بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ٹی پی سی اور کیمپولس انڈیا بونگائی گاؤں، آسام میں بانس پر مبنی بایو ریفائنری قائم کرنے کے امکانات کے مطالعہ پر تعاون کریں گے


یہ پروجیکٹ  این ٹی پی سی کی ازالہ کاربن کی کوششوں کو تقویت دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی طور پر دستیاب وسائل کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ہے

Posted On: 18 APR 2023 4:52PM by PIB Delhi

ہندوستان میں سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی، این ٹی پی سی اور فورٹم گروپ کی ذیلی کمپنی اور کیمپولس انڈیا نے بونگائی گاؤں، آسام میں بانس پر مبنی بایو ریفائنری کے قیام کے امکانات کا مطالعہ کرنے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں۔ کیمپولس این ٹی پی سی کے ساتھ مل کر اس پروجیکٹ کے لیے امکانات پر کرے گا جس میں بانس کا استعمال 2جی ایتھنول، تھرمل پاور پلانٹس کے لیے بایو کوئلہ اور دیگر قدر افزا مصنوعات کے لیے کیا جائے گا۔ ایم او یو پر گزشتہ ہفتے جناب دلیپ کمار پٹیل، ڈائریکٹر-ایچ آر، این ٹی پی سی، جناب اشوک کمار کالرا، ڈائریکٹر-ایچ آر، ای آئی ایل اور جناب مارکس الہولم، صدر اور سی ای او، کیمپولس کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011GBE.jpg

اس مجوزہ بایو ریفائنری کو این ٹی پی سی بونگائی گاؤں پاور پلانٹ کے ساتھ انٹیگریشن پروجیکٹ کے طور پر قائم کیا جانا ہے جہاں این ٹی پی سی کی تمام ضروریات جیسے بھاپ، بجلی وغیرہ پاور پلانٹ سے فراہم کی جائیں گی اور بایو کوئلہ جزوی طور پر بایو ریفائنری کے ذریعے تیار کیا جائے گا، جس سے پیداوار کے 5 فیصد کو مؤثر طریقے سے گرین انرجی میں تبدیل کیا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ این ٹی پی سی کی ازالہ کاربن کی کوششوں کو تقویت دے گا، روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور مقامی طور پر دستیاب وسائل کے استعمال کو فروغ دے کر ایک پائیدار ماڈل بنائے گا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع- ک ا

U: 4248


(Release ID: 1917766) Visitor Counter : 138