بجلی کی وزارت

آر ای سی کے ذیلی ادارے آر ای سی پی ڈی سی ایل‘کے پی ایس 1 ٹرانسمیشن لمیٹڈ’ کو میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ کے حوالے کر دیا

Posted On: 21 APR 2023 12:51PM by PIB Delhi

آر ای سی لمیٹڈ کی ایک مکمل ملکیت والی ذیلی کمپنی، آر ای سی پاور ڈیولپمنٹ اینڈ کنسلٹنسی لمیٹڈ (آر ای سی پی ڈی سی ایل)،  بجلی کی وزارت کے زیر اہتمام این بی ایف سی مہارتن سی پی ایس یو نے  پروجیکٹ مخصوص اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی)، جو ٹرانسمیشن پروجیکٹ‘ یعنی کے پی ایس1 ٹرانسمیشن لمیٹڈ’ کی تعمیر کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، کو 20 اپریل 2023 کو میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ کے حوالے کیا۔ اس اسپیشل پرپز وہیکل کے حوالے کرنے کے ساتھ آر ای سی پی ڈی سی ایل نے اب تک تقریباً 70,974 کروڑ روپے کی لاگت سے 52 ٹرانسمیشن پروجیکٹس کامیابی سے حوالے کیے ہیں۔

ایس پی وی کو جناب راہل دویدی، سی ای او، آر ای سی پی ڈی سی ایل نے کل شام گروگرام میں جناب پی ایس ہری ہرن، سی جی ایم، آر ای سی پی ڈی سی ایل اور آر ای سی پی ڈی سی ایل، ایم ای آئی ایل اور سی ٹی یو آئی ایل کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں منعقدہ ایک تقریب میں میسرز میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ کے نائب صدر جناب پروین شرد دکشٹ کے حوالے کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VLXL.jpg

میسرز میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے انٹر اسٹیٹ ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی کامیاب بولی دہندہ تھی اور آر ای سی پی ڈی سی ایل بولی کے عمل کی کوآرڈینیٹر تھی۔

میسرز میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچرز لمیٹڈ کا انتخاب ٹیرف پر مبنی مسابقتی بولی (ٹی بی سی بی) کے ذریعے ٹرانسمیشن سروس فراہم کنندہ کے انتخاب کے لیے معیاری بولی کے دستاویزات اور رہنما خطوط کے مطابق کیا گیا تھا جو بجلی کی وزارت، حکومت ہند کی طرف سے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

اس کام میں کے پی ایس1-کھاؤڈا پی ایس  جی آئی ایس (کے پی ایس2) 765 کے وی ڈبل سرکٹ لائن کا نفاذ اور کھاؤڈا پی ایس1 کا اضافہ شامل ہے۔ اس منصوبے کو 21 ماہ میں نافذ کرنے کا ہدف ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 4355)



(Release ID: 1918646) Visitor Counter : 104


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu