وزارت دفاع

وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے ہندوستانی بحریہ کے پرسنل سروسز کے کنٹرولر کا عہدہ سنبھال لیا

Posted On: 18 APR 2023 2:49PM by PIB Delhi

وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن نے 17 اپریل 2023 کو کنٹرولر آف پرسنل سروسز کے طور پر اپنا عہدہ سنبھال لیا۔ فلیگ آفیسر کو 01 جولائی 1987 کو ہندوستانی بحریہ میں تعینات کیا گیا تھا اور وہ مواصلات اور الیکٹرانک وارفیئر کے ماہر ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، کھڑک واسلا؛ جوائنٹ سروسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، شریوینہم، برطانیہ؛ کالج آف نیول وارفیئر، کارنجا؛ اور ریاستہائے متحدہ نیول وار کالج، نیوپورٹ، رہوڈ آئی لینڈ، امریکہ کے سابق طالب علم ہیں۔

             اتی وششٹ سیوا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل حاصل کرنے والے، ایڈمرل نے اپنے بحری کیریئر میں کئی اہم آپریشنل، عملے اور تربیتی تقرریوں کا انعقاد کیا جس میں میزائل بردار جہاز آئی این ایس ودیوت اور آئی این ایس وناش کی کمانڈ؛ میزائل کارویٹ آئی این ایس کولیش؛ گائیڈڈ میزائل شکن آئی این ایس میسور؛ اور طیارہ بردار بحری جہاز آئی این ایس وکرمادتیہ شامل ہیں۔

             فلیگ رینک پر پہنچنے پر، انہوں نے ہیڈ کوارٹر سدرن نیول کمانڈ، کوچی میں چیف اسٹاف آفیسر (ٹریننگ) کے طور پر خدمات انجام دیں اور ہندوستانی بحریہ میں تمام تربیت کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے انڈین نیوی سیفٹی ٹیم بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا جو بحریہ کے تمام حصوں میں آپریشنل سیفٹی کی نگرانی کرتی ہے۔ اس کے بعد وہ فلیگ آفیسر سمندری ٹریننگ کے طور پر بحریہ کے ورک اپ آرگنائزیشن کی سربراہی کرنے لگے، جس کے بعد انہیں فلیگ آفیسر کمانڈنگ مشرقی بحری بیڑہ کی انتہائی باوقار تقرری کے لیے منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہوا۔ سورڈ آرم کی کمانڈ کرنے کے بعد، انہیں حکومت ہند کا  فلیگ آفیسر آف شور ڈیفنس ایڈوائزری گروپ اور ایڈوائزر آف شور سیکورٹی اینڈ ڈیفنس بنا دیا گیا۔ بعد میں انہیں ویسٹرن نیول کمانڈ کا چیف آف اسٹاف مقرر کیا گیا، اس عہدہ پر وہ اپنی موجودہ ذمہ داری سنبھالنے تک برقرار رہے۔

             ایڈمرل سوامی ناتھن کی تعلیمی قابلیت میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی، نئی دہلی سے بی ایس سی کی ڈگری؛ کوچین یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کوچی سے ٹیلی کمیونی کیشن میں ایم ایس سی؛ کنگز کالج، لندن سے ڈیفنس اسٹڈیز میں ایم اے؛ ممبئی یونیورسٹی سے اسٹریٹجک اسٹڈیز میں ایم فل؛ اور ممبئی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی شامل ہیں۔

001.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4238



(Release ID: 1917656) Visitor Counter : 109