وزارات ثقافت
کلچر ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت ”ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال“ کے موضوع پر ایک عالمی موضوعاتی ویبینار کا انعقاد کرے گا
Posted On:
19 APR 2023 6:47PM by PIB Delhi
کلچر ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) ہندوستان کی جی20 کی صدارت میں ”ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کا استعمال“ کے موضوع پر ایک عالمی موضوعاتی ویبینار کا اہتمام کرے گا۔ یہ ویبینار اس سیریز میں چار میں سے آخری ہوگا جس کا اہتمام وزارت ثقافت، حکومت ہند نے کیا ہے اور اسے یونیسکو (پیرس) نے سی ڈبلیو جی کے نالج پارٹنر کے طور پر سہولت فراہم کی ہے۔
یہ ویبینار 20 اپریل 2023 کو دوپہر 12.30 بجے سے رات 8.30 بجے تک منعقد ہوگا۔ یہ سی ڈبلیو جی کی طرف سے بیان کردہ اور جی20 کی رکنیت سے تعاون یافتہ ترجیحی شعبوں پر ایک جامع مکالمے کو فروغ دینے کی کوشش کرے گا اور ماہرانہ انداز میں گہرائی سے بحث شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کا مقصد جی20 ممبران، مہمان ممالک اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے ماہرین کے ذریعے طویل مدتی تحفظ کے لیے ثقافتی ورثے کے اثاثوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں کو بہتر بنانے اور صلاحیت سازی کے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال اور اشتراک کرنا ہے۔
عالمی موضوعاتی ویبینار میں، ماہرین ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے اثرات اور یاد داشت کے اداروں کو وسیع تر سامعین تک پہنچانے اور انہیں نئے اور گہرے طریقوں سے منسلک کرنے کے لیے ان کے پیدا کردہ نئے مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ان میں مصنوعی ذہانت، ورچوئل اور آگمینٹڈ ریئلٹی اور روبوٹکس وغیرہ شامل ہیں۔
مثال کے طور پر، مصنوعی ذہانت میموری اداروں کو ڈیٹا کی بڑی مقدار کا تجزیہ اور درجہ بندی کرنے میں مدد کر سکتی ہے، جس سے ڈیجیٹل آرکائیوز کو منظم اور قابل رسائی بنایا جا سکتا ہے۔ ورچوئل اور آگمینٹیڈ ریئلٹی عمیق تجربات فراہم کر سکتی ہے جو زائرین کو تاریخی نمونے اور ثقافتی ورثے کے مقامات کے ساتھ زیادہ دل چسپ اور ذاتی انداز میں مشغول کرنے کے قابل بناتی ہے۔ روبوٹکس کو نمونے اور ثقافتی اشیاء کی نقلیں بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جس سے انہیں ادارے کی جسمانی حدود سے باہر محفوظ اور پھیلایا جا سکتا ہے۔
حالانکہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی بدلتی ہوئی نوعیت میموری اداروں کے لیے خاص طور پر ڈیجیٹل تحفظ کے شعبوں میں چیلنجز بھی پیش کرتی ہے۔ اس چیلنج کے لیے ثقافت کی ڈیجیٹلائزیشن اور ڈیجیٹائزیشن کے لیے ایک فعال، سیاق و سباق پر مبنی اور عالمی فریم ورک کی ضرورت ہے۔ ثقافت کے ساتھ منسلک ہونے کے طریقے کو تبدیل کرنے کے لیے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی صلاحیت بہت زیادہ ہے اور یادداشت کے ادارے ثقافت کی ڈیجیٹائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مختلف اسٹیک ہولڈروں، خاص طور پر نجی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان تعاون کے مواقع تلاش کرکے ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں۔ اس کے پھیلاؤ کے مشن کو حاصل کرنے کے لیے ان ٹیکنالوجیز کا فائدہ اٹھانے میں فعال ہونے کی ضرورت ہے۔
آنے والے ویبینار میں تین حصوں میں خیالات کا اظہار کیا جائے گا۔ یہ خاص طور پر تھیم کے اہم پہلوؤں کو تلاش کرنے اور ان پر گفتگو کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں – ”ثقافت کے تحفظ اور فروغ کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کو استعمال کرنا“۔ ان حصوں کا مقصد علم کو بانٹنا اور اچھے طریقوں کا تبادلہ کرنا، خامیوں اور ترجیحات کی نشاندہی کرنا اور سی ڈبلیو جی کو سفارشات فراہم کرنا ہوگا۔
اس میں تین حصوں میں خیالات کا اظہار کیا جائے گا اور ماہرین کو متعلقہ ٹائم زون پر بات کرنے کا موقع دیا جائے گا۔ ویبینار کو آئی سی او ایم، آئی سی او ایم او ایس اور یو این آئی ٹی اے آر کے نمائندے اس موضوع پر مہارت کے ساتھ منظم کریں گے۔ اسے یونیسکو (پیرس) کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس سے قبل پہلی، دوسری اور تیسری ترجیح پر عالمی موضوعاتی ویبینارز بالترتیب 28 مارچ، 13 اور 19 اپریل کو منعقد ہو چکے ہیں۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4297
(Release ID: 1918115)
Visitor Counter : 139