صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایچ ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ کے پہلے دن ہندوستان کی جی 20 ہیلتھ ٹریک ترجیحات کے کئی پہلوؤں پر غورو خوض کے سیشن ہوئے
دوسری جی 20 ایچ ڈبلیو جی میٹنگ میں ایچ ای پی پی آر انتظایہ کو مضبوط کرنے اور فارماسیوٹیکل سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم بنانے پر بات چیت کی گئی
Posted On:
17 APR 2023 6:23PM by PIB Delhi
جی 20 ہندوستان کی صدارت کے تحت دوسری ہیلتھ ورکنگ گروپ کی میٹنگ موجودہ وقت میں پنجی ، گوا میں چل رہی ہے۔میٹنگ کے پہلے دن ہندوستان کے جی 20 ہیلتھ ٹریک کی تین ترجیحات کے ارد گرد گھومنے والے مختلف پہلوؤں پر کئی غورو خوض سیشن ہوئے۔افتتاحی سیشن میں صحت و خاندانی بہبود کی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار، ثقافت اوربندرگاہوں و جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے وزیر مملکت جناب شری پد نائک موجود تھے، جہاں انہوں نے بالترتیب بنیادی خطاب اور خصوصی خطاب کئے۔
ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے کہا ‘‘ہندوستان کی جی20 ترجیحات اصلاح شدہ کثیر فریقیت پر توجہ مرکوز کرتی ہے، جو 21ویں صدی میں کئی چیلنجوں کو حل کرنے کے لئے ایک جواب دہ ،شمولیات ، انصاف پسند اور نمائندہ پلیٹ فارم بناتی ہیں۔‘‘صحت اور بہبو دکی سیاحت کو بڑھاوا دینے میں ہندوستانی کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب شری پد نائک نے کہا کہ ہندوستان طبی سیاحت کے لئے اعلیٰ مقامات میں سے ایک بنا ہوا ہے۔انہوں نے حال کے برسوں میں کی گئی ہندوستان کی اختراعاتی مداخلتوں ، ڈیجیٹل صحت خدمات شعبے میں کامیابی کی کہانیوں کو دکھانے والی ایک نمائش کا بھی افتتاح کیا۔
افتتاحی سیشن کے بعد عوامی صحت ماہرین اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ذریعے اہم تقریوں کے ساتھ تین تکنیکی سیشن منعقد کئے گئے۔’’صحت امرجنسی صورتحال کی روک تھام ، تیاری اور رد عمل(ایچ ای پی پی آر)‘‘پر پہلے سیشن کے دوران خصوصی مقرر پروفیسر کے سریناتھ ریڈی اور باوقار پروفیسر پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا(پی ایچ ایف آئی)، ڈاکٹر ہنان ایچ بلکھی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل اے ایم ار، ڈبلیو ایچ او، ڈاکٹر مائیکل ریان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈبلیو ایچ او ہیلتھ ایمرجنسیز پروگرام تھے۔ سیشن میں ایچ ای پی پی آر گورننس سسٹم میں اینٹی –مائیکروبیئل رسسٹنس کو اہل بنانے اور مختلف انتظامی سطح پر چل رہی ایچ ای پی پی آر کی کوششوں کو منظم اور انہیں تکمیلی بنانے پر بات چیت ہوئی۔ ممبروں نے وبائی انتظام میں معاون نگرانی نظام کی تعمیر پر وسیع تجاویز پر بھی بات چیت ہوئی۔
سیشن دو کے دوران ’’محفوظ ، مؤثر، معیاری اور سستی طبی سہولتوں تک رسائی اور دستیابی پر توجہ دینے کے ساتھ دوا سازی شعبے میں تعاون کو مضبوط کرنا‘‘ کے موضو ع پر بحث مختلف سطحوں پر بہتر تعاون بنانے کے آس پاس گھومتی رہی، خواہ وہ عوامی اور نجی شراکت داری ہو یا نیٹ ورک آف نیٹ ورک تال میل پلیٹ فارم کے توسط سے بین الاقوامی تعاون یا طب کے تعالق سے تدابیر تک یکساں رسائی یقینی بنانے کے لئے پلیٹ فارم۔ ڈاکٹر ونود کے پال ، ممبر (صحت)، نیتی آیوگ نے ہندوستان میں پھل پھول رہے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پس منظر اور دوا سازی کے شعبے پر روشنی ڈالی اور اسٹیک ہولڈر سے جی 20 ممالک کے درمیان اعلیٰ روایتوں کا تبادلہ کرنے اور سیکھنے کا فائدہ اٹھانے پر اصرار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء کو کووڈ-19کے زیر اثر شروع کی گئی پہلوں کے ذریعے فراہم کئے گئے مواقع اور رفتار کو اپنانا چاہئےاور اس کا فائدہ اٹھانا چاہئے۔
دیگر اہم مقررین میں ڈاکٹر اولیو شیسانا ، جنوبی افریقی صدر کے خصوصی مشیر، ڈاکٹر بروس آئلوارڈ، ڈی جی-ڈبلیو ایچ او کے سینئر مشیر، محترمہ میری-اینجی سراکا –یاؤ، منیجنگ ڈائریکٹر ریسورس موبیلائزیشن ، پرائیویٹ سیکٹر پارٹنر شپ اینڈ اینوویٹیو فائننس ڈپارٹمنٹ ، جی اے وی آئی، شامل تھے ۔ ٹروئیکا ، ممبر ممالک، مدعو ممالک اور بین الاقوامی اداروں کے مفید مشوروں کی بھی ستائش کی گئی۔
نتائج دستاویز کے مسودہ پر خاص طور سے جی20ممبر مملکتوں کے درمیان ایک گھنٹے کے سیشن کے دوران بات چیت کی گئی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ کسی بھی اتفاق کو شواہد پر مبنی ، شمولیاتی، غیر جانبدار، انصاف پسند، شفاف اور ضرورت پر مبنی تدابیر کے توسط سے بنایا جانا چاہئے۔ اس اہم سیشن کے دوران مختلف مخصوص نوعیت کے مداخلتوں اور حلوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
سیشن کے بعد عزت مآب وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار اور اعلیٰ افسران نے متعد ڈیجیٹل صحت ، اعلیٰ روایتوں کی نقاب کشائی کرتے ہوئے نمائش کا دورہ کیا ، جو ہندوستان اور غیر ممالک میں اپنائی جارہی ہیں۔میٹنگ کا پہلا دن گوا کی مالا مال ثقافت اور مہمان نوازی کی نمائش کرنے والے ثقافتی پروگرام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس میں فورٹ اگواڈا کیمپس ، گوا میں ایک شاندار ڈنر بھی شامل تھا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 4210)
(Release ID: 1917453)
Visitor Counter : 162