وزارت سیاحت

وزارت سیاحت نے جی 20 سیاحتی نمائش کا انعقاد جے پور میں کیا


بھارت اڑان کے تحت ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے  50 نئے سیاحتی مقامات اور 59 نئے راستے تیار کرے گا: وزارت سیاحت کی ایک پہل جی20 سیاحتی نمائش میں سیاحت کے مرکزی سکریٹری

Posted On: 24 APR 2023 3:35PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت، حکومت ہند، محکمہ برائے سیاحت، حکومت راجستھان کے تعاون سے 23 سے 25 اپریل 2023 تک جی 20 سیاحتی نمائش کا انعقاد کر رہی ہے۔

اتفاق سے آزادی کا امرت مہوتسو امرت کال، بھارت کی جی20 صدارت کے ساتھ منایا جارہا ہے، ایسے میں سیاحت کی وزارت، حکومت ہند، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں ہندوستان کے سیاحتی شعبے کو ایک مشن موڈ پر ترقی دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کی وضاحت کرتے ہوئے جناب اروند سنگھ، سکریٹری، وزارت سیاحت، حکومت ہند نے آج کہا کہ ہندوستان پورے ملک میں 50 نئے سیاحتی مقامات تیار کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے اور ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے 59 نئے ہوائی راستوں کو فعال کرنے کا تصور رکھتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F135.jpg

وزارت سیاحت، حکومت ہند کی جانب سے فکی اور محکمہ سیاحت، حکومت راجستھان کے ساتھ ملکر منعقدہ جی20 سیاحتی نمائش کے افتتاحی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے جناب اروند سنگھ نے کہا کہ ‘‘بھارت کی جی20 صدارت کے درمیان بھارت کا سیاحتی شعبہ ایک مضبوط احیاء کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ ایشیا بحرالکاہل کے علاقے میں وبائی مرض کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود، بھارت نے 2022 میں 6.19 ملین غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا اندراج کیا جو کہ 2021 میں 1.52 ملین کے مقابلے میں 305 فیصد زیادہ ہے’’۔ سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے ہم ماحولیات کے لئے سازگار سیاحت کو فروغ دینے اور 50 نئے سیاحتی مقامات کھولنے اور بیرون ملک مارکیٹ میں پبلسٹی شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سیاحت کی وزارت پہلے ہی دو جی-20 ٹورزم ورکنگ گروپ میٹنگز کا انعقاد کرچکی ہے اور وہ ماحولیات کے لئے سازگار سیاحت، ڈیجیٹلائزیشن، ہنرمندی کے فروغ، بہت چھوٹی چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے فروغ اور سیاحتی مقامات کے بندوبست کے فروغ کی تلاش کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت مضبوط انفراسٹرکچر کی ترقی پر بھی توجہ دے رہی ہے۔ جناب سنگھ نے سیاحت کے شعبے کو مزید گہرا کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ‘‘ہم ملک مت ریل، سڑک اور ہوائی رابطے کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے کے لیے 360 ڈگری کا نقطہ نظر اپنا رہے ہیں۔ ہم نے اڑان اسکیم کے تحت شہری ہوا بازی کی وزارت کو 59 نئے راستوں کی سفارش کی ہے، جو کہ بہت کامیاب ہے اور ان میں سے 51 سیاحتی راستوں کا کام کاج پہلے ہی کر دیا گیا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002UNTI.jpg

راجستھان حکومت کے وزیر سیاحت جناب وشویندر سنگھ نے آج بتایا کہ ریاستی حکومت راجستھان میں پھیلی 23 پرانی ہوائی پٹیوں کو بحال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے جس سے ریاست میں سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔ جی 20 سیاحتی نمائش میں اپنے افتتاحی خطاب کو پیش کرتے ہوئے جناب وشویندر سنگھ نے کہا کہ "ہماری نئی متعارف کرائی گئی دیہی سیاحت کی پالیسی کے تحت ہم نجی شعبے کے تعاون سے 23 فضائی پٹی کو دوبارہ تیار کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے راجستھان میں خاص طور پر دیہی علاقوں میں سیاحت کو ایک بڑا حوصلہ ملے گا اور روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔

