پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چوبیس (24) اپریل کو قومی پنچایتی راج دن کا جشن

Posted On: 22 APR 2023 4:02PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی پنچایتی راج کی وزارت ،  حکومت مدھیہ پردیش کے ساتھ مل کر 24 اپریل 2023 کو مدھیہ پردیش کے ریوا میں آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم)۔ سماویشی وکاس (ہمہ گیر ترقی)  کے حصے کے طور پر ایک اہم تقریب کے طور پر  پوری حکومت کے نقطہ نظر کو اپناتے ہوئے قومی پنچایتی راج دن (این پی آر ڈی)  کی یاد منا رہی ہے۔وزیر اعظم اسپیشل آرمڈ فورسز گراؤنڈ، ریوا، مدھیہ پردیش میں منعقد ہونے والی قومی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ وہ اس اہم موقع پر ملک بھر میں پنچایتی راج اداروں کے منتخب نمائندوں اور عہدیداروں کے ساتھ ساتھ خصوصی گرام سبھا سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم پنچایت سطح پر عوامی خریداری کے لیے ایک مربوط ای-گرام سوراج اور جی ای ایم پورٹل کا افتتاح کریں گے۔ ای گرام سوراج – جی ای ایم انٹیگریشن کا مقصد پنچایتوں کو ای گرام سوراج پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جی ای ایم کے ذریعے اپنے سامان اور خدمات کی خریداری کے قابل بنانا ہے۔ وزیر اعظم کے ہاتھوں ای گرام سوراج – جی ای ایم انٹیگریشن کا آغاز پنچایتوں کو ڈیجیٹل انقلاب کی شروعات کرنے کی ترغیب دے گا جہاں انہیں استعمال میں آسان خریداری اور ادائیگی کے پلیٹ فارم تک رسائی حاصل ہوگی۔ پی ایم مودی کے ذریعہ لانچ پنچایتوں اور مقامی فروخت کنندگان دونوں کو اس پہل کو اپنانے کی ترغیب دے گا جس کے نتیجے میں پورے خریدار بیچنے والے ماحولیاتی نظام کو پھلنے پھولنے میں مدد ملے گی اور اس طرح ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دیہی معیشت اور صنعت کاری کو بڑا فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم ملک میں سوامیتو اسکیم کے تحت 1.25 کروڑ پراپرٹی کارڈ کی تقسیم کے سنگ میل کو حاصل کرنے کی علامت منتخب مستفیدین کو سوامیتوا پراپرٹی کارڈ سونپیں گے۔ آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) مہم کا تھیم ‘‘جامع ترقی’’ – ‘‘سماویشی وکاس’’  بھی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعظم کے ذریعہ ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو - سماویشی وکاس’’ پر ایک کلی طور پر وقف  ویب سائٹ اور موبائل ایپ لانچ کی جائے گی۔ سوامیتو- میری سمپتی، میرا حق مہم آزادی کا امرت مہوتسو - سماویشی وکاس کے تحت  - جامع ترقیاتی تھیم کا مقصد اگست 2023 تک سوامیتواسکیم کے تحت 1.50 کروڑ ‘‘ریکارڈ آف رائٹس’’ پراپرٹی کارڈ تیار کرنا ہے۔ آزادی کا امرت مہوتسو کی ترقی کا تھیم ‘‘وکاس کی اور ساجھے  قدم’’ کے نام سے  آزادی کا امرت مہوتسو کے ‘‘ جامع ترقی’’ تھیم کے تحت  9 مہمات کا قومی  آغاز 5 وزارتوں؍ محکموں یعنی ایم او آر ڈی، ایم او پی آر، ایم او اے اینڈ ایف ڈبلیو، ایم او ایچ اینڈ ایف ڈبلیو  کا احاطہ کرتے ہوئے ، کا مقصد عوام پر مبنی اسکیموں کی تکمیل  میں لوگوں کی شرکت کو منانا ہے۔

