کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹرمنسکھ مانڈویہ نے جی-20ممالک اور یونیسیف کے نمائندوں کے ساتھ گوا کے پنجی میں جن اوشدھی کیندر کا دورہ کیا


متعدد نمائندوں نے اس اسکیم کو اپنے ملک میں لاگو کرنے میں دلچسپی دکھائی

Posted On: 18 APR 2023 3:37PM by PIB Delhi

جی -20ممبر ممالک کے ممبروں ، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے شرکاء 17 سے 19اپریل 2023 تک گوا میں منعقد جی -20صحت ورکنگ گروپ (ایچ ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ میں شامل ہوئے۔اس ڈبلیو جی کی میٹنگ کے دوران صحت و خاندانی بہبود اور کیمیکل و کھاد کے وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے جی-20 ملک عمان، جاپان، روس، نائیجیریا، سنگاپور، ملیشیا کے نمائندوں اور یونیسیف و بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے نمائندوں کےساتھ گوا کے پنجی میں گورنر پیسٹانا مارگ  پر واقع ایک جن اوشدھی کیندر کا دورہ کیا۔

01.jpg

جناب مانڈویہ نے جن اوشدھی کیندر کے مالکن اور خاتون صنعت کار محترمہ پربھا مینن سے بات چیت کی۔ محترمہ مینن نے بات چیت کے دوران کیندر چلانے کے اپنے تجربات ساجھا کئے۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے اس اسکیم کے نفاذ کے بارے میں تمام نمائندوں کو مکمل معلومات دی اور ان کے سوالوں کے جواب دیئے۔ کئی عوامی نمائندوں نے اس اسکیم کو اپنے ممالک میں لاگو  کرنے میں دلچسپی دکھائی۔ سرکار اس اسکیم میں دلچسپی ظاہر کرنے والے درمیانی اور کم آمدنی والے ممالک کو امداد دینے کی سمت میں کام کررہی ہے۔ حال ہی میں وزارت خارجہ کے تعاون سے 90 ممالک کے دہلی میں واقع مشن کے سربراہوں کے اجلاس میں اس اسکیم کی کامیابی کی معلومات دی گئی تھی۔

جناب مانڈویہ نے اس دوران کہا کہ سرکار ادویہ سیکٹر کو آمدنی پیدا کرنے کی شکل میں نہیں دیکھتی ہے۔ سرکار اس شعبے کو عالمی عوامی مفاد کا ذریعہ  بنانا چاہتی ہے۔

’’پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی  پریوجنا‘‘ حکومت ہند کی کیمیکل و کھاد کی وزارت کے محکمہ ادویہ کے ایک مقبول عوامی بہبود کی اسیک اسکیم ہے۔ اس کے تحت عام لوگوں کو معیاری دوائیں  کم قیمت پر دستیاب کرائی جاتی ہے۔ اس اسکیم کا عام لوگوں کی زندگی پر بہتر اثر دیکھا گیا ہے۔ جن اوشدھی کیندر پر برانڈڈ کمپنیوں کی دواؤں کے مقابلے میں 50 سے 90 فیصد تک کم   قیمت پر دوائیں ملتی ہیں۔

پچھلے 9 برسوں میں جن اوشدھی کیندروں کی تعداد 100گنا بڑھ گئی ہے۔سال 2014 میں ان کی کیندوں کی تعداد محض 80 تھی، جو اب بڑھ کر 9300 ہوگئی ہے۔ ان کیندروں پر 1800طرح کی دوائیں اور 285 طرح کے سرجیکل آلات ملتے ہیں۔ پچھلے 9برسوں میں ان کیندروں پر دوائیں اور آلات خریدنے سے عا م لوگوں کو اندازے کے مطابق تقریباً 20000کروڑ سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔

02.jpg

03.jpg

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4244)


(Release ID: 1917795)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil