زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’شہد؍ مگس  پروری کے شعبے میں ٹیکنالوجیکل تدابیر اور اختراع ‘‘ کے موضوع پر  مشاورتی ورکشاپ

Posted On: 13 APR 2023 12:38PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کی وزارت نے کل نئی دہلی میں شہد کی مکھیوں کو پالنے اور شہد کے مشن (این بی ایچ ایم)  کے تحت ’’شہد ؍ مگس پروری کے شعبے میں تکنیکی تدابیر اور اختراعات‘‘  کےموضوع پر  ایک مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔  اس ورکشاپ میں شہد کی مکھیاں پالنے والے شہد اسٹارٹ اَپ ؍ ایف پی اوز، شہد کی مکھیاں پالنے والے فریقوں ، مختلف وزارتوں؍سرکاری تنظیموں؍ اداروں، باغبانی کے ریاستی محکموں، ریاستی زرعی یونیورسٹیوں (ایس اےیو ز )، مرکزی زرعی یونیورسٹیوں( سی اے یوز)  وغیرہ کے تقریباً 600  افسران نے  ذاتی اور ورچوئل  طور پر  شرکت کی۔

d6ce734b-fccb-4ad0-94cc-07866258d55e.jpg f7103821-41b8-4d89-9e4a-69910e0ddd82.jpg

اِس ورکشاپ کے افتتاحی کلمات میں،باغبانی کمشنر  ڈاکٹر پربھات کمارنے ملک میں مگس پروری کی صورتحال اور منظر نامے سے متعلق اطلاعات فراہم کرتے ہوئے شہد کی مکھیوں کے پالنے میں تکنیکی تدابیر  کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شہد کی مکھیوں کے پالنے اور شہد کے مشن (این بی ایچ ایم) کے کردار اور مگس پروری کے شعبے کو مضبوط بنانے کے لئے اس کے تعاون کی وضاحت کی، جس میں این بی ایچ ایم  کے ذریعے ہنی ایف پی اوز  اور ایگری- اسٹارٹ اپس  کے فروغ کے لئے تعاون بھی شامل ہے۔ انہوں نے اس بات  پر  روشنی ڈالی کہ این بی ایچ ایم  اسکیم کے نفاذ کا مقصد شہد جمع کرنے، ذخیرہ کرنے، پروسیسنگ، ٹیسٹنگ اور برانڈنگ مراکز کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو مضبوط بنانا ہے، جو بالآخر ملک میں شہد کی برآمد کی صلاحیت کو بڑھاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہد کے شعبے میں ملاوٹ اور بدعنوانی کو روکنے کے لئے  جی آئی ٹیگنگ ایک بہترین وسیلہ  بھی بن سکتا ہے اور شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں؍فریقوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی پیداوار کے لئے  جی آئی ٹیگنگ اور جیو ریفرنس حاصل کریں۔

a2358408-1fee-433f-9d60-412e958741af.jpg

انہوں نے شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں؍ دیگر فریقوں  کو دعوت دی کہ وہ این بی ایچ ایم  کے تحت دستیاب سہولیات سے استفادہ کریں اور شہد اور شہد کے چھتے کی دیگر مصنوعات کے ذریعے اضافی آمدنی حاصل کرنے کے لئے  سائنسی طریقے سے شہد کی مکھیاں پالنے کو اپنائیں۔ انہوں نے این بی ایچ ایم  اسکیم کے تحت ملک بھر میں شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

ڈاکٹر این کے پاٹلے، ایڈیشنل کمشنر باغبانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نیشنل بی  بورڈ (این بی بی ) نے این بی ایچ ایم  کے تحت رول  اور حصولیابیوں، ملک میں شہد کی جی آئی  ٹیگنگ؍ جیو ریفرنسنگ، این بی ایچ ایم  کے تحت مدد حاصل کرنے والوں کی کامیابی کی کہانیاں، این بی ایچ ایم کے تحت  شہد کی مکھی پالنے والوں، ایگری اسٹارٹ اپس؍ فریقوں کے لئے دستیاب مواقع کے بارے میں   ایک مختصر پریزنٹیشن  دیا ۔ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شہد کی مکھیوں کے پالنے میں تکنیکی تدابیر  کی بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں شہد کی مکھیاں پالنے کی صنعت کی مجموعی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے  پرعزم ہے،  جس میں شہد کی مکھیوں کے اسٹارٹ اپس اور ایف پی اوز کی مدد کرنا شامل ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ این بی ایچ ایم  کے تحت 31 منی ٹیسٹنگ لیبز اور 4 علاقائی لیبز کو منظوری دی گئی ہے تاکہ ملک میں شہد کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔  مدھوکرانتی پورٹل این بی ایچ ایم  کے تحت شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں؍ دیگر فریقوں  کے  رجسٹریشن کے ذریعے شہد کی مکھیوں کے پالنے سے متعلق ڈیٹا حاصل کرنے کی ایک اور پہل ہے۔

d93855d5-d1e7-41be-ad29-1bdcd1943c84.jpg

انہوں نے بتایا کہ این بی ایچ ایم  مکھیوں کے پالنے؍شہد کی پیداوار میں ان کی شمولیت کے لئے  زرعی کاروباریوں؍اسٹارٹ اپس کی بھی مدد کر رہا ہے۔ انہوں نے ذکر کیا کہ ایف پی اوز کا  فروغ اوراس کی  تشکیل، کرشی  کو آتم نربھر  کرشی میں بدلنے کا پہلا قدم ہے اور اس کے لئے  وہ یقین دلاتے ہیں کہ این بی ایچ ایم  اسکیم کا نفاذ شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے میں ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنا کر انقلابی تبدیلیاں لائے گا اور اس سے شہد  ایف پی اوز اور ہنی اسٹارٹ اپس کی تشکیل اور فروغ میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے شہد کی مکھیاں پالنے والے تمام فریقوں  کو بھی دعوت دی کہ وہ اپنی پیداوار کی جی آئی  ٹیگنگ حاصل کرنے کے لئے  آگے آئیں۔

جوائنٹ سکریٹری (توسیع)، ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو   جناب  سیموئل پروین کمار،نے ذکر کیا کہ کامیاب مشن کے لیے، بنیادی ڈھانچہ، اختراعات اور تکنیکی طور پر اچھی حکمت عملیوں کو اپنانا ضروری ہے تاکہ اس شعبے کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ زمینی سطح تک پہنچنے کے لیے مشن کی توسیعی رسائی مشن کے کامیاب آپریشن کے لئے  ایک اور کلید ہے۔

ڈاکٹر بلراج سنگھ، وائس چانسلر، ایس کے این ایگریکلچر یونیورسٹی، جوبنر، جے پور، راجستھان نے بھی ورکشاپ کے شرکاء سے بات چیت کی اور شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے مرکزی اور ریاستی زرعی یونیورسٹیوں کے کردار اور تعاون کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے تربیت اور ہنر مندی اور شہد کی مکھیوں کی افزائش کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ ڈاکٹر وی گیتا لکشمی، وائس چانسلر، تمل ناڈو زرعی یونیورسٹی، کوئمبٹور، تمل ناڈو نے بھی یونیورسٹی کی تدابیر  پر روشنی ڈالی اور اس شعبے کو فروغ دینے کے لیے اقدامات تجویز کئے۔

جناب پی چندر شیکھر، ڈائریکٹر جنرل، ایم اے این اے جی ای،  نے شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے میں ایگری اسٹارٹ اپ کے امکانات کے بارے میں بتایا اور بتایا کہ مینیج زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں کامیاب منصوبے بنانے کے لیے ایک واحد حل ہے۔ انہوں نے شہد کی مکھیوں کے پالنے پر لٹریچر پر کام کرنے کا مشورہ دیا اور  کہا کہ اسکیم کی مزید رسائی کے لیے اسے مختلف علاقائی زبانوں میں دستیاب ہونا چاہیے۔ انہوں نے شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے میں اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد کے لیے مزید صلاحیت سازی کے پروگرام اور ماحولیاتی نظام قائم کرنے   کی تجویز پیش کی۔

اونلی اینڈ شیورلی آرگینک پروڈکٹس کمپنی، ہریدوار، اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے جناب  نرمل وارشنے نے بھی شہد کی مکھیاں پالنے میں اپنے تجربات شیئر کیے اور شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں؍چھوٹے کاروباریوں کو اپنے کاروبار کو بڑھانے اور این بی ایچ ایم  کے تحت امداد حاصل کرنے کے لیے آگے آنے کی رہنمائی کی۔ جناب  نور محمد بھٹ، ویلی ایپیریز اینڈ فوڈ پراڈکٹس، پلوامہ، جموں و کشمیر نے پرانے شہد کی مکھیاں پالنے والوں کو مدد فراہم کرنے اور شہد میں ملاوٹ  پر بندش لگانے  کا مشورہ دیا۔

کیجریوال انٹرپرائزز، نئی دہلی سے جناب امیت دھنوکا نے شہد کی قیمتوں میں استحکام کے بارے میں مشورہ دیا اور سرسوں کے شہد کے کرسٹلائزیشن اور شہد میں سی -3 اور سی -4 اور اینٹی بائیوٹکس کی ملاوٹ میں اینٹی بائیوٹکس پر پابندی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کہا۔

جناب  جے کمار، ڈائریکٹر مارتھنڈم ہنی ایف پی او، کنیا کماری، تمل ناڈو نے کہا کہ شہد کی جی آئی ٹیگنگ قومی اور بین الاقوامی منڈیوں میں ان کی مانگ کو بڑھا کر جی آئی ٹیگ کے پروڈیوسروں کی معاشی خوشحالی کو بڑھانے میں مدد کرے گی۔ انہوں نے شہد کی مکھیوں کے پالنے میں شامل تمام فریقوں  کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی پیداوار کی جی آئی  ٹیگنگ کے لیے آگے آئیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مارتھنڈم شہد کے لیے جی آئی ٹیگ کے لیے درخواست دی تھی، جو متعلقہ حکام کے زیر غور ہے۔

مدھومکھی والا، بارا بنکی، یو پی سے جناب نمت سنگھ نے  اپنے ہنی اسٹارٹ اپس کے بارے میں متعارف کرایا اور شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں؍ دیگر فریقوں کو شہد  کے اسٹارٹ اپس قائم  کرکے اور حکومت ہند  کی اسکیموں کے تحت امداد حاصل کرکے اپنے پیشے کو بڑھانے کی ترغیب دی۔

ڈاکٹر ارجن سنگھ سینی، ڈائریکٹر جنرل (باغبانی)، حکومت ہریانہ نے شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے کے لیے معیاری شہد، علاقے میں موم کی شیٹ  کی تیاری اور معیاری شہد کی پیداوار کے لیے مربوط طریقہ تجویز کیا کیونکہ لیب کو قومی سہولت کے لیے منظوری دی گئی ہے اور یہ ایک سال میں کام شروع کر دے گی۔ انہوں نے برآمدات اور شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کے درمیان اعتماد سے متعلق مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ لہذا، تجارتی مراکز کو مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ این بی بی  کو اس شعبے کے لئے  طویل مدتی وژن کو ہدف بنانا چاہیے اور شہد کی مکھیوں کی دیگر مصنوعات پر توجہ دی جانی چاہیے اور شہد کی مکھیوں کی تشخیص کا سیٹ اپ ہونا چاہیے۔

جناب  دیپک جولی، سکریٹری جنرل، انڈین ہنی الائنس(آئی ایچ اے)  نے بتایا کہ ان کی تنظیم شہد کی مکھی پالنے والوں، صارفین کو زیادہ سے زیادہ فوائد اور شہد کے شعبے میں ویلیو چین کی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے  ایک مربوط  پلیٹ فارم فراہم کرائے گا۔ جناب  پنکج پرساد رتوڈی ، ہیڈ بائیو ریسورس ڈیولپمنٹ، ڈابر نے بتایا کہ ڈابر ہندوستان میں مختلف مقامات سے شہد کی خریداری کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈابر نے بہار اور مدھیہ پردیش میں شہد کی مکھیوں کے پالنے کے عمل میں مقامی این جی اوز کی تربیت اور مدد کے ذریعے آمدنی کا ایک نیا سلسلہ فراہم کرنے اور غربت کو دور کرنے کے لئے  ایک عظیم پہل شروع کی ہے، ڈابر نے  مغربی بنگال کے سندربن جنگلاتی علاقہ کے لئے بھی ایسا ہی  منصوبہ بنایا  ہے ۔

جناب رمیش متل، ڈائرکٹر، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مارکیٹنگ (این آئی اے ایم) جے پور، نے شہد کے شعبے میں اسٹارٹ اپس کا تجربہ شیئر کیا اور شہد کے شعبے کو فروغ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے شہد کے شعبے کے لئے  انکیوبیشن سنٹر قائم کرنے کا مشورہ دیا کیونکہ ایسا ہی  آر کے وی وائی  امداد  کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے لگن کے ساتھ ہنی سیکٹر میں جی آئی  ٹیگ حاصل کرنے کے لئے این آئی اے ایم کی حمایت کے لئے ہاتھ بڑھایا ہے۔

