جل شکتی وزارت

بھارت میں آبی ذخائر پر پہلی مردم شماری


جل شکتی کی وزارت نے 24 لاکھ سے زیادہ آبی ذخائر کی گنتی کی رپورٹ جاری کی

مردم شماری ملک کے آبی وسائل کے بارے میں اہم معلومات کو ظاہر کرتی ہے

Posted On: 23 APR 2023 5:14PM by PIB Delhi

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دور اندیش قیادت اور جل شکتی کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت کی قابلیت سے بھرپور رہنمائی میں جل شکتی کی وزارت نے ملک بھر میں آبی ذخائر کی پہلی بار مردم شماری کرائی ہے۔ مردم شماری ہندوستان کے آبی وسائل کے بارے میں ایک جامع معلومات فراہم کرتی ہے، جس میں قدرتی آبی ذخائر اور انسان ساختہ آبی ذخائر جیسے تالاب، ٹینک، جھیلیں وغیرہ، نیز آبی ذخائر کی تجاوزات پر ڈیٹا اکٹھا کرنا شامل ہے۔ مردم شماری نے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان تفاوت اور تجاوزات کی مختلف سطحوں کو بھی اجاگر کیا اور ملک کے آبی وسائل کے بارے میں اہم معلومات کا انکشاف کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SCNQ.png

مردم شماری کا آغاز مرکزی امداد یافتہ اسکیم ‘‘آبپاشی مردم شماری’’ کے تحت کیا گیا تھا، جس میں چھٹی چھوٹی آبپاشی مردم شماری کے ساتھ مل کر تمام آبی ذخائر کا ایک جامع قومی ڈیٹا بیس موجود تھا۔ آبی ذخائر کے تمام اہم پہلوؤں بشمول ان کی قسم، حالت، تجاوزات کی حیثیت، استعمال، پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش، اسٹوریج کو بھرنے کی صورتحال وغیرہ کے بارے میں معلومات اکٹھا کی گئی۔ اس نے دیہی اور شہری علاقوں میں موجود تمام آبی ذخائر کا احاطہ کیا جو زیر استعمال ہیں یا غیر استعمال میں ہیں۔ مردم شماری میں آبپاشی، صنعت، ماہی پروری، گھریلو/پینے، تفریح، مذہبی، زیر زمین پانی کے ریچارج وغیرہ جیسے آبی ذخائر کے تمام قسم کے استعمال کو بھی مدنظر رکھا گیا۔

مردم شماری کی اہم خصوصیات/نتائج درج ذیل ہیں:

  • ملک میں 24,24,540 آبی ذخائر شمار کیے گئے ہیں، جن میں سے 97.1 فیصد (23,55,055) دیہی علاقوں میں ہیں اور صرف 2.9 فیصد (69,485) شہری علاقوں میں ہیں۔
  • آبی ذخائر کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست پانچ ریاستیں مغربی بنگال، اتر پردیش، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور آسام ہیں جو ملک کے کل آبی ذخائر کا تقریباً 63 فیصد ہیں۔
  • شہری علاقوں میں آبی ذخائر کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست پانچ ریاستیں مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالہ، اتر پردیش اور تریپورہ ہیں، جبکہ دیہی علاقوں میں سرفہرست پانچ ریاستیں مغربی بنگال، اتر پردیش، آندھرا پردیش، اوڈیشہ اور آسام ہیں۔ 59.5 فیصد آبی ذخائر تالاب ہیں، اس کے بعد ٹینک (15.7 فیصد)، آبی ذخائر (12.1 فیصد)، پانی کے تحفظ کی اسکیمیں/پرکولیشن ٹینک/چیک ڈیم (9.3 فیصد)، جھیلیں (0.9 فیصد) اور دیگر (2.5 فیصد) ہیں۔
  • 55.2 فیصد آبی ذخائر نجی اداروں کی ملکیت ہیں جبکہ 44.8 فیصد آبی ذخائر سرکاری ملکیت میں ہیں۔
  • سرکاری ملکیت والے تمام آبی اداروں میں سے زیادہ سے زیادہ آبی ذخائر پنچایتوں کی ملکیت ہیں، اس کے بعد ریاستی آبپاشی/ریاستی ڈبلیو آر ڈی۔
  • تمام نجی ملکیت والے آبی ذخائر میں سے زیادہ سے زیادہ آبی ذخائر انفرادی مالک/کسان کے ہاتھ میں ہیں اس کے بعد افراد کے گروپ اور دیگر نجی ادارے کے ہیں۔
  • سرفہرست پانچ ریاستیں جو نجی ملکیت والے آبی ذخائر میں سرفہرست ہیں مغربی بنگال، آسام، آندھرا پردیش، اڈیشہ اور جھارکھنڈ ہیں۔
  • تمام ‘استعمال والے’ آبی ذخائر میں سے بڑے آبی ذخائر کے ماہی پروری میں استعمال ہونے کی اطلاع ہے جس کے بعد آبپاشی ہے۔
  • سرفہرست پانچ ریاستیں جہاں آبی ذخائر کا سب سے زیادہ استعمال ماہی پروری میں ہوتا ہے مغربی بنگال، آسام، اوڈیشہ، اتر پردیش اور آندھرا پردیش ہیں؛
  • سرفہرست پانچ ریاستیں جہاں آبی ذخائر کا زیادہ استعمال آبپاشی میں ہوتا ہے جھارکھنڈ، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مغربی بنگال اور گجرات ہیں۔
  • 78 فیصد آبی ذخائر انسان ساختہ آبی ذخائر ہیں جبکہ 22 فیصد قدرتی آبی ذخائر ہیں۔ تمام شمار شدہ آبی ذخائر میں سے 1.6 فیصد (38,496) آبی ذخائر پر تجاوزات کی اطلاع ہے جن میں سے 95.4 فیصد دیہی علاقوں میں ہیں اور بقیہ 4.6 فیصد شہری علاقوں میں ہیں۔
  • 23,37,638 آبی ذخائر کے حوالے سے پانی کے پھیلاؤ کے رقبے کی اطلاع دی گئی ہے۔ ان آبی ذخائر میں سے 72.4 فیصد پانی کے پھیلاؤ کا رقبہ 0.5 ہیکٹر سے کم ہے، 13.4 فیصد کے پاس آدھے سے ایک ہیکٹر کے درمیان پانی کے پھیلاؤ کا رقبہ ہے، 11.1 فیصد کے پاس ایک سے پانچ ہیکٹر اراضی کے درمیان پانی کے پھیلاؤ کا رقبہ ہے اور باقی 3.1 فیصد آبی ذخائر میں پانی کا پھیلاؤ کا رقبہ 5 ہیکٹر اراضی سے زیادہ ہے۔

 

‘شاندار بھارت’ متنوع اور منفرد آبی ذخائر سے مالا مال ہے۔ پانی ترقی کے لیے ایک اہم پہلو ہے جسے ہر پائیدار ترقی کے ہدف سے جوڑا جاتا ہے۔ یہ خود زندگی کے لیے ضروری اور بنیادی ہے۔ پانی ایک قابل تجدید وسیلہ ہے لیکن اس کی دستیابی محدود ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ طلب اور رسد کے درمیان فرق بڑھتا جا رہا ہے۔ اس لیے آبی ذخائر کی حفاظت اور تحفظ کے لیے ٹھوس کوششوں کی ضرورت ہے۔ جل شکتی کی وزارت ایک نوڈل وزارت ہے جو قومی وسائل کے طور پر پانی کی ترقی، تحفظ اور انتظام کے لیے پالیسی رہنما خطوط اور پروگرام ترتیب دینے کی ذمہ دار ہے۔

جل شکتی کی وزارت پانی کے شعبے کے تئیں کثیر جہتی نقطہ نظر رکھتی ہے، ایک طرف وہ ملک کے ہر گھر کو پینے کا محفوظ اور مناسب پانی فراہم کرنے، دیہی علاقوں میں کھلے میں رفع حاجت کو ختم کرنے، دریائے گنگا اور اس کی معاون ندیوں کے احیاء، حفاظت کو بہتر بنانے کے امنگوں والے پروگراموں کی قیادت کر رہی ہے اور موجودہ پشتے وغیرہ کی عملی کارکردگی اور دوسری طرف یہ تکنیکی رہنمائی، جانچ پڑتال، کلیئرنس اور نگرانی کے ذریعے ملک کے آبی وسائل کی تشخیص، ترقی اور ریگولیشن میں شامل ہے۔

نتائج کو حتمی شکل دینے اور اس رپورٹ کی تکمیل کا کام وزارت جل شکتی کے چھوٹے آبپاشی (اسٹیٹ) شعبے کے تمام افسران اور عملے کی انتھک کوششوں سے ممکن ہوا ہے جس میں آبی وسائل کے محکمے کے سکریٹری، آر ڈی اور جی آر، جل شکتی کی وزارت، جناب پنکج کمار، نیز نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کی طرف سے فراہم کردہ اہم تکنیکی مدد اور ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی پرعزم کوششیں شامل ہیں۔ وزارت کا آئی ای سی ڈویژن مردم شماری کی رپورٹ کو پورے ملک میں اور خاص طور پر منصوبہ سازوں، تحقیق کاروں، زرعی اور آبی سائنسدانوں، پالیسی سازوں، منتظمین اور اس شعبے کے دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے اشاعت کو یقینی بنا رہا ہے۔

مردم شماری کی رپورٹ محکمہ کی ویب سائٹ https://jalshakti-dowr.gov.in  پر دستیاب ہے۔ اہم نتائج بھون پورٹل کے ذریعے بھی شائع کئے جاتے ہیں۔

کل ہند رپورٹ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے لنک: https://jalshakti-dowr.gov.in/document/all-india-report-of-first-census-of-water-bodies-volume-1 / ;

ریاست وار رپورٹ: https://jalshakti-dowr.gov.in/document/state-wise-report-of-first-census-of-water-bodies-volume-2 /

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4392)



(Release ID: 1919005) Visitor Counter : 159