صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
جی20 ہیلتھ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ 17 اپریل سے گوا میں شروع ہوگی
جی20 ممالک کے 180 سے زیادہ مندوبین، ریاستوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو دوسری ہیلتھ ورکنگ گروپ میٹنگ میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے
Posted On:
16 APR 2023 2:50PM by PIB Delhi
پاناجی، 16 اپریل 2023
جی20 کی ہندوستان کی صدارت کے تحت ہیلتھ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ 17 تا 19 اپریل 2023 کے دوران گوا میں منعقد ہوگی۔ جی 20 کے 19 رکن ممالک، 10 مدعو ریاستوں اور 22 بین الاقوامی تنظیموں کے 180 سے زائد مندوبین اس میں شرکت کریں گے۔
ہیلتھ ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں جی20 ہیلتھ ٹریک کے تحت درج ذیل تین ترجیحات پر موضوعاتی بات چیت ہوگی:
ترجیح I: صحت کی ہنگامی صورتحال سے بچاؤ، تیاری اور ردعمل (ایک صحت اور AMR پر توجہ کے ساتھ):
ترجیح II: محفوظ، مؤثر، معیاری اور سستی طبی انسدادی تدابیر (ویکسین، علاج اور تشخیص) تک رسائی اور دستیابی پر توجہ کے ساتھ دواسازی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا۔
ترجیح III: یونیورسل ہیلتھ کوریج میں مدد اور ہیلتھ کیئر سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ہیلتھ اختراعات اور حل
اس تقریب کے لیے گوا کی ثقافت کے ذائقوں سے متاثر کئی ثقافتی پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ ہندوستان کے بھر پور تنوع اور ثقافت کو ظاہر کیا جا سکے جس کی بنیاد ہندوستانی فلسفہ ’اتیتھی دیو بھوا‘ ہے۔ مندوبین اس کی قدرتی خوبصورتی اور فراخ دل مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے کے علاوہ گوا کی خوبصورت ثقافت کا بھی تجربہ کر سکیں گے۔
جی20 کی ہندوستان کی صدارت کا ہیلتھ ٹریک چار ہیلتھ ورکنگ گروپ (ایچ ڈبلیو جی) میٹنگز اور ایک ہیلتھ منسٹریل میٹنگ (ایچ ایم ایم) پر مشتمل ہوگا۔ جی20 مباحثوں کو تقویت دینے، ان کی تکمیل اور حمایت کرنے کے لیے ہندوستان ایچ ڈبلیو جی میٹنگوں کے ساتھ ساتھ چار طرفہ پروگراموں کی میزبانی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ 18 سے 19 اپریل 2023 کو گوا میں ایچ ڈبلیو جی کی دوسری میٹنگ کے موقع پر ڈیجیٹل ہیلتھ پر ایک ضمنی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ میٹنگیں ملک بھر میں مختلف مقامات پر منعقد کی جائیں گی۔ اس کا مقصد ہندوستان کی بھر پور اور متنوع ثقافتوں کی نمائش کرنا ہے۔
ہندوستان نے ایک اہم سنگ میل کے طور پر 1 دسمبر 2022 کو جی 20 کی صدارت سنبھالی۔ ہندوستان اس وقت جی 20 ٹرائیکا کا حصہ ہے جس میں انڈونیشیا، ہندوستان اور برازیل شامل ہیں۔ پہلی بار یہ نشان زد کیا گیا ہے کہ ٹرائیکا تین ترقی پذیر اور ابھرتی ہوئی معیشتوں پر مشتمل ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جی20 انڈیا کی صدارت جامع، عمل پر مبنی اور فیصلہ کن ہوگی۔ عزت مآب وزیر اعظم کے ذریعہ اس موضوع کی نقاب کشائی کی گئی: ’ایک زمین، ایک خاندان، ایک مستقبل‘، جو ہندوستان کے ’واسودھایو کٹمبکم‘ کے فلسفے پر مبنی ہے اور جو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے عالمی وبا کے بعد ایک صحت مند دنیا کی تعمیر کے لیے اجتماعی طور پر کام کرنے کے لیے ایک دلچسپ جملہ ہے۔
جی20 صدارت کے سربراہ کے طور پر، ہندوستان کا مقصد صحت کی ترجیحات اور پچھلی صدارتوں سے اہم نکات کو جاری رکھنا اور مضبوط کرنا ہے اور ان اہم شعبوں کو اجاگر کرنا ہے جن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کا مقصد صحت کے تعاون اور مربوط کارروائی کی سمت کام کرنے والے مختلف کثیر جہتی فورموں پر بات چیت میں ہم آہنگی حاصل کرنا ہے۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
16-04-2023
U: 4157
(Release ID: 1917154)
Visitor Counter : 133