ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹیکسٹائل کے شعبے میں پائیداریت کے لئےسماجی، ماحولیاتی اور حکمرانی کی ٹاسک فورس جلد ہی تشکیل دی جائے گی :جناب گوئل


ٹیکسٹائل کی وزارت نے گجرات میں ‘سوراشٹر تمل سنگمم’ اور چنتن شیور  کا انعقاد کیا

ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات کو وقف ٹیکسٹائل کی وزارت کی ویب سائٹ   ای کامرس کی  سافٹ لانچنگ ہوئی

Posted On: 22 APR 2023 7:30PM by PIB Delhi

 ٹیکسٹائل،  امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور کامرس اور صنعت کے  مرکزی وزیر جناب پیوئش گوئل نے آج گجرات کے راجکوٹ میں ہینڈلوم اور دستکاری کی مصنوعات کو وقف    ٹیکسٹائل کی وزارت کی ویب سائٹ ای-کامرس کی سافٹ لانچنگ کے دوران کہا کہ خود اپنی ضرورت کی تکمیل کے لئے ہندستان  کی عہد بستگی کو دھیان میں رکھتے ہوئے ٹیکسٹائل کے شعبے میں ایک ای ایس جی (ماحولیات، سماجی اور حکمرانی)ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔یہ پروگرام سوراشٹر تمل سنگمم  کا حصہ تھا جس میں گجرات کے وزیراعلی جناب بھوپیندر بھائی پٹیل نے بھی شرکت کی۔

سومناتھ اور راجکوٹ میں دو روزہ تقریب کے دوران مرکزی وزیر نے چنتن شیور میں شرکت کی  جس میں ٹیکسٹائل کے وزیر کے ساتھ  شعبے کے  مختلف پہلوؤں پر غور و فکر کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ٹیکسٹائل شعبے کو زیادہ متحرک بنانے کے لئے ثمر آور  بات چیت ہوئی۔انہوں نے آگے کہا کہ کچھ مینوفیکچرر اور برآمد کار  ماحولیات ، سماجی اور گورننس (ای  ایس جی) تعمیلی سرٹی فیکشن حاصل کرنے  پر اہمیت دے رہے ہیں اور دو بار اسے یقینی بنا رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ مینوفیکچرر اور برآمدکاروں کے لئے اس تصدیق کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

 انہوں نے2030 تک  ٹیکسٹائل شعبے میں 100 ارب امریکی ڈالر تک برآمدات کے ہدف اور 2030 تک پورے شعبے کے لئے 250 ارب  امریکی ڈالر کے مجموعی ہدف  کے بارے میں بھی بات کی۔  

انہوں نے کہاکہ عزت مآب وزیراعظم نریندر مودی کے پانچ عزائم  میں  یہ بھی شامل ہےکہ ہمیں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کےلئے  اپنی جڑوں کی طرف واپس جانا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو اور گجرات دونوں تاریخ اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں بلکہ  مضبوط روایتی  اور جدید کپڑا شعبے  ہونے کی وجہ سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک بھارت سریشٹھ بھارت میں وزیراعظم کے مضبوط یقین  کی وجہ سے گجرات میں ‘سوراشٹر تمل سنگمم ’ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ تمل ناڈو سے بڑی تعداد میں خواتین اس ریاست میں پہنچی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان سے بات چیت کرنے میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ بہت ہی زیادہ پر جوش ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ عکاسی کرتا ہے کہ ہمارے ملک کا ثقافتی ورثہ اتحاد میں ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ سوراشٹر تمل سنگمم  ہندستان کو متحد کرنے کی ایک کوشش ہے۔

*****

ش ح۔ ع ح ۔ ج

Uno4419



(Release ID: 1919128) Visitor Counter : 94