ڈاکٹر راجیو چاولہ، این ڈی ڈی بی نے این ڈی ڈی بی  کی طرف سے پہلی شہد کی جانچ لیب کے سیٹ اپ کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے شہد کی جانچ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے مختلف طریقے تجویز کیے ہیں۔ ڈاکٹر امیش، ڈی جی ایم، اے پی ای ڈی اے نے مختصر طور پر شہد کی برآمد میں اے پی ای ڈی اے کے کردار اور اس کے فروغ کے لیے مستقبل کی حکمت عملیوں کے بارے میں بتایا۔ اےپی ای ڈی اے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز بشمول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے انسانی زندگی پر اس کے اثرات کو اجاگر کرکے فوڈ ایکسپورٹ کے فریقوں میں بیداری پیدا کرنے کا منصوبہ بنا رہی  ہے۔

اپنے تبصرے میں ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو کے ایڈیشنل سکریٹری، ڈاکٹر ابھیلکش لکھی نے این بی ایچ ایم  اسکیم کے تحت مدد کے ذریعے ممکنہ ابھرتے ہوئے ایگری-اسٹارٹ اپس  اور ایف پی اوز کی مالی مدد پر توجہ مرکوز کرنے اور انہیں شہد کی مکھیوں کے پالنے کو ایک پرکشش کیریئر کے طور پر منتخب کرنے کی ترغیب دینے کا ذکر کیا۔ انہوں نے  یقین دلایا  کہ این بی ایچ ایم  کے نفاذ سے شہد کی مکھیوں کے پالنے میں سائنسی مہارت کو اپ گریڈ کیا جائے گا، شہد کی پروسیسنگ کے لیے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کا قیام اور شہد کی مکھیوں کے موم ، پروپولِس، رائل جیلی، شہد کی مکھیوں کا زہر جیسےمتعلقہ شہد کی مکھی   کے پروڈکٹس،  کوالٹی کنٹرول لیبارٹریوں کی اپ گریڈیشن ، انہیں جمع کرنا، ذخیرہ کرنا، باٹلنگ اور مارکٹنگ مراکز قائم کرکے  بہتر سپلائی چین کا قیام عمل میں آئے گا۔  انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ  اے پی ای ڈی اے، ایم اے این اے جی ای، این آئی اے ایم، این اے ایف ای ڈی، این ڈی ڈی بی، این بی بی اور دیگر متعلقہ تنظیموں کے باہمی تعاون سے شہد کی مکھیوں کے پالنے کے شعبے میں انقلابی کامیابیاں حاصل ہوں گی۔

0325a68c-01fa-42b0-bedc-cdd9d6e05712.jpg

انہوں نے کرسٹلائزڈ شہد کے استعمال کے بارے میں ماس میڈیا کے ذریعے بیداری مہم شروع کرنے پر بھی زور دیا کہ کرسٹلائزڈ شہد خالص؍غیر ملاوٹ شدہ شہد ہے۔ علاقے کے لحاظ سے مزید مقبولیت کے لیے شہد کی مکھیوں کی مقامی انواع کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شہد میں جی آئی ٹیگنگ سے شہد کی مکھیوں کے پالنے اور شہد کی پیداوار کے وسیلے سے شہد  پیدا کرنے والوں کی آمدنی اور خطے میں روزگار کے مواقع میں اضافہ کرکے دیہی علاقوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ مصنوعات کی اچھی کوالٹی پروڈیوسرز کے لیے بین الاقوامی دروازے کھولتی ہے اس طرح شہد اور شہد کی دیگر مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

پینلسٹ اور ورکشاپ کے دیگر شرکاء کی طرف سے موصول ہونے والی اہم تجاویز جنہوں نے اہم ایکشن پوائنٹس پر کام کرنے پر روشنی  ڈالی، ان میں  معیاری شہد کی ٹریسبلیٹی ، ٹیکنالوجیکل تدابیر، برآمد کاروں کا شکایتی نظام قائم کرنا ، لیباریٹریز کا بنیادی ڈھانچہ قائم کرنا (ملاوٹ اور اینٹی بائیوٹکس ٹیسٹ کا طریقہ کار ہونا چاہیے) اور رابطے کی تفصیل جیسے اہم نکات پر کام کرناشامل ہے۔

شرکاء نے شہد کی مکھیوں کی حفاظت اور شہد کے قومی مشن (این بی ایچ ایم ) کے تحت امداد کی کچھ نظر ثانی کی بھی تجویز پیش کی۔ این   بی ایچ ایم کے اجزاء جیسے لیب کے بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانا،  شہد میں ملاوٹ سے نمٹنے کے لئے  شہد کی مکھیوں کے پالنے والوں کے لیے صلاحیت سازی اور  صارفین تک رسائی کا منصوبہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔ شرکاء نے کہا کہ  شہد کی مصنوعات پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔

***

ش ح ۔  ف ا ۔ ک ا


(Release ID: 1917593) Visitor Counter : 213