وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم نے سوڈان میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
21 APR 2023 3:52PM by PIB Delhi
وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سوڈان میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آج ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی۔ اس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ، قومی سلامتی کے مشیر، سوڈان میں ہندوستان کے سفیر اور متعدد دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے سوڈان میں حالیہ واقعات کا جائزہ لیا اور زمینی حالات کی پہلی رپورٹ حاصل کی۔ میٹنگ میں اس وقت پورے سوڈان میں موجود 3,000 سے زیادہ ہندوستانی شہریوں کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی گئی۔
وزیر اعظم نے ایک ہندوستانی شہری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا جو گزشتہ ہفتے ایک گولی کا المناک طور پر شکار ہوگیا تھا۔
وزیر اعظم مودی نے تمام متعلقہ عہدیداروں کو چوکس رہنے، پیش رفت پر گہری نظر رکھنے اور سوڈان میں ہندوستانی شہریوں کی حفاظت کا مسلسل جائزہ لینے اور انہیں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعظم نے مزید ہدایت دی کہ ہنگامی انخلاء کے منصوبوں کی تیاری، تیزی سے بدلتے ہوئے سیکورٹی کے منظر نامے اور مختلف متبادلِ کے قابل عمل ہونے کا جائزہ لیا جائے۔
وزیراعظم نے خطے کے پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ سوڈان میں شہریوں کی خاصی تعداد رکھنے والوں کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 4357)
(Release ID: 1918565)
Visitor Counter : 119
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam