کوئلے کی وزارت
ہندوستان کی اقتصادی ترقی میں کوئلہ سیکٹر کا تعاون اہم: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ
چودہ فیصد اضافے کے ساتھ اس مالی سال میں کوئلہ پیدا وار 880 ملین ٹن تک ہونے کی امید: وزیر پرہلاد جوشی
کوئلہ وزارت میں کائلہ کانوں کی تجارتی بولی کا ساتواں مرحلہ شروع کیا، 106 کوئلہ بلاکوں کی تجویز
Posted On:
29 MAR 2023 4:57PM by PIB Delhi
وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے ملک کے کوئلہ سیکٹر سے ہماری تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان کے توانائی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ کوئلہ وزارت کے ذریعہ آج منعقد ایک تقریب کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے جناب راج ناتھ سنگھ نے ملک میں کوئلہ بلاکوں کی پوری طرح سے شفاف آن لائن نیلامی کے لئے کوئلہ وزارت کی کامیاب کوششوں کی ستائش کی۔ یہ تقریب تجارتی کوئلہ کانوں کی نیلامی کے ساتویں مرحلے کے آغاز اور نیلامی کے چھٹے مرحلے کے کامیاب بولی کنندگان کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے منعقد کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سرکار کے ذریعہ شروع کی گئی اصلاحات میں ہندوستان کو عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے ایک مقبول مقام بنا دیا ہے۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کوئلہ ، کانکنی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ 14 فیصد اضافے کے ساتھ امید ہے کہ کوئلہ پیدا وار اس مالی سال میں 880 ملین ٹن کے ریکارڈ عدد کو چھونے میں کامیاب ہو گی۔ اور کوئلہ ڈھلائی 900 ملین ٹن تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ کوئلہ وزار ت کے ذریعہ شروع کی گئی مختلف اصلاحات کے بارے میں جناب جوشی نے کہا کہ خاص طور سے مخصوص / تجارتی کانوں سے کوئلہ کی پیدا وار پہلی بار 100 ملین ٹن عبور کر گئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کوئلہ سیکٹر بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 26-2025 تک تھرمل کوئلے کی پیدا وار اور برآمدات میں مزید اضافہ کرنے کے لئے بھی تمام طرح کی کوششیں جاری ہیں۔ نجی سیکٹر سے کوئلہ کانوں کی نیلامی میں زیادہ سرگرم طریقے سے حصہ لینے پر اصرار کرتے ہوئے جناب جوشی نے کوئلہ کان سے جلد پیدا وار شروع کرنے کے لئے وزارت کے ذریعہ دی جارہی حوصلہ افزائیوں کو اجاگر کیا۔
تقریب کو مہمان اعزازی کوئلہ ، کانکنی اور ریلوے کے وزیر مملکت جناب راؤ صاحب پاٹل دانوے نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے اور اقتصادی ترقی کو مزید بڑھا وا دینے کے لئے کوئلہ سیکٹر کی کارکردگی اہم ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوئلہ سکریٹری جناب امرت لال مینا اور ایڈیشنل سکریٹری اور نامزد اتھارٹی جناب یمناگ راجو نے پائیدار کوئلہ پیدا وار کو یقینی بنانے کے لئے وزارت کے ذریعہ شروع کی گئی مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ تجارتی نیلامی کا فوکس مقابلہ جاتی ، اونچی سرمایہ کاری ، جدید ترین تکنیک کے استعمال اور زیادہ شراکت داری پر مرکوز ہے۔
کوئلہ وزارت نے آج کُل 106 کوئلہ بلاکوں کی تجویز کے ساتھ کوئلہ کانوں کی تجارتی نیلامی کے ساتویں مرحلے کا عمل شروع کیا۔ مجوزہ کان ، سی ایم ایس پی ایکٹ اور ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت کوئلہ کانوں کا مرکب ہے ۔ 106 کوئلہ کانوں میں سے 101 کانوں کو سی ایم ایس پی / ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت 70ویں / ساتویں مرحلے کے تحت نیلامی کے لئے رکھا جا رہا ہے اور پانچ کوئلہ کانوں کو سی ایم ایس پی / ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت 16 ویں / چھٹے مرحلے کی دوسری کی کوشش کے تحت پیش کیا جا رہا ہے۔ 70 ویں / ساتویں مرحلے کے تحت پیش کی جارہی 101 کوئلہ کانوں میں سے 32 نئی کوئلہ کانیں ہیں او رپہلے کے مرحلوں کی 69 کانوں کو پھر سے پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ سی ایم ایس پی / ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت 16 ویں / چھٹے مرحلے کی دوسری کوشش کے تحت پانچ کوئلہ کانوں کو پھر سے پیش کیا جا رہا ہے، جہاں پہلی کوشش میں واحد بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
نیلام کی جارہی کانیں ، کوئلہ / لیگنائٹ معدنیات سے بھر پور ریاستوں میں پھیلی ہوئی ہیں، جن میں جھار کھنڈ، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تلنگانہ ، راجستھان، تمل ناڈو اور بہار شامل ہیں۔
وزارت نے 29 کوئلہ کانوں کے لئے معاہدوں پر بھی دستخط کئے ہیں، جن کی نیلامی کوئلہ کانوں کی تجارتی نیلامی کے چھٹے مرحلے کے تحت پوری کی گئی تھی۔ 29 کوئلہ کانوں کی پی آر سی 74 ایم ٹی پی اے ہے۔ چالو ہونے پر یہ کانیں 14497 کروڑ روپے کی سالانہ ریوینیو پیدا کریں گی۔ یہ گنتی ان کوئلہ کانوں کی پی آر سی کی بنیاد پر کی گئی ہے اور ان سے تقریبا ایک لاکھ لوگوں کو روز گار ملے گا۔
ٹینڈر دستاویز کی فروخت آج 29 مارچ 2023 سے شروع ہورہی ہے۔ کانوں ، نیلامی کی شرائط ، وقت کی حد وغیرہ کی تفصیل ایم ایس ٹی سی نیلامی پلیٹ فارم پر دیکھی جاسکتی ہے۔ یہ نیلامی فیصد ریونیو حصہ داری کی بنیاد پر ایک شفاف دو مرحلے والے عمل کے توسط سے آن لائن منعقد کی جائے گی۔
ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ، جو کوئلہ کا نوں کی تجارتی نیلامی کے لئے کوئلہ وزارت کی واحد لین دین مشاورت کار ہے، نیلامی عمل کو چلانے میں وزارت کی مدد کر رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ج ق- ق ر)
U-4516
(Release ID: 1919787)
Visitor Counter : 97