وزارت سیاحت

امبیڈکر سرکٹ پر بھارت گورو ٹورسٹ  ٹرین ٹور کے مسافروں نے ناگپور میں دیکشا بھومی اور ڈریگن پیلیس کا دورہ کیا


15اپریل کو سیاحوں نے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے پیدائش مہو کا دورہ کیا

Posted On: 16 APR 2023 8:12PM by PIB Delhi

 بھارت گوروٹورسٹ ٹرین کے ذریعے امبیڈکر یاترا اسپیشل ٹور ٹرین نئی  دہلی چل کر 15اپریل کو اندور اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی جائے  پیدائش مہو پہنچی، جہاں مسافروں نےآئین کے خالق بابا صاحب کو نمن کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔

001.jpg

002.jpg

مسافر بھیم جنم بھومی کے یادگار ہال میں جمع ہوئے اور بابا صاحب امبیڈکر زندگی ، جدو جہد وغیرہ پر بات چیت کی۔ٹرین کے مسافروں نے مرکزی سرکار کی پہل پر مسرت کا اظہا ر کیا اور کہا کہ سفر کے توسط سے ہمیں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی سے جڑے مقامات کا دیدار کرنے کی خوش نصیبی حاصل ہورہی ہے۔

بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین اندور سے آج صبح ناگپور پہنچی۔ ناگپور پہنچنے پر سیاحوں نے دیکشا بھومی اور ڈریگن پیلیس کا دورہ کیا۔دیکشا بھومی ایک تاریخی مقام ہے، جہاں اکتوبر 1956 میں ڈاکٹر امبیڈکر نے اپنے لاکھوں مداحوں کے ساتھ بودھ مذہب قبول کیا تھا۔ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی باقیات دیکشا بھومی اِستوپ  کے مرکزی گنبد میں رکھے گئے ہیں۔ ناگپور کے کامپٹی شہر میں ڈریگن پیلیس میں دھیان کے لئے ایک خوبصورت ماحول ہے، جہاں چندن سے تعمیر بودھ کی مورتی توجہ کا مرکز ہے۔ سیاحوں نے دیر شام ناگپور کو الوداع کہا  اور مدھیہ پردیش کے سانچی میں اپنے سفر کے اگلے مرحلے کے لئے روانہ ہوئے۔ سانچی کے بعد اگلا پڑاؤ وارانسی ہے۔ سارناتھ اور کاشی وشوناتھ مندر کی یاترا دن کے  قابل دید مقامات کی یاترا کا حصہ ہوگی۔ گیا اگلا اور آخری مقام ہے، جہاں ٹرین سفر کے چھٹے دن پہنچتی ہے۔ بودھ گیا وہ مقدس مقام ہے، جہاں سیاح مشہور مہابودھی مندر اور دیگر مٹھو ں کا دیدار کرتے ہیں۔

003.jpg

004.jpg

 اگلے دن سیاح سڑک کے راستے سے راجگیر اور نالندہ کے قابل دید مقامات کے سفر کے لئے آگے بڑھتے ہیں۔ نالندہ میں بودھ مقامات اور کھنڈہر وہاں کے اہم مقامات ہیں۔ ٹرین کا دورہ ختم ہوتے ہی ٹرین گیا سے نئی دہلی کے لئے روانہ ہوگی۔

امبیڈکر سرکٹ پر بھارت گورو ٹورسٹ ٹرین ٹور کو سیاحت ، ثقافت اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے وزیر ڈاکٹر ویریندر  کمار نے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وزارت ثقافت کے تعاون سے آئی آر سی ٹی سی 14اپریل 2023 سے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن سے 8دنوں کے خصوصی دورے پر امبیڈکر سرکٹ کے لئے اپنا پہلا دورہ شروع کررہا ہے۔

یاترا میں بابا صاحب امبیڈکر کی زندگی سے جڑے اہم مقامات جیسے نئی دہلی، مہو، ناگپور اور سانچی ، سارناتھ، گیا اور راجگیر ونالندہ جیسے مقدس بودھ مقامات کی یاترا کا پروگرام شامل ہیں۔

سیاحوں کے لئے تازہ بنے شاکاہاری کھانا پروسنے کے لئے ٹورسٹ ٹرین میں ایک اچھی طرح سے سجی سجائی پینٹری کار ہے۔انفٹینمنٹ سسٹم، سی سی ٹی وی کیمرہ، حفاظتی گارڈ خدمات بھی بورڈ پر دستیا ب ہوں گی۔

اچھی طرح سجے سجائے جدید پینٹری کار سے مہمانوں کو ان کی متعلقہ نشستو ں پر تازہ پکا ہوا شاکاہاری کھانا پروسا جائے گا۔ ٹرین میں مسافرو ں کی تفریح کے ساتھ ساتھ عوامی اعلانات کے لئے انفوٹینمنٹ سسٹم بھی لگایا گیا ہے۔صاف ستھرے بیت الخلاء سے لے کر سیاحوں کے لئے ہر کوچ میں سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی  گارڈ کی حفاظتی سہولتیں بھی مہیا کرائی گئی ہیں۔

بھارت گور ٹورسٹ ٹرین کی شروعات گھریلو سیاحت میں خصوصی دلچسپی والے سرکٹ کو بڑھاوا دینے کے لئے حکومت ہند کی پہل ’’دیکھو اپنا دیش‘‘کے عین مطابق ہے۔

مزید معلومات کے لئے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹhttps://www.irctctourism.com. پر جاسکتے ہیں۔

 

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4156) 

 



(Release ID: 1917174) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Telugu