وزارت دفاع
وزیر دفاع نے نئی دہلی میں منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کی میٹنگ سے قبل چین کے اسٹیٹ کونسلر اور منسٹر آف نیشنل ڈفینس سے ملاقات کی
بھارت اور چین کے تعلقات کی ترقی سرحدوں پر امن و سکون کے فروغ پر منحصر ہے: راجناتھ سنگھ
ایل اے سی پر تمام مسائل موجودہ باہمی معاہدوں اور عہد بندگیوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے: وزیر دفاع
Posted On:
27 APR 2023 7:32PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے نئی دہلی میں 27 اپریل 2023 کو، چین کے اسٹیٹ کونسلر اور منسٹر آف نیشنل ڈفینس جنرل لی شینگ فو سے ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے بھارت-چین سرحدی علاقوں میں نئی پیش رفتوں اور باہمی تعلقات پر کھل کر بات چیت کی۔
وزیر دفاع نے واضح طور پر کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات کی ترقی سرحدوں پر امن و سکون کے فروغ پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل اے سی پر تمام مسائل موجودہ باہمی معاہدوں اور عہد بندگیوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی نے باہمی تعلقات کی مکمل اساس کو مجروح کیا ہے اور سپاہیوں کے پیچھے ہٹنے سے منطقی طور پر کشیدگی میں کمی آئے گی۔
چین کے وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے وزرائے دفاع کی میٹنگ میں شرکت کی غرض سے دہلی میں موجود ہیں۔ یہ میٹنگ 28 اپریل 2023 کو منعقد ہوگی۔
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:4591
(Release ID: 1920376)
Visitor Counter : 155