جل شکتی وزارت

آبی انتظام کاری کے موضوع پر بھارت – ہنگری جوائنٹ ورکنگ گروپ کی میٹنگ

Posted On: 26 APR 2023 6:47PM by PIB Delhi

بھارت – ہنگری  جوائنٹ ورکنگ گروپ  ، جس کی تشکیل دونوں ممالک کے درمیان آبی انتظام کاری کے میدان میں مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) کے نفاذ کے لیے عمل میں آئی تھی، کی اولین میٹنگ گذشتہ روز نئی دہلی میں منعقد ہوئی، جس کے دوران دونوں ممالک کے ذریعہ پانی کے شعبے میں چنوتیوں اور کی جا رہی پہل قدمیوں  کے موضوع پر وسیع تر تبادلہ خیالات عمل میں آئے۔ آبی انتظام کاری کے میدان میں بھارت – ہنگری باہمی تعاون کے مستقبل کی رہنمائی کے لیے ایک تین سالہ ورکنگ پروگرام پر دستخط کیے گئے۔ دونوں فریقوں نے مسائل، چنوتیوں، کی گئی پہل قدمیوں اور  متعلقہ ممالک میں آبی انتظام کاری سے متعلق کامیاب داستانوں  پر تفصیلی پرزنٹیشن تیار کیں۔

میٹنگ کے دوران زیر زمین پانی کے ازحد استعمال اور بھارت میں مناسب آبی انتظام کاری سے متعلق طور طریقوں کی ضرورت جیسے اہم مسائل کے ساتھ ساتھ بھارت کے آبی منظرنامے کو نئی شکل دے رہے متعدد پروگراموں اور پروجیکٹوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔باہمی تعاون کے چھ ترجیحاتی شعبوں کی شناخت کی گئی اور ان پر اتفاق کیا گیا۔ ان میں خصوصی طور پر سخت موسمی حالات کی انتظام کاری، زیر زمین پانی کی تلاش اور انتظام کاری، دریاؤں اور آبی ذخائر کی بحالی، آبی وسائل پر موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنا، آبی وسائل کی کوالٹی کا تحفظ، اور تربیت اور صلاحیت سازی ، جیسے شعبے شامل ہیں۔

ہنگری کی منسٹری آف انٹیرئیر اور اس وقت کی  آبی وسائل، آر ڈی، جی آر (موجودہ جل شکتی کی وزارت)، حکومت ہند کے درمیان 16 اکتوبر 2016 کو ایک مفاہمتی عرضداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے جس کا مقصد آبی انتظام کاری کے میدان میں دونوں ممالک  کی تکنیکی، سائنٹفک اور انتظام کاری صلاحیتوں کو مضبوطی فراہم کرنا تھا۔ ہنگری اور بھارت کے درمیان اشتراک کے شعبوں میں مربوط آبی وسائل انتظام کاری، پانی اور گندے پانی کی انتظام کاری اور پانی سے متعلق تعلیم، تحقیق اور ترقی جیسے شعبے شامل ہیں۔ مفامتی عرضداشت کے مقاصد کی نفاذ کاری کے لیے، دونوں ممالک کے رکن نمائندگان کے ساتھ ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ (جے ڈبلیو جی) تشکیل دیا گیا۔ بھارت کی جانب سے جے ڈبلیو جی کے اراکین میں  بطور قائد جناب سبودھ یادو، جوائنٹ سکریٹری (جی ڈبلیو، ایڈمن اور آئی سی)، جل شکتی کی وزارت اور سی ڈبلیو سی، این ایم سی جی، سی ڈبلیو پی آر ایس اور سی جی ڈبلیو بی کے ماہرین شامل ہیں۔ ہنگری کی جانب سے جے ڈبلیو جی کے اراکین میں بطور قائد جناب پیٹر کوواکس، واٹر ڈائرکٹر، منسٹری آف انٹیرئیر، حکومت ہنگری، شامل ہیں۔

ممالک کے درمیان آبی انتظام کاری میں اشتراک کے لیے مواقع میں اضافہ کرنے اور چنوتیوں اور آبی اشتراک  کے فوائد کی بہتر تفہیم سے باہمی احترام، تفہیم، اور اعتماد، امن و سلامتی کے فروغ، اور طویل المدت اقتصادی نمو  کے لیے مدد مل سکتی ہے۔ آج ہمارے آبی وسائل کو متعین کرنے والی چنوتیوں کی کھلی بحث تعاون پر مبنی کارروائی، فیصلہ سازی اور سیاسی عزم کو آگے بڑھا رہی ہے۔فی الحال یہ ممالک مشاورتی ثقافت  کو فروغ دے رہے ہیں اور شراکت داری پر مبنی صلاحیتوں کو بہتر بنا رہے ہیں، جس سے باہمی تعاون پر مبنی آبی انتظام کاری سمیت متعدد شعبوں میں فوائد کی بہم رسانی میں مدد مل رہی ہے۔

قومی مشن برائے صاف ستھری گنگا کے تحت کیے گئے کامیاب اقدامات  کو پیش کرنے کے لیے آج ہنگری کے ماہرین کی ٹیم کو وارانسی کا دورہ کرایا گیا۔ جے ڈبلیو جی کی میٹنگ نے بھارت اور ہنگری کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون میں ایک اور سنگ میل عبور کیا ہے۔ دونوں فریقوں کا مقصد ایک دوسرے سے معلومات حاصل کرنا اور آبی انتظام کاری کے شعبے میں تعاون کے ذریعے تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4540



(Release ID: 1920094) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Hindi , Punjabi