وزارت خزانہ

براہ راست ٹیکس کی شماریات جاری

Posted On: 13 APR 2023 5:06PM by PIB Delhi

سنٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی) وقتاً فوقتاً براہ راست ٹیکس کے مجموعہ اور انتظام سے متعلق  بنیادی اعداد و شمار عوامی طور پر دستیاب کراتا رہا ہے۔ سی بی ڈی ٹی نے زیادہ سے زیادہ معلومات کو عوامی طور پر دستیاب کرانے کی اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ٹائم سیریز ڈیٹا جاری کیا ہے جسے مالی سال 22-2021 تک اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔

ان میں سے کچھ اعداد و شمار کی بنیادی خصوصیات درج ذیل ہیں:

  1. براہ راست ٹیکس کا  مجموعہ مالی سال 14-2013 کے 638596 کروڑ روپے سے 121.18 فیصد بڑھ کر مالی سال 22-2021 میں 1412422 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
  2. براہ راست