جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نمامی گنگے: 638 کروڑ  روپےمالیت کے  8 پروجیکٹوں  کی منظوری دی گئی


ہنڈن ندی کے احیاء کے لئے 407.39 کروڑ روپے مالیت کے 4 پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی

Posted On: 18 APR 2023 4:02PM by PIB Delhi

نیشنل مشن فار کلین گنگا یعنی نمامی گنگے سے متعلق قومی مشن  (این ایم سی جی) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی 48ویں میٹنگ آج ، نیشنل مشن فار کلین گنگا (این ایم سی جی ) کےڈائریکٹر جنرل  جناب جی اسوک کمار کی صدارت میں منعقد ہوئی۔میٹنگ میں تقریباً 638 کروڑ روپے مالیت کے آٹھ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔  دریائے ہنڈن ندی کو صاف کرنے کی کوشش میں، جو کہ دریائے جمنا کی معاون ندی ہے، 407.39 کروڑ روپے  مالیت کے چار پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔ یہ منظوری شاملی ضلع میں  دریا میں آلودگی کی سطح میں کمی کرنے کے مقصدسےدی  گئی ہے۔ یہ منصوبے ہنڈن ندی کے جامع احیاء سے متعلق منصوبے کا حصہ ہیں۔ ہنڈن ندی کی ترجیح اول  کی آلودہ ندی کے حصے کے طور پرنشاندہی کی گئی ہے۔ جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے وہ کرشنی ندی میں آلودہ پانی کے بہاؤ کو روکنے کے لیے ہیں۔ کرشنی  ندی، ہنڈن ندی کی بڑی معاون ندیوں میں سے ایک ہے جو شاملی ضلع سے آلودگی کو دریائے ہنڈن میں داخل کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SDVB.jpg

شاملی ضلع کے چار پروجیکٹوں میں درج ذیل پروجیکٹ شامل ہے(i) 50 لاکھ لیٹر یومیہ(ایم ایل ڈی)  صلاحیت والا سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (نرمل جل کیندر)، 5 کے ایل ڈی سیپٹیج کو مشترکہ طور پر قابل استعمال بنانے کی سہولت، بابری اور بنٹی کھیرا گاؤں میں انٹرسیپشن اینڈ ڈائیورژن (آئی اینڈ ڈی) اور دیگر کام شامل ہیں۔(ii) بنات قصبے میں 5 ایم ایل ڈی      ایس ٹی پی، 5 کے ایل ڈی   سیپٹیج کو مشترکہ طور پر از سر نو قابل استعمال بنانے کی سہولت اور دیگر کام(iii)  شاملی قصبے میں 40 ایم ایل ڈی            ایس ٹی پی ،20 کے ایل ڈی سیپٹیج کو مشترکہ طور پر از سر نو قابل استعمال بنانے کی سہولت اور دیگر کام(iv)  تھانہ بھون قصبے میں 10ایم ایل ڈی ایس ٹی پی، 10 کے ایل ڈی سیپٹیج کو مشترکہ طور پر از سر نو قابل استعمال بنانے کی  سہولت، انٹرسیپشن اینڈ ڈائیورژن (آئی اینڈ ڈی) اور دیگر کام۔

اترپردیش کے پریاگ راج میں 2025 میں ہونے والے مہاکمبھ کی تیاریوں کے ایک حصے کے طور پر، پریاگ راج میں 7 گھاٹوں کی تعمیر و ترقی کے ایک پروجیکٹ کو بھی ای سی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ان گھاٹوں میں دششمیدھ گھاٹ، قلعہ گھاٹ، نوکاین گھاٹ، گیان گنگا آشرم گھاٹ،سرسوتی گھاٹ،مہیوا گھاٹ اور رسول آباد گھاٹ شامل ہیں۔ان گھاٹوں میں نہانے کے لیے جگہ،کپڑے تبدیل کرنے کا کمرہ ، عام رسائی کی ریمپ، پینے کے پانی کے مقامات ، رات کے لیے فلڈ لائٹس، کھوکھے، لینڈ سکیپنگ وغیرہ جیسی سہولیات ہوں گی۔

