مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بنگلورو نے شہروں کی مرکزی دھارے میں شامل موسمیاتی کاروائی میں مدد کرنے کے لیے کانفرنس کی میزبانی کی

Posted On: 22 APR 2023 2:53PM by PIB Delhi

جی 20 کی ترجیحات کو تشکیل دینے اور ہندوستان اور ہندوستان کے باہر موسمیاتی کارروائی تیز کرنے کے لیےاگلے اقدامات تیار کرنے کی کوشش  کے طور پر ، قومی اور بین الاقوامی شراکت دار  بنگلورو میں  "شہروں میں موسمیاتی کارروائی کو مرکزی دھارے میں لانے"  کے موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوئے ۔اس دوران  چھ موجودہ یو 20ترجیحی شعبوں میں سے تین (موسمیاتی پروگرام کے لیے مالی امداد میں تیزی لانا ، پانی کی حفاظت کو یقینی بنانا، اور ماحولیاتی ردعمل کی حوصلہ افزائی کرنا) موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شہروں کے لیے موسمیاتی کارروائی کو تیز کرنا اور بڑھتی ہوئی گرمی اور بارش کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے قومی حکومتوں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے اضافی تعاون حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر غور و خوض کیا کہ شہری حکومتوں کو بجٹ سازی کے فیصلے کرتے وقت موسمیاتی اثرات پر غور کرنا چاہیے، جبکہ جہاں  سرکاری و نجی شراکت داری دستیاب ہو ، میونسپل گرین بانڈ اور دیگر جدید فنانسنگ میکانزم کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ موسمیاتی کارروائی کے منصوبوں  میں پانی کی تحفظ اور لچک کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ پانی کے ختم ہونے والے وسائل کے تحفظ اوراحیاء ، شہری آبی وسائل کے انتظام کو مرکزی دھارے میں ضم کرنے، پانی تک مساوی اور محفوظ رسائی کو یقینی بنانے اور سیلاب کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ادارہ جاتی اور ریگولیٹری اصلاحات پر غور کیا جانا چاہیے۔

حکومت ہند کی وزارت  ہاؤسنگ اور شہری امور کے جوائنٹ سکریٹری اور اسمارٹ سٹیز مشن ڈائریکٹر کنال کمار نے کہا "پائیدار شہر بنانے کے لیے، جدید اور جامع شہر کا ڈیزائن بہت ضروری ہے۔ اس کے بغیر، رویے میں تبدیلی اور پالیسی میں تبدیلیاں کام نہیں کریں گی۔ آئیے پالیسیوں میں ترمیم کریں، بھیڑ کی قیمتوں کا تعین کریں، اور پائیدار زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کریں ۔ ہمیں ایجنڈے کو بھی وسیع کرنا چاہیے اور ایسا ماحول بنانا چاہیے جہاں لوگ باہر نکل کر شہر سے لطف اندوز ہو سکیں۔ تلنگانہ کی 'کول روف پالیسی' اس کی بہترین مثال ہے۔ آئیے ایک بہتر مستقبل کے لیے موسمیاتی مالیات کو  آسان بنائیں ۔"

 جنوبی اور مغربی ایشیا سی 40  کے ریجنل ڈائریکٹر شروتی نارائن نے  کہا کہ ہندوستان اور دنیا بھر کے شہر آب و ہوا کے رہنما کے طور پر آگے بڑھ رہے ہیں، لیکن انہیں سخت صلاحیت کی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ وہ فوری طور پر آب و ہوا سے متعلق ضروری اقدامات  کی راہ پر گامزن ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف شہروں کی آوازیں بہت اہم ہیں۔ یہ کانفرنس دنیا بھر کے رہنماؤں کے لیے ایک واضح کال کے طور پر کام کرتا ہے کہ وہ ہماری آب و ہوا کو ترجیح دیں۔

حکومت کرناٹک کے محکمہ  شہری ترقی کے ایڈیشنل چیف سکریٹری، راکیش سنگھ نے کہا کہ بنگلور وپائیدار شہری بنیادی ڈھانچے میں آگے بڑھ رہا ہے، جس میں عوامی نقل و حمل، ٹھوس فضلہ کے انتظام اور شہریوں کی آمد و رفت پر بھرپور توجہ دی جارہی ہے۔ اس کے لیے  باہمی اور مربوط حل کے لیے سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے۔

اس کانفرنس  کا انعقاد سی 40 سٹیز کلائمیٹ لیڈرشپ گروپ کے زیر اہتمام 21 اپریل 2023 کو بنگلورو میں ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت  (ایم او ایچ یو اے)کے اشتراک سے کیا گیا، جس کی صدارت اس سال احمد آباد شہر نے کی ہے ۔ اس کانفرنس کے اہم نکات یو 20 کی سفارشات کے اعلامیے میں  تعاون کریں گے ، جو اس سال کے آخر میں جی 20 مذاکرات کاروں کو پیش کیے جائیں گے۔

تقریباً 135 افراد نے ذاتی طور پر شرکت کی۔ دیگر شرکاء نے ورچوئل انداز میں  شرکت کی۔  اس کانفرنس میں  ملک بھر کے عہدیداروں  کے ساتھ ساتھ ماہرین اور فنڈنگ ​​پارٹنرز بھی شامل تھے۔ کانفرنس نہ صرف بصیرت انگیز تھی بلکہ اس میں  ماحولیاتی پائیداری اور آب و ہوا کے حل پر توجہ مرکوز کرنے والے متعدد اسٹارٹ اپ کے ساتھ مصروف  ہونے والے شرکاء کے ساتھ  باہمی بات چیت بھی شامل تھی۔

کانفرنس کا اختتام شہر کے نمائندوں، شہری منصوبہ سازوں، انجینئروں اور دیگر پیشہ ور افراد کے لیے مکمل سیشنز اور دو ماسٹر کلاسز (فطرت پر مبنی حل اور موسمیاتی بانڈ کا فائدہ اٹھانےسے متعلق) کے ساتھ ہوا۔

مزید جانکاری کے لیے رابطہ کریں: info@urban20.org ، media@c40.org

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

4372


(Release ID: 1918877)