وزارت دفاع
یونین پبلک سروس کمیشن نے کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (II)، 2022 کے حتمی نتیجے کا اعلان کیا
Posted On:
24 APR 2023 7:10PM by PIB Delhi
یونین پبلک سروس کمیشن نے کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (II) 2022کے حتمی نتیجے کا اعلان کر دیا ہے۔ 204 امیدواروں (146+43+15) کی اہلیت کے آرڈر میں فہرست تیار کی گئی ہے۔ اس فہرست میں ان امیدواروں کے نام شامل ہیں جنہوں نے کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (II)، ستمبر 2022 کے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے اور انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون، انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا، کیرالہ اور ایئرفورس اکیڈمی حیدرآباد میں داخلے کے لئے وزارت دفاع کے سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے ذریعہ منعقدانٹرویو میں کامیابی حاصل کی ہے۔
امتحان کے نتائج یونین پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ (http://www.upsc.gov.in) پر دستیاب ہیں۔ مختلف کورسز کے لیے تین فہرستوں میں کچھ مشترکہ امیدوار موجود ہیں۔ حالانکہ، کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (II)، 2022 کے لئے آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) کے حتمی نتائج کے اعلان کے بعد امیدواروں کے مارکس ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔
ان فہرستوں کو تیار کرتے وقت میڈیکل امتحان کے نتائج کو ذہن میں نہیں رکھا گیا ہے۔ ان امیدواروں کی تاریخ پیدائش اور تعلیمی لیاقت کی تصدیق کا عمل ابھی جاری ہے۔ اس لیے ان سبھی امیدواروں کی امیدواری اس بنیاد پر عارضی ہے۔
انڈین ملٹری اکیڈمی کے لیے حکومت کی اعلان کردہ اسامیوں کی تعداد 100 ہے، ان میں نیشنل کیڈٹ کور-این سی سی ’سی‘ سرٹیفکیٹ (آرمی ونگ) یافتگان کے لیے ریزرو 13 اسامیاں شامل ہیں۔ انڈین نیول اکیڈمی، ایزیمالا، کیرالہ ایگزیکٹو برانچ (جنرل سروس)/ ہائیڈرو [نیشنل کیڈٹ کور- این سی سی ’سی‘ سرٹیفکیٹ (این سی سی اسپیشل انٹری کے ذریعہ نیول ونگ) یافتگان کے لئے تین اسامیوں سمیت] 22 اسامیاں اور ایئر فورس اکیڈمی، حیدرآبادکے لئے 32 [03 اسامیاں نیشنل کیڈٹ کور-این سی سی اسپیشل انٹری کے ذریعے نیشنل کیڈٹ کور-این سی سی ’ سی ‘ سرٹیفکیٹ (ایئر ونگ) ہولڈرس کے لئے محفوظ ہیں۔
امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے سرٹیفکیٹس، ان کے ذریعہ دعویٰ کی گئی تاریخ پیدائش/تعلیمی اہلیت وغیرہ کے سپورٹ میں اوریجنل، ان کی تصدیق شدہ نقول کے ساتھ ان کی پہلی پسند کے مطابق آرمی ہیڈکوارٹرز/نیول ہیڈکوارٹرز/ایئر ہیڈ کوارٹرز کو بھیجیں۔ اگر پتہ میں کوئی تبدیلی ہوتی ہے ، تو امیدواروں کو صلاح دی جاتی ہے کہ متعلقہ ہیڈ کوارٹر کو فوراً مطلع کریں۔
امیدوار مزیدجانکاری کے لئے کمیشن کے دفتر کے گیٹ ’سی ‘کے پاس سہولت فراہم کرنے والے کاؤنٹر سے یا تو ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر011- 23385271/011-23381125/011-23098543پر کسی بھی کام کے دن صبح دس بجے سے شام پانچ بجے کے درمیان رابطہ کرسکتے ہیں۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 4441)
(Release ID: 1919329)
Visitor Counter : 140