48ویں ای سی میٹنگ میں  گندے پانی کی نکاسی سے متعلق دو اور سیوریج مینجمنٹ پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی، ان میں سے ایک  پروجیکٹ بہار اور ایک پروجیکٹ مدھیہ پردیش میں۔بہار میں،دیگر کاموں کے علاوہ،3ایس ٹی پیز (7 ایم ایل ڈی ،3.5 ایم ایل ڈی اور6 ایم ایل ڈی زونز 1 اور 2 میں ہے) کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دی گئی تھی جس کی تخمینہ لاگت 77.39 کروڑ روپے ہے۔ ان پروجیکٹوں  کی بدولت گنگا کی معاون ندی کیول میں آلودہ پانی کے بہاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002W7BW.jpg

مدھیہ پردیش میں، 22 ایم ایل ڈی          ایس ٹی پی، 2.38 ایم ایل ڈی کامن ایفلوئنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ یعنی گندے پانی کو از سر نو قابل استعمال بنانے سے متعلق پلانٹ (سی ای ٹی پی) اور دیگر کاموں کی تعمیر کے لیے 92.78 کروڑ روپے کے بقدر ایک پروجیکٹ کی منظوری دی گئی۔یہ پروجیکٹ دریائے کشیپرا میں آلودہ پانی کے بہاؤ کو روکے گا، جو دریائے یمنا کا ایک ذیلی دریا ہے۔

میٹنگ کے دوران نیشنل مشن فار کلین گنگا این ایم سی جی کے ڈی جی جناب جی اشوک کمارنے ریاستوں کے افسران پر زور دیا کہ وہ ایس ٹی پی سائٹس پر شمسی توانائی سے متعلق سولر فارمنگ قائم کریں اور نرمل جل کیندروں کو چلانے کے لیے شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیں۔ انہوں نے عہدیداروں سے یہ بھی تلقین کی کہ وہ ندیوں میں بہنے والے نالوں سے ٹھوس فضلہ کو الگ کرنے اور ٹھکانے لگانے کے لئے گِلرزکا استعمال کریں۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ نمامی گنگے پروگرام کے تحت بنائے گئے اثاثوں کو برقرار رکھنا ،ریاستی حکومتوں کی ذمہ داری ہے، ڈی جی، این ایم سی جی نے کہا کہ موجودہ گھاٹوں کی صفائی کے لیے یو ایل بیز کے ذریعہ اپنائے جانے والے کام کاج کے معیاری طریقہ کار (ایس او پیز) سےاین ایم سی جی کو مطلع کیا جانا چاہیے۔

گھاٹوں کی تعمیر اور ترقی سے متعلق ایک اور پروجیکٹ، ہریدوار،اتراکھنڈ کے لیے منظور کیا گیا جہاں اکھنڈ پرم دھام گھاٹ کُل 2.12 کروڑروپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس پروجیکٹ میں دکانوں/کیوسک کی تعمیر (گھاٹ پہ ہاٹ سرگرمیوں کے لیے)، یوگا/مراقبہ لان، معذوری سے متاثر افرا د کے لئے  ریمپ، پرمنیڈ یعنی چہل قدمی اور تفریح کے لئے مقام اور ثقافتی اور مذہبی سرگرمیوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔

اس میٹنگ میں ،این ایم سی جی کے  ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ایڈمن)، جناب ایس پی وششٹھا ، این ایم سی جی   کے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (فنانس) جناب بھاسکر داس گپتا  ،این ایم سی جی کے ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) جناب  ڈی پی متھوریا ، این ایم سی جی کی مالیاتی مشیر، آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ ریچا مشرا  ، وزارت جل شکتی اور متعلقہ ریاستوں کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

 

***********

ش ح ۔  ع م ۔ م ش

U. No.4269


(Release ID: 1917833) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Telugu