وزیر اعظم پردھان منتری آواس یوجنا – گرامین (پی ایم اے کے تحت 4 لاکھ سے زیادہ استفادہ کنندگان کی ‘گرہ پرویش’ (کسی کے نئے گھر میں داخل ہونے پر کی جانے والی تقریب) کا انعقاد کریں گے۔ فی الحال 4.11 لاکھ گھر گرہ پرویش پروگرام کے لیے تیار ہیں۔ وزیر اعظم جل جیون مشن کے تحت تقریباً 7,000 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر ریوا ضلع میں جل جیون مشن کے تحت مختلف کاموں کا بھومی پوجن کیا جائے گا۔ وزیر اعظم ریوا – اتواری ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور دیگر ریلوے پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب شیوراج سنگھ چوہان، دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ، دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت جناب فگن سنگھ کلستے، دیہی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی، جناب  کپل موریشور پاٹل، پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت، مدھیہ پردیش کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر جناب مہندر سنگھ سسودیا،مدھیہ پردیش کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت جناب رام کھیلاون پٹیل، حکومت  مدھیہ پردیش کے چیف سکریٹری  جناب اقبال سنگھ بینس ، جناب سنیل کمار، سکریٹری، پنچایتی راج کی وزارت، جناب شیلیش کمار سنگھ، سکریٹری، دیہی ترقی کی وزارت، جناب  مالے شریواستو، ایڈیشنل چیف سکریٹری، پنچایت اور دیہی ترقی محکمہ، حکومت مدھیہ پردیش اور دیگر معززین اور عوامی نمائندے اور حکومت ہند اور حکومت مدھیہ پردیش کے سینئر افسران اس موقع پر موجود ہوں گے۔ اس سال قومی پنچایتی راج دن کے جشن میں ایک لاکھ سے زیادہ شرکاء کی شرکت متوقع ہے، جن میں پنچایتی راج اداروں کے نمائندے، دیگر اسٹیک ہولڈرز اور مقامی باشندے؍دیہی عوام شامل ہیں۔

پردھان منتری آواس یوجنا (گرامین)، سوچھ بھارت مشن - گرامین (ایس بی ایم –جی) ، امرت سروور، مدھیہ پردیش ریاستی دیہی روزی روٹی مشن، دیہی سیاحت کی ترقی (ہوم ​​اسٹے)، سوامتو، جل جیون مشن اور دوسرے پروگراموں کے تحت اقدامات اور کامیابیوں کو ظاہر کرنے والے مختلف موضوعاتی اسٹالوں کے ساتھ عام لوگوں کے فائدے کے لئے این پی آر ڈی -2023 کے قومی تقریب کے مقام پرایک نمائش قائم کی جائے گی۔

قومی پنچایتی راج دن ایک اہم موقع کے طور پر کام کرے گا اور ساتھ ہی ہندوستان کے لیے بیداری پیدا کرنے اورانڈیا @2047  کے لئے  رفتار پیدا کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم کے طور پر کام کرے گا اور 2030 تک مقامی تناظر میں عالمی ایس ڈی جی  ایجنڈاے کو حاصل کرنے کے لیے ادارہ جاتی، انفرادی، ادارہ جاتی، کراس آرگنائزیشن اور آپریشنل صلاحیتوں کی تعمیر بھی کرے گا ۔ پنچایتی راج کی وزارت نے پنچایتی راج کے تمام ریاستی؍ مرکز کے زیر انتظام محکموں سے درخواست کی ہے کہ وہ گرام پنچایتوں کو 24 اپریل 2023 کو قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر خصوصی گرام سبھا بلانے اور شرکاء کو فعال کرنے کے لیے وسیع انتظامات کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں تاکہ قومی پنچایتی راج دن کو منایا جائے اور  24 اپریل 2023 کو گرام سبھا کی میٹنگوں میں  شرکاء کو اہل بنانے کے لئے تفصیلی انتظامات کئے جا سکیں تاکہ قومی پنچایتی راج ڈے (این پی آر ڈی) تقریب کی کارروائی کو دیکھا جا سکے، جو وزیر اعظم کی موجودگی میں ہو گا۔ مدھیہ پردیش  کے ریوا میں ہونے والے این پی آر ڈی -2023  ایونٹ کی کارروائیوں کو  24 اپریل 2023 کو صبح 11:30 بجے سے دوردرشن کے ذریعے ڈی ڈی نیوز، ڈی ڈی نیشنل اور ڈی ڈی انڈیا کے ذریعے براہ راست نشر کیا جائے گا  اور ویب لنک