جناب وشویندر سنگھ نے کہا کہ ‘‘راجستھان نے دیہی سیاحت کی پالیسی بھی بنائی ہے جس کی دیگر ریاستوں کو تقلید کرنی چاہیے۔ اس پالیسی سے ریاست بھر میں وائلڈ لائف سیاحت، ثقافتی اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی امید ہے’’۔ راجستھان حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے محترمہ گایتری راٹھور، پرنسپل سکریٹری - سیاحت، آرٹ اینڈ کلچر، حکومت راجستھان نے کہا کہ ‘‘راجستھان ہندوستان میں تقریباً 75 فیصد ثقافتی ورثے کی جائیدادوں کا گھر ہے، جن میں سے اکثر کی تزئین و آرائش اور بحالی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کی گئی ہے اور اب شادیاں اور فلم کی شوٹنگز نیز شاہی جائیدادوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ ہمارے محکمہ نے حال ہی میں دیہی راجستھان میں سیاحت کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے دیہی سیاحت کی اسکیم تیار کی ہے’’۔

مندوبین اور معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے جناب دیپک دیوا، چیئرپرسن، فکی کی سیاحت اور ثقافت کمیٹی نے کہا کہ ‘‘دنیا بھر میں سیاحت کی بحالی کا رجحان رہا ہے اور ہندوستان سب سے آگے ہے۔ ہم 11 ملین غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی اے) کی رفتار کو برقرار رکھنے کی امید کرتے ہیں۔ ہندوستان کی جی20 صدارت ہندوستان کی مہم کو تقویت دے گی’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034HF2.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے فکی کے سابق صدر اور دی للت سوری ہاسپیٹیلیٹی گروپ کے سی ایم ڈی ڈاکٹر جیوتسنا سوری نے کہا کہ ‘‘بھارت کی G20 صدارت نہ صرف میٹنگوں کی میزبانی کرنے کا ایک ناقابل یقین موقع ہے، بلکہ ہندوستان کی متنوع ثقافت، پکوان، ثقافتی ورثہ اور سیاحتی مقامات کے خزانہ کو ظاہر کرنے کا ایک شاندار پلیٹ فارم بھی ہے۔ یہ سیاحت کی صنعت کے لیے بھی اپنے آپ کو دکھانے کا ایک بہترین موقع ہے’’۔

جی 20 سیاحتی نمائش کے افتتاح کے دوران ہندوستان میں جمہوریہ جنوبی کوریا کے سفیر محترم جناب چانگ جے بوک سمیت کئی معززین موجود تھے۔ ہندوستان کے سیاحت، سفر اور مہمان نوازی کے شعبے کے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں گورننس، پالیسی سازی اور صنعت کے کچھ سرکردہ ناموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا مشاہدہ کیا جائے گا تاکہ ہندوستان کے سفر اور سیاحت کی صنعت کے مستقبل پر غور کیا جا سکے۔

جی 20 سیاحتی نمائش کا انعقاد گریٹ انڈین ٹریول بازار (جی آئی ٹی نی) کے 12ویں ایڈیشن کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔جی آئی ٹی بی، ہندوستان میں اندرون ملک سیاحت کے سب سے بڑے پروگراموں میں سے ایک، وزارت سیاحت، حکومت ہند، محکمہ سیاحت، حکومت راجستھان اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کے ساتھ مل کر منعقد کرتا ہے۔ خصوصی جی 20 سیاحتی نمائش میں پینل مباحثہ، سفیروں کی گول میز کانفرنس، ثقافتی تقریب، گولف کا کھیل اور دیگر پروگرام شامل ہوں گے۔

تین سال کے وقفے کے بعد منعقد ہونے والے 56 جی آئی ٹی بی ممالک بشمول جی 20 ممالک کے 150 سے زیادہ کے 283 ٹور آپریٹرز کی 11,000 سے زیادہ بزنس ٹو بزنس میٹنگوں کا مشاہدہ کرے گا۔ 11 ریاستوں یعنی چھتیس گڑھ، کیرالہ، کرناٹک، گوا، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، پنجاب، تمل ناڈو، اتراکھنڈ اور اتر پردیش، راجستھان کے سیاحتی بورڈز کے نمائندوں کے علاوہ 290 سے زیادہ ہندوستانی نمائش کنندگان بھی موجود ہوں گے۔

اصل سیاحتی پروگرام کو سرکردہ قومی اور علاقائی ایسوسی ایشنز جیسے ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن آف راجستھان (ایچ آر اے آر)، انڈین ہیریٹیج ہوٹلز ایسوسی ایشن (آئی ایچ ایچ اے) اور راجستھان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (آر اے ٹی او) کی حمایت حاصل ہے۔جی آئی ٹی بی کا پہلا ایڈیشن 2008 میں منعقد ہوا تھا اور اس کے بعد سے مضبوط سے مضبوط ہوتا چلا گیا ہے اور اسے ہندوستان کے اندرون ملک ٹریول مارٹ میں دوبارہ شامل ہونے کی طاقت سمجھا جاتا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4430)



(Release ID: 1919310) Visitor Counter : 117


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil