وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بینکوں کو، بینکنگ سہولتوں سے محروم لوگوں کو بینکنگ سہولتیں فراہم کرنے، غیر محفوظ کو تحفظ فراہم کرنے اور فنڈ سے محروم افراد کے لیے فنڈ کی فراہمی کی سمت میں کام کرنا چاہئے: ڈاکٹر بھاگوت کراد


کولہاپور بینکوں کے لیے مقرر کردہ مالی شمولیت  کے معیارات کو لے کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے: خزانہ کے وزیر مملکت

ستارا میں مغربی مہاراشٹر کے مالی شمولیت کے معیارات کے موضوع پر ایک جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی

Posted On: 24 APR 2023 2:29PM by PIB Delhi

ستارا: 24 اپریل 2023

خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھاگوت کراد نے آج بینکروں سے کہا کہ وہ بینکنگ سہولت سے محروم افراد کو بینکنگ سہولت فراہم کرنے، غیر محفوظ کو تحفظ فراہم کرنے اور فنڈ سے محروم افراد کے لیے فنڈ کی فراہمی  کی سمت میں کام کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ وہ آج ستارا میں مغربی مہاراشٹر کے مالی شمولیت کے معیارات کے موضوع پر منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔

ڈاکٹر بھاگوت کراد نے یہ بھی کہا کہ پی ایم سواندھی یوجنا کے تحت ضرورت مند افراد کو کالیٹرل یا سی آئی بی آئی ایل اسکور کی شرط کے بغیر چھوٹے قرض دیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر دیہی علاقوں میں بینکنگ سہولتوں میں اضافے کے لیے کہا۔ انہوں نے بینکوں کو قرض کی تقسیم کے لیے انتظار کی مدت کم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ مہاراشٹر جیسی ترقی یافتہ ریاست میں بھی دیہی علاقوں میں بینک کی برانچوں کی تعداد میں اضافہ کی گنجائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کو اس ہدف کی سمت میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر بھاگوت کراد نے کہا کہ پانچ کھرب کی معیشت بننے کے ہمارے ہدف کی حصولیابی میں بینکنگ شعبہ ایک اہم ستون ہے۔ ڈاکٹر کراد نے یہ بھی کہا کہ نئے ووٹ دہندگان کے بینک کھاتے کھول کر انہیں بینکنگ کے شعبے میں شامل کیا جانا چاہئے اور اس کے لیے خصوصی کیمپوں کا انتظام کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے سبھی کی ترقی کے لیے بینکنگ کے شعبے کے درمیان مسابقت کے جذبے کو جاگزیں کرنے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر کراد نے مالی شمولیت کے معیارات کے موضوع پر کولہاپور ضلع کے ذریعہ پیش کی گئی جامع کارکردگی کی ستائش کی۔

ڈاکٹر بھاگوت کراد نے یہ بھی کہاکہ سواندھی جیسی اسکیموں کے معاملے میں مہاراشٹر نے قومی اوسط سے بہتر کارکردگی پیش کی ہے۔ حالانکہ، مدرا اسکیم میں کارکردگی میں بہتری کی گنجائش ہے، جہاں مہاراشٹر قومی اوسط سے پیچھے ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر بھاگوت کراد نے مغربی مہاراشٹر میں نابارڈ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمنٹ جے سدھیشور شواچاریہ مہاسوامی جی، رکن پارلیمنٹ شری نواس پاٹل، رکن اسمبلی جے کمار گورے سمیت مختلف بینکوں کے نمائندگان موجود تھے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4424


(Release ID: 1919269) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil