دیہی ترقیات کی وزارت

28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے زمین کے ریکارڈ کے لیے  نیشنل جینرک ڈاکیومنٹ رجسٹریشن سسٹم کو اپنایا


بھو- آدھار کو 26 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ  اپنایا  گیا اور 7 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ اس کی   پائلٹ ٹیسٹنگ  کی گئی

Posted On: 24 APR 2023 7:17PM by PIB Delhi

28 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے زمین کے ریکارڈ کے لیے  نیشنل جینرک ڈاکیومنٹ رجسٹریشن سسٹم کو اپنایا ہے۔ اراضی وسائل کے محکمہ (ڈی او ایل آر) کا کہنا ہے کہ ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ای-رجسٹریشن  کیا جارہا ہے یا  پھرریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے یوزر انٹرفیس/ اے پی آئی کے توسط سے این جی ڈی آر ایس کے نیشنل پورٹل پر اپنا ڈیٹا مشترک کرنا شروع کردیا ہے۔

اراضی  وسائل کے محکمے کے اراضی وسائل  ڈویژن کے ذریعہ دستیاب کرائے گئے  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، منفرد اراضی پارسل شناختی نمبر (یو ایل پی آئی این) یا بھو-آدھار کو 26 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کے ذریعہ اپنایا  گیا اور 7 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے اس کی پائلٹ ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔ کچھ ریاستیں سوامیتو پورٹل میں یو ایل پی آئی این  (گاوں کی آبادی کا سروے  اور دیہی علاقوں میں جدید ٹکنالوجی کے ساتھ  میپنگ ) کا  بھی استعمال کر رہی ہیں۔

مورخہ18.04.2023 تک 6,57,403 گاؤں میں سے 6,22,030 گاؤں (94.62فیصد)  گاوں کی زمین  کے حقوق کے ریکارڈ  (آر او آر )  کا کمپیوٹرائزیشن مکمل ہو چکا ہے۔ 1,70,22,935 غیرمنقولہ جائیدادوں / ایف ایم بی  میں سے (75.62 فیصد)  1,28,72,020 غیرمنقولہ جائیدادوں/ایف ایم بی  کا ڈیجیٹائزیشن کیا گیا ہے ،جبکہ 6,57,403 گاؤں میں سے 4,22,091 گاؤں (64.21 فیصد) کی غیرمنقولہ جائیدادوں کے نقشوں کو  آر او آر سے جوڑا گیا ہے۔  کل 5303 سب رجسٹرار آفسز میں سے 4922 (92.82 فیصد) سب رجسٹرار آفسز (ایس آر او) کو کمپیوٹرائزڈ کیا جاچکا ہے اور ایسے 4031 (76.01فیصد)   دفاتر کو ریونیو دفاتر کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔ منظور شدہ 3846 جدید ریکارڈ رومز (کل ایم آر آر- 6866) میں سے کل 3297 (85.73 فیصد) جدید ریکارڈ رومز (ایم آر آر ) قائم کیے جاچکے ہیں۔

حکومت ہند کے اراضی  وسائل کے محکمہ کے ذریعہ 100 فیصد مالی مدد کے ساتھ  سنٹرل سیکٹر کی ایک اسکیم کے طور پر 01.04.2016 سے ہی ڈیجیٹل انڈیا اراضی ریکارڈز  کی جدیدکاری  پروگرام (ڈی آئی ایل آر ایم پی) کو نافذ کررہا ہے۔

اس محکمہ نے سال  23-2022  کے لئے ڈیجیٹل انڈیا لینڈ ریکارڈز ماڈرنائزیشن پروگرام کے سلسلے میں طے کئے گئے  239.25 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ کا 100 فیصد خرچ  کرنے کا نشانہ حاصل کر لیا ہے۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 4440)



(Release ID: 1919326) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Marathi