https://webcast.gov.in.

پر لائیو نشر کیا جائے گا۔

پس منظر:

قوم ہر سال 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دن کے طور پر مناتی ہے۔ 24 اپریل نچلی سطح تک اقتدار  کی لامرکزیت کی تاریخ میں پنچایتی راج کے ادارہ جاتی آئین (73ویں ترمیم) ایکٹ، 1992 کے ذریعے، جو اس دن سے نافذ العمل ہوا، ایک اہم لمحہ ہے، ۔ پنچایتی راج کی وزارت ہر سال 24 اپریل کو قومی پنچایتی راج دن(این پی آر ڈی)  کے طور پر مناتی ہے، کیونکہ اس دن 73ویں آئینی ترمیم نافذ ہوئی تھی۔ قومی پنچایتی راج دن بڑے پیمانے پر ایک عظیم الشان تقریب کے طور پر منایا جاتا ہے اور عام طور پر قومی راجدھانی کے باہر منعقد کیا جاتا ہے۔

اس سال کا قومی پنچایتی راج دن ایک خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ ہم ہندوستان میں پنچایتی راج کے 30 سال کی یاد منائیں گے۔ یہ آئینی ترمیمی ایکٹ جس نے پنچایتوں کے حوالے سے پارٹ-9 متعارف کرایا، ہماری جمہوری سیاست میں نچلی سطح پر ایک مؤثر مقامی طرز حکمرانی کا آغاز کرنے والی ایک زبردست  پہل ہے۔

2014 کے بعد سے مرکزی حکومت نے پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز)  کی مدد کے لیے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ پنچایتی راج کے بنیادی مقاصد کو صحیح معنوں میں حاصل کیا جائے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں، ہندوستان نے دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی مختلف ضروریات اور ترقیاتی سرگرمیوں کی حمایت کے لیے پنچایتی راج اداروں کو مالی وسائل کی تقسیم میں ایک بڑی چھلانگ دیکھی ہے۔ مرکزی حکومت پنچایتی راج اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنانے، پی آر آئیز  کے نمائندوں  کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور 9 موضوعات یعنی (1) غربت سے پاک اور بہتر ذریعہ معاش گاؤں، (2) صحت مند گاؤں، (3) بچوں کے لیے دوستانہ گاؤں، (4) پانی کے لیے کافی گاؤں، (5) صاف اور سبز گاؤں، (6) خود کفیل انفراسٹرکچر والا گاؤں، ( 7) سماجی طور پر انصاف اور سماجی طور پر محفوظ گاؤں، (8) اچھی حکمرانی والا گاؤں اور (9) خواتین دوست گاؤں میں   پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول  جامع ترقی اور معاشی نمو     میں اپنا تعاون پیش کرنے کے لئے پی آر آئیز  کی کارکردگی، کام کاج کی شفافیت اور جوابدہی کو بہتر بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کر رہی ہے۔

ای گرام سوراج - گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس انٹیگریشن

ای-گرام سوراج ( ای جی ایس)کو 24 اپریل 2020 کو قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر شروع کیا گیا تھا جسے منصوبہ بندی سے آن لائن ادائیگیوں تک پنچایتوں کے روزمرہ کے کام کے لیے سنگل ونڈو حل کے طور پر کام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ 24 اپریل 2020 کو قومی پنچایتی راج ڈے کے موقع پر وزیر اعظم کے واضح اپیل  کے بعد، درخواست کو اپنانے میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ آج تک ای گرام سوراج کا ملک بھر میں تقریباً 100فیصد  استعمال ، جس میں 2.3 لاکھ سے زیادہ گرام پنچایتیں اور روایتی مقامی ادارے پہلے ہی اسے آن لائن ادائیگیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں، کو اپنایا گیا ہے۔  اس سسٹم کے ذریعے اب تک 1.35 لاکھ کروڑ سے زیادہ ادائیگیاں آن لائن کی جا چکی ہیں۔ اس نظام کے ذریعے خرچ کی جانے والی گرانٹس بنیادی طور پر مرکزی مالیاتی کمیشن کی گرانٹس تھیں اور ایکس وی ایف سی  گرانٹس (2.5 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت) کے تمام فنڈز صرف ای- گرام سوراج  درخواست کے ذریعے خرچ کیے جا رہے ہیں۔ مالی سال 23-2022 میں، تقریباً 50،000روپے کے فنڈز۔ ہندوستان بھر کی پنچایتوں نے آن لائن خرچ کئے۔ ادائیگیاں پبلک فنانس مینجمنٹ سسٹم (پی ایف ایم ایس) کے ذریعے براہ راست وینڈر اکاؤنٹس میں کی جاتی ہیں۔

جب کہ اخراجات آن لائن ہو رہے تھے، پنچایتوں کی طرف سے خریداری آف لائن ٹینڈر وغیرہ کے روایتی طریقوں سے کی جا رہی تھی۔ لہذا، پنچایتی راج کی وزارت (ایم او پی آر) کی کوششوں اور ملک بھر کی کئی پنچایتوں کی درخواست پر، یہ فیصلہ کیا گیا کہ خریداری کا عمل بھی ای گرام سوراج کی خصوصیت بن جائے گا۔ لہذا، ایم او پی آر  اور جی ای ایم  نے جی ای ایم گرام سوراج  اور جی ای ایم  کو مربوط کرنے کے لیے تعاون کیا، اور ای گرام سوراج  اور گورنمنٹ ، ای مارکٹ پلیس (جی ای ایم )ایپلی کیشنز کے درمیان تکنیکی انضمام کی پہل کی گئی۔ مقصد یہ ہے کہ پنچایتوں کو ای گرام سوراج پلیٹ فارم سے براہ راست فائدہ اٹھاتے ہوئے جی ای ایم کے ذریعے اپنے سامان اور خدمات کی خریداری کے قابل بنایا جائے۔ یہ پہل جی ای ایم  کے ذریعے آن لائن خریداری کے فوائد کو گورننس کے نچلے درجے تک لے جائے گی اور یہ صرف مرکزی؍ریاستی حکومت کی وزارتوں اور محکموں تک ہی محدود نہیں ہے،  چونکہ پنچایتیں پہلے سے ہی ای گرام سوراج استعمال کرنے کی عادی ہیں، اس لیے جی ای ایم کے ذریعے خریداری ان کے آن لائن کام اور فنڈ کے انتظام میں توسیع ہوگی۔

ای گرام سوراج - گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس انٹیگریشن - کی نمایاں خصوصیات

