محنت اور روزگار کی وزارت

ای پی ایف او نے فروری 2023 کے مہینے میں 13.96 لاکھ مجموعی ممبروں کا اضافہ کیا

Posted On: 20 APR 2023 5:10PM by PIB Delhi

امپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے عارضی پے رول کے اعداد و شمار میں آج اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ ای پی ایف او نے فروری 2023 کے مہینے میں 13.96 لاکھ مجموعی ممبروں کو شامل کیا ہے۔

مہینے کے دوران شامل کیے گئے 13.96 لاکھ اراکین میں سے، تقریباً 7.38 لاکھ نئے اراکین پہلی بار ای پی ایف او کے دائرہ کار میں آئے ہیں۔ نئے شامل ہونے والے اراکین میں، سب سے زیادہ اندراج 18سے21 سال کی عمر کے گروپ میں 2.17 لاکھ اراکین کے ساتھ رجسٹرڈ ہے، اس کے بعد 1.91 لاکھ اراکین کے ساتھ 22سے25 سال کی عمر کے گروپ کا نمبر آتا ہے۔ 18سے25 سال کی عمر کا گروپ مہینے کے دوران کل نئے ممبروں کا 55.37 فیصد بنتا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کے منظم شعبے کی افرادی قوت میں شامل ہونے والے ارکان کی اکثریت پہلی بار ملازمت کے متلاشی ہے۔

اعداد و شمار اس بات پر بھی روشنی ڈالتے ہیں کہ تقریباً 10.15 لاکھ ممبران نے ای پی ایف او ​​کی رکنیت میں دوبارہ شمولیت اختیار کی جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.59 فیصد اضافہ ہوا۔ ان اراکین نے اپنی ملازمتیں تبدیل کیں اور ای پی ایف او ​​کے تحت آنے والے اداروں میں دوبارہ شامل ہو گئے اور حتمی تصفیہ کے لیے درخواست دینے کے بجائے اپنی جمع شدہ رقم کو منتقل کرنے کا انتخاب کیا، اس طرح اپنے سماجی تحفظ کی حفاظت میں توسیع کی۔

پے رول کے اعداد و شمار کے صنف کے لحاظ سے تجزیہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ فروری 2023 میں خالص خواتین اراکین کا اندراج 2.78 لاکھ تھا، جو کہ اس مہینے کے لیے خالص اراکین کے اضافے کا تقریباً 19.93 فیصد ہے۔ ان میں سے 1.89 لاکھ خواتین ممبران نئی شامل ہیں۔ یہ تمام نئے شامل ہونے والوں میں تقریباً 25.65 فیصد اضافہ ہے۔ خواتین کی شرکت کے لحاظ سے، گزشتہ چار مہینوں میں خالص خواتین ممبروں کا اضافہ اور نئی خواتین ممبروں کا اضافہ سب سے زیادہ ہے۔ یہ منظم افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کے بڑھتے ہوئے رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔

ریاست کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں کہ مجموعی ممبروں کے اضافے میں ماہ بہ ماہ بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی تمل ناڈو، آندھرا پردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال وغیرہ ریاستوں میں ہوتی ہے۔تمل ناڈو، کرناٹک، گجرات، دہلی یہ ریاستیں ماہ کے دوران مجموعی طور پر 58.62 فیصد ممبران میں اضافہ کرتی ہیں۔ تمام ریاستوں میں، مہاراشٹر 2 0.90فیصد خالص اراکین کا اضافہ کر کے سب سے آگے ہے اور اس کے بعد ریاست تامل ناڈو 11.92فیصد کے ساتھ مہینے کے دوران ہے۔

صنعت کے لحاظ سے پے رول کے اعداد و شمار کی درجہ بندی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ 'ماہر خدمات' (افرادی قوت فراہم کرنے والوں، عام ٹھیکیداروں، سیکورٹی سروسز، متفرق سرگرمیوں وغیرہ پر مشتمل) ماہ کے دوران کل اراکین کے اضافے کا 41.17 فیصد بنتی ہے۔ صنعت کے لحاظ سے پچھلے مہینے کے اعداد و شمار کا موازنہ کرتے ہوئے، 'چمڑے کی مصنوعات'، 'گارمنٹس سازی'، 'کوریئر خدمات فراہم کرنے میں مصروف ادارے'، 'مچھلی کی پروسیسنگ اور نان ویج فوڈ پرزرویشن' وغیرہ جیسے صنعتوں میں زیادہ اندراج دیکھنے میں آیا ہے۔

پے رول ڈیٹا عارضی ہے کیونکہ ڈیٹا جنریشن ایک مسلسل مشق ہے، کیونکہ ملازمین کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ اس لیے پچھلا ڈیٹا ہر ماہ اپ ڈیٹ ہوتا ہے۔ اپریل-2018 کے مہینے سے، ای پی ایف او ​​ستمبر، 2017 کے بعد کی مدت کا احاطہ کرتے ہوئے پے رول ڈیٹا جاری کر رہا ہے۔ ماہانہ پے رول کے اعداد و شمار میں، آدھار کی توثیق شدہ یونیورسل اکاؤنٹ نمبر (یو اے این) کے ذریعے پہلی بار ای پی ایف او ​​میں شامل ہونے والے اراکین کی تعداد، ای پی ایف او ​​کی کوریج سے باہر نکلنے والے موجودہ اراکین اور جو لوگ باہر نکلے ہیں لیکن دوبارہ ممبر کے طور پر شامل ہو رہے ہیں، انہیں مجموعی ماہانہ پے رول  پر آنے  کے لیے لیا جاتا ہے۔

ای پی ایف او ایک سماجی تحفظ کی تنظیم ہے جو ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈز اور متفرق پروویژنز ایکٹ، 1952 کے تحت آنے والے ملک کی منظم افرادی قوت کو پراویڈنٹ، پنشن اور انشورنس فنڈز کی شکل میں سماجی تحفظ کے فوائد فراہم کرنے کے لیے ذمہ دار ہے۔

**********

)ش ح ۔ ا ک۔ ع ر)

U-4346



(Release ID: 1918495) Visitor Counter : 105


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Punjabi