وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آٹھویں ہند-تھائی لینڈ دفاعی بات چیت 20 اپریل کو بنکاک میں  ہوگی

Posted On: 19 APR 2023 5:38PM by PIB Delhi

تھائی لینڈ کی حکومت کی دعوت پر، اسپیشل سکریٹری، وزارت دفاع محترمہ نویدتا شکلا ورما 21-20 اپریل 2023 کو بنکاک کا سرکاری دورہ کریں گی۔ اپنے اس دورہ کے دوران، اسپیشل سکریٹری 20 اپریل 2023 کو  تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے نائب مستقل سکریٹری، جنرل نوچٹ سری بنسونگ کے ساتھ مشترکہ طور پر آٹھویں ہند-تھائی لینڈ دفاعی بات چیت  کی صدارت کریں گی۔

بات چیت کے دوران شریک کار چیئرمین دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا جائزہ لیں گے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نئے اقدامات پر غور و خوض کریں  گے۔ دونوں فریقین مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر، اسپیشل سکریٹری تھائی لینڈ کی وزارت دفاع کے مستقل سکریٹری، جنرل سنیچانوگ سنگاکانترا سے بھی ملاقات کریں گی۔

ہندوستان اور تھائی لینڈ کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری ہے اور دفاع اس تعاون کا ایک اہم ستون ہے۔ دوطرفہ دفاعی بات چیت میں وقت کے ساتھ ساتھ توسیع ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی مذاکرات کی میٹنگ، ملٹری ٹو ملٹری تبادلے، اعلیٰ سطح کے دورے، صلاحیت سازی اور تربیتی پروگرام اور دو طرفہ مشقیں شامل ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4289


(Release ID: 1917984) Visitor Counter : 159