اسٹیل کی وزارت

آر آئی این ایل کارنرز نے ایک بار پھر اسپات راج بھاشا سمان - پہلا انعام جیتا

Posted On: 26 APR 2023 3:49PM by PIB Delhi

آر آئی این ایل نے سال22- 2021 کے لیے اسٹیل کی وزارت کا’’اسپات راج بھاشا سمان‘‘پہلا انعام حاصل کیا۔ سی ایم ڈی، آر آئی این ایل جناب اتل بھٹ نے پیر کو سری نگر میں منعقدہ ہندی صلاحکار سمیتی کی میٹنگ میں اسٹیل اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے سے یہ باوقار ایوارڈ حاصل کیا۔ اس موقع پر جناب ناگیندر ناتھ سنہا، سکریٹری اسٹیل، محترمہ انسولی آریہ، سکریٹری، دفتری زبان محکمہ اور محترمہ روچیکا چودھری گوول، ایڈیشنل سکریٹری، وزارت اسٹیل بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

جناب کلستے نے آر آئی این ایل کے ہندی اندرون خانہ میگزین ’’راشٹریہ اسپات سُگندھ‘‘ کا مارچ شمارہ بھی جاری کیا۔ جناب للن کمار، جی ایم (راج بھاشا) اور ایڈمن انچارج، آر آئی این ایل-وشاکھاپٹنم اسٹیل پلانٹ کو بھی تنظیم میں ہندی کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے میں ان کی خصوصی کوششوں کے لیے پہلا انعام دیا گیا۔ ہندی صلاحکار سمیتی کے اراکین نے آر آئی این ایل کی طرف سے ای ٹولز، ای آفس، تربیت، اشاعت وغیرہ کے استعمال کے لیے مختلف سرگرمیوں کی تعریف کی۔

۔۔۔۔​​​​​​​

 

ش ح۔ا س۔  ت ح ۔                                              

U4527



(Release ID: 1920095) Visitor Counter : 95


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu