بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
جناب سربانند سونووال نے دین دیال پورٹ، کانڈلا، گجرات میں آئل جیٹی کی ترقی کے لیے 123.40 کروڑ روپے کی منظوری دی
Posted On:
17 APR 2023 3:49PM by PIB Delhi
بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں اور آیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کانڈلا میں پی پی پی (پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ) موڈ کے تحت بی او ٹی (بنائیں، چلائیں، منتقل کریں) کی بنیاد پر تمام قسم کے مائع کارگو کو ہینڈل کرنے کے لیے دین دیال پورٹ، کانڈلا میں آئل جیٹی نمبر 09 کی ترقی کو منظوری دی ہے۔
اس آئل جیٹی کو تیار کرنے کی تخمینہ لاگت 123.40 کروڑ روپے ہے جہاں پراجیکٹ کو پی پی پی موڈ کے ذریعے لاگو کیا جانا ہے اور رعایت دہندہ اس منصوبے کی فنانسنگ کا بندوبست کرے گا۔ اس کی تعمیر کی مدت 24 ماہ بتائی گئی ہے جب کہ رعایتی مدت 30 سال کے لیے ہوگی۔ یہ منصوبہ فی ٹن رائلٹی کے ریونیو شیئر ماڈل کی پیروی کرے گا۔
جناب سربانند سونووال نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”ہمارے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ایک بار کہا تھا کہ کانڈلا بندرگاہ ملک کی معیشت کو ایک نئی سمت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس طرح یہ منصوبہ اس سفر میں ایک اور امید افزا سنگ میل ثابت ہو گا کیونکہ یہ بندر گاہ کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرے گا اور ساتھ ہی اس کے پورے اندرونی علاقوں میں مجموعی اقتصادی ترقی کو فروغ دے گا۔“
مجوزہ پروجیکٹ کو بندر گاہ کی کارگو ہینڈلنگ کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس طرح مائع جہازوں کے پورے چکر کے وقت میں کمی آئے گی۔ یہ پروجیکٹ رعایت سے رائلٹی کی وصولی کے ذریعے دین دیال پورٹ کی آمدنی میں اضافہ کرے گا۔ بحری تجارت کے لیے دین دیال پورٹ پر منحصر وسیع اندرونی علاقے اور دین دیال پورٹ کی موجودہ مائع ہینڈلنگ سہولیات پر موجودہ ٹریفک کی بھیڑ کو مد نظر رکھتے ہوئے، بندر گاہ کی صلاحیت میں اضافہ خطے کی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس کے نتیجے میں بہترین ممکنہ طریقے سے پورے ملک کی معیشت کی ترقی کی حوصلہ افزائی ہو گی۔
آئل جیٹی - 1
آئل جیٹی - 2
بندر گاہیں ملک میں تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ملک میں بندر گاہوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع، جدید کاری، ترقی اور اپ گریڈیشن ایک مسلسل عمل ہے جس میں نئی جیٹیوں، برتھوں اور ٹرمینلز کی تعمیر، موجودہ برتھوں اور ٹرمینلز وغیرہ کی میکانائزیشن اور بندر گاہوں پر انسانی وسائل کی مہارت کو اپ گریڈ کرنا شامل ہے۔ بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت کی توجہ بندر گاہوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنا ہے۔
مالی سال 2023 میں، دین دیال پورٹ، کانڈلا نے 137.56 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا، جو پچھلے سال کے 127.10 میٹرک ٹن کے مقابلے میں 8.23 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے، کانڈلا میں 70 فیصد کارگو بذریعہ سڑک، جبکہ 10 فیصد کارگو ریل اور 20 فیصد پائپ لائن کے ذریعے ہینڈل کیا جاتا ہے۔ 2030 تک، بندر گاہ سے 10 فیصد کی سالانہ ترقی کی شرح متوقع ہے، جس سے اس کا کارگو دو گنا ہو کر 267 میٹرک ٹن ہو جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں بندر گاہ کے شعبے کی ترقی کے لیے اپنی وابستگی کے حصے کے طور پر، بندر گاہوں، جہاز رانی اور آبی گزر گاہوں کی وزارت نے ریاست گجرات میں ساگر مالا پروگرام کے تحت 57,000 کروڑ روپے کے 74 پروجیکٹوں کی نشاندہی کی ہے۔ جن میں سے 9,000 کروڑ روپے کے 15 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں۔ 25,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے 33 پروجیکٹ زیر عمل ہیں اور 22,700 کروڑ روپے کے 26 پروجیکٹ زیر ترقیاتی ہیں۔ مرکزی لائن کی وزارتیں، بڑی بندرگاہیں، ریاستی میری ٹائم بورڈ اور دیگر ریاستی ایجنسیاں ان منصوبوں کو نافذ کر رہی ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4207
(Release ID: 1917449)
Visitor Counter : 106