  • تقریباً 60,000 کے جی ای ایم  کے موجودہ صارف کی تعداد کو مرحلہ وار انداز میں بڑھا کر 3 لاکھ سے زیادہ کرنے کا تصور کیا گیا ہے۔
  • پنچایتوں کے ذریعے ایک اہم مطالبہ ، عمل کو ڈیجیٹل بنا کر پنچایتوں کے ذریعے خریداری میں شفافیت لانا۔
  • مقامی دکانداروں (پراپرائٹرز، سیلف ہیلپ گروپس، کوآپریٹیو وغیرہ) کی جی ای ایم  پر رجسٹر کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے کیونکہ پنچایتیں بڑے پیمانے پر ایسے وینڈرز سے خریداری کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ، ایسے دکانداروں کی آن لائن فروخت ان کے لیے نئی منڈیاں کھول سکتی ہے۔
  • جی ای ایم کے استعمال کی وجہ سے آڈٹ اعتراضات کی تخفیف بطور پروکیورمنٹ جنرل فنانشل رولز (جی ایف آر)  پر عمل کرے گی۔
  • ٹھیکوں کا صوابدیدی ایوارڈ ختم ہو جائے گا، تعمیل کرنے والے دکانداروں کو بروقت ادائیگیاں ملیں گی۔
  • پنچایتوں کو معیاری اور مسابقتی نرخوں پر معیاری یقینی سامان کی دہلیز تک رسائی حاصل ہو گی۔
  • ایم او پی آر کی طرف سے اہم صلاحیت سازی  کا کام شروع کیا جا رہا ہے، جہاں مرکزی اور ریاستی دونوں سطحوں پر متعدد بار تربیت دی گئی ہے۔ جی ای ایم نے تمام ریاستوں میں پنچایت صارفین کی دستگیری کے لیے تربیت دی ہے اور کاروباری سہولت کاروں کا تقرر کیا ہے۔

سوامتو اسکیم

سوامتو  (گاؤں کے علاقوں میں بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ دیہاتوں کا سروے اور نقشہ سازی) ایک مرکزی سیکٹر اسکیم ہے،  جسے وزیر اعظم نے 24 اپریل 2020 کو قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر شروع کیا تھا۔ سوامتو اسکیم کا مقصد گاؤں کے آباد علاقے کے دیہی گھریلو مالکان کو ‘‘حقوق کے ریکارڈ’’؍ پراپرٹی کارڈ فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم میں جائیدادوں کی رقم کمانے میں سہولت اور بینک قرضوں کو فعال کرنا؛ جائیداد سے متعلق تنازعات کو کم کرنا؛ گاؤں کی سطح پر جامع منصوبہ بندی جیسے متعدد پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس سے پنچایتوں کے سماجی و اقتصادی پروفائل میں مزید اضافہ ہو گا اور انہیں خود کفیل بنایا جائے گا۔ اسکیم کے تحت تیار کردہ پراپرٹی کارڈ دیہی آبادی کے علاقے میں گھر والوں کو جائیداد کا حق فراہم کرتا ہے۔ اس اسکیم میں سماج کے ہر طبقے بشمول ایس سی، ایس ٹی، معذور، اقلیتیں، خواتین اور دیگر کمزور گروپ شامل ہیں۔

31 مارچ 2023 تک، 2.39 لاکھ گاؤں میں ڈرون پرواز مکمل ہو چکی ہے جو کہ 3.72 لاکھ گاؤں کے مجموعی ہدف کا 63 فیصد ہے، اور ڈرون سروے ریاست مدھیہ پردیش، لکشدیپ کے یو ٹیز ، دہلی، دادرا نگر حویلی اور دمن اور دیو میں مکمل ہو چکا ہے ۔ ہریانہ کے تمام آباد دیہاتوں کے بعد اتراکھنڈ، پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار جزائر اور گوا کے پراپرٹی کارڈ تیار کیے گئے ہیں۔ ریاستوں اور سروے آف انڈیا کے درمیان قریبی تال میل کے ساتھ، تقریباً 74,000 گاؤں کے لیے 1.24 کروڑ سے زیادہ پراپرٹی کارڈز کی تیاری کا ایک سنگ میل حاصل کیا گیا ہے۔

سوامیتو - میری سمپتی، میرا حق مہم آزادی کا امرت مہوتسو - سماویشی وکاس – ہمہ گیر  ترقی تھیم کے تحت 24 اپریل 2023 کو وزیر اعظم کے ذریعہ شروع کیا جائے گا۔

***

ش ح۔  اک ۔ ک ا


(Release ID: 1919141) Visitor Counter : 175