ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
جناب بھوپیندر یادو نے نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی میں سفید شیر کے انکلوژر کے میدان میں سفید شیر کے بچوں کو چھوڑا
مرکزی وزیر نے مادہ بچے کا نام ’’او نی‘‘ جس کا مطلب زمین ہے اور نر بچے کا نام ’’ویوم‘‘ رکھا جس کا مطلب کائنات ہے
Posted On:
20 APR 2023 10:12AM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج نئی دہلی کےقومی زولوجیکل پارک میں سفید شیر کے انکلوژر کے میدان میں سفید شیر کے بچوں کو چھوڑا۔ مرکزی وزیر نے مادہ بچے کا نام ’’اونی‘‘ جس کا مطلب ہے زمین اور نر بچے کا نام ’’ویوم‘‘ رکھا ہے جس کا مطلب کائنات ہے۔ ولدیت والد وجے اور ماں شیرنی سیتا کی ہے۔
شیرنی سیتا نے 24.08.2022 کو ان بچوں کو جنم دیاتھا۔ اب یہ دونوں بچے، ایک نر اور ایک مادہ، تقریباً 8 ماہ کے ہیں۔ ان بچوں کو اب تک رات کے وقت پناہ گاہ میں اور دن کے وقت ماں کے ساتھ کرال میں رکھا جاتا تھا۔ چونکہ بچوں کو اپنی نقل و حرکت کے لیے زیادہ علاقے کی ضرورت ہوتی ہے، انہیں بڑے کھلے علاقے یعنی وزیٹر ڈسپلے میں میدان میں چھوڑا جا رہا ہے۔
جناب یادو نے مشن لائف کو فروغ دینے کے لیے اسکولی بچوں کے ساتھ بھی بات چیت کی اور پائیدار زندگی گزارنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی اہمیت کو مشترک کیا۔ نئی دہلی کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 100 طلباء اور عملے کے گروپ نے پروگرام میں شرکت کی اور جنگلی حیات کے تحفظ کو فروغ دینے کے لیے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ سفید شیر کے بچوں کو چھوڑے جانے کے بعد اسکول کے طلباء کے لیے چڑیا گھر واک کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل اور ایم او ای ایف اینڈ سی سی کےخصوصی سکریٹری (جنگلات کے تحفظ) کے اے ڈی جی جناب چندر پرکاش گوئل اورجنگلی حیات کے اے ڈی جی جناب ستیہ پرکاش یادو ، سنٹرل زو اتھارٹی کے ممبر سکریٹری بیوش رنجن ، آئی جی وائلڈ لائف ڈاکٹر سنجے کمار شکلا اور ایم او ای ایف سی سی کے جناب روہت تیواری اور دیگرافسران بھی موجود تھے۔
***********
ش ح ۔ ش م ۔ م ش
U. No.4306
(Release ID: 1918174)