بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال چنئی میں بندرگاہوں، آبی گزرگاہوں اور ساحلوں کے قومی ٹکنالوجی مرکز (این ٹی سی ڈبلیو پی سی، آئی آئی ٹی ایم کے ڈسکوری کیمپس کا افتتاح کریں گے
Posted On:
23 APR 2023 12:31PM by PIB Delhi
بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال 24 اپریل 2023 کو چنئی، تمل ناڈو میں بندرگاہوں، آبی گزرگاہوں اور ساحلوں کے قومی ٹکنالوجی مرکز (این ٹی سی ڈبلیو پی سی، آئی آئی ٹی ایم کے ڈسکوری کیمپس کا افتتاح کریں گے ۔
ساگر مالا پروگرام کے تحت، آئی آئی ٹی چنئی میں 77 کروڑ روپے کی لاگت سے این ٹی سی ڈبلیو پی سی قائم کیا گیا ہے۔ یہ انسٹی ٹیوٹ وزارت کے ایک تکنیکی شعبہ کے طور پر کام کرتا ہے اور بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبے کو درپیش مختلف چیلنجوں کا حل فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز اور ایپلیکیشن مصنوعات بھی تیار کرتا ہے۔
اس انسٹی ٹیوٹ کے پاس بندرگاہ، ساحل، آبی گزرگارہ جیسے تمام شعبوں میں ریسرچ اور مشاورتی نوعیت کی ڈی 2 اور ڈی 3 کرنے کے لیے عالمی معیار کی صلاحیتیں موجود ہیں۔ سمندر کی ماڈلنگ، ساحلی اور ساحلی بہاؤ کا تعین، تلچھٹ کی نقل و حمل اور مورفو ڈائنامکس، نیویگیشن اور مینیوورنگ کی منصوبہ بندی، ڈریجنگ اور سلٹیشن کا تخمینہ، پورٹ اور کوسٹل انجینئرنگ میں مشاورت - ڈھانچے اور بریک واٹرس کی ڈیزائننگ، خود مختار پلیٹ فارمز اور گاڑیوں کا تجربہ بہاؤ اور ہل کے تعامل کی ماڈلنگ، ایک سے زیادہ ہلوں کی ہائیڈرو ڈائنامکس، بندرگاہ کی سہولیات کے ساتھ مل کر سمندری قابل تجدید توانائی کچھ ایسے شعبے ہیں جہاں ملک کے فائدے کے لیے پہلے ہی مہارت تیار کی جا چکی ہے۔
یہ ادارہ مذکورہ بالا شعبوں میں ملک کے میک ان انڈیا اورخود انحصار ہندوستان جیسے اقدامات کو بااختیار بنا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
4388
(Release ID: 1918991)
Visitor Counter : 112