نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جموں یونیورسٹی امن کے قیام پر وائی -20 مشاورت کی میزبانی کرے گی
Posted On:
18 APR 2023 2:39PM by PIB Delhi
جموں یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر امیش رائے نے آج 18 سے 19 اپریل 2023 تک یونیورسٹی کی جانب سے امن کے قیام اور مفاہمت پر وائی 20 مشاورت کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دی۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے، پروفیسر رائے نے کہا، ہندوستان نے 1 دسمبر، 2022 کو 30 نومبر 2023 تک 1 سال کی مدت کے لیے جی 20 کی صدارت سنبھالی ہے۔ ہندوستان کی صدارت کے لیے اس کا تھیم ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے ثقافتی قدر کے نظام میں پوشیدہ ہے۔ اسی لیے، ہمارا تھیم ہے: ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘۔
پروفیسر رائے نے کہا، ’’وسودھیو کٹمبکم کا خیال آج خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ ہمیں بہت سے عالمی چیلنجوں کا سامنا ہے جن کے لیے اجتماعی ردعمل کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے لے کر وبائی امراض تک، ہمیں ایسے حل تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جس سے تمام لوگوں کو فائدہ پہنچے، چاہے ان کی قومیت یا پس منظر کچھ بھی ہو۔‘‘
پروفیسر رائے نے مزید کہا، جی 20 صدارت کے فریم ورک کے تحت، نوجوانوں کے امور کا محکمہ یوتھ 20 سمٹ-2023 کا انعقاد کر رہا ہے۔ یوتھ 20 جی 20 کے آفیشل انگیجمنٹ گروپس میں سے ایک ہے۔ یوتھ 20 (وائی 20) انگیجمنٹ گروپ پورے ہندوستان میں مباحثوں کا اہتمام کر رہا ہے، تاکہ ملک کے نوجوانوں سے ایک بہتر کل کے خیالات پر مشورہ کیا جا سکے اور عمل کے لیے ایک ایجنڈا تیار کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وائی 20 نوجوانوں کو جی 20 کی ترجیحات سے متعلق اپنے نقطہ نظر اور خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
پروفیسر رائے نے کہا کہ جموں یونیورسٹی کو ہندوستان بھر میں 15 تعلیمی شراکت داروں میں سے ایک کے طور پر پہچانے جانے پر فخر ہے اور وہ ’امن کے قیام اور مفاہمت : کسی جنگ کے نہ ہونے کے دور کی شروعات‘ کے موضوع پر مشاورت کی میزبانی کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ تقریباً 18 بین الاقوامی اور قومی مقررین کے ساتھ تین پینلز میں جن موضوعات پر غور کیا جائے گا ان میں – تنازعات کی روک تھام اور امن کی تعمیر پر عالمی اتفاق رائے کی سہولت فراہم کرنا، مشترکہ کوششوں کے ذریعے غیر ریاستی اداکاروں کو منظم کرنا، اور امن کی تعمیر میں فعال کردار کے لیے نوجوانوں کو بااختیار بنانا شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یوتھ 20 مشاورت کھلے مباحثوں، پریزنٹیشنز اور انٹرایکٹو اجلاس کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو نوجوانوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔
پروفیسر امیش رائے نے 19 اپریل 2023 کو منعقد ہونے والے افتتاحی تقریب کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا۔
افتتاحی تقریب میں ہندوستان کے سائنس و ٹیکنالوجی اور ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور جموں یونیورسٹی کے چانسلر جناب منوج سنہا شرکت کریں گے۔ مشاورت میں ایک مشہور اور نامور مصنف جناب اشون سنگھی کا ایک کلیدی خطبہ بھی ہوگا۔ جناب پنکج کمار سنگھ، ڈائریکٹر آئی سی، محکمہ امور نوجواں، حکومت ہند اور جناب اجے کشیپ، کنوینر وائی 20 سکریٹریٹ بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے اس پروگرام کا انعقاد کرنے میں محترمہ میتا راجیولوچن، سکریٹری، امور نوجوں، حکومت ہند اور ان کی ٹیم کی رہنمائی کا بھی اعتراف کیا۔
ایکٹیوزم، جرنلزم، پولیس فورس اور جیو پولیٹکس کے شعبوں کے ماہرین جیسے برطانیہ کے مصنف اور کارکن مانو کھجوریا سنگھ؛ نئی دہلی کے کالم نگار، مصنف اور سائنسدان ڈاکٹر آنند رنگناتھن؛ امریکہ کی مصنفہ اور کمنٹیٹر سنندا وششٹ، جموں و کشمیر پولیس کے اے ڈی جی پی اور آئی پی ایس، ایم کے سنہا مشورے کے دوران منعقد ہونے والے مختلف پینل مباحثوں میں اس موضوع پر غور و خوض کرنے کے لیے اس تقریب کی میزبانی کریں گے۔ امریکہ سے مصنف، ایڈیٹر اور کالم نگار سہانا سنگھ جیسے سرکردہ ماہرین سے بصیرت حاصل کرنے کا یہ ایک بہترین موقع ہے۔ روہت پٹھانیا، سیاسی تجزیہ کار اور تاریخ کے دلدادہ اور دیگر افراد بھی پینل مباحثوں میں شامل ہوں گے۔
پروفیسر رائے نے امید ظاہر کی کہ یوتھ 20 مشاوت دیگر متعلقین کے ساتھ تعاون اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کرے گا اور نوجوانوں کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ تمام متعلقہ وابستگان سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ فعال شرکت کے ذریعے سیکھنے، نیٹ ورک بنانے اور ایک دوسرے کے ساتھ مشغول ہونے کے اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور اسے ایک بامعنی اور دلچسپ ایونٹ بنائیں گے۔
میڈیا کمیٹی کی کنوینر ڈاکٹر گریما گپتا نے رسمی خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ میڈیا سیل کے انچارج ڈاکٹر ونے تسو نے پروگرام کی نظامت کی اور سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
دیگر شخصیات میں پروفیسر اروند جسروٹیا، رجسٹرار، جموں یونیورسٹی؛ پروفیسر پرکاش سی انتاہل، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر؛ پروفیسر دیپانکر سین گپتا، کنوینر جی 20 جے یو کمیٹی؛ ڈاکٹر انل گپتا، ایسوسی ایٹ ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر، پروفیسر الکا شرما، کنوینر یونیورسٹی انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ سنٹر؛ ڈاکٹر نیرج شرما، اسپیشل سکریٹری برائے وائس چانسلر؛ ڈاکٹر گنی ڈوگرا، ڈپٹی ڈائریکٹر، ڈی آئی کیو اے؛ ڈاکٹر پریتم سنگھ، اسسٹنٹ ڈین ایس ڈبلیو؛ ڈاکٹر عمران فاروق، نوڈل آفیسر، امرت کال کی پہل اور محترمہ مانسی منٹو، میڈیا آفیسر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4239
(Release ID: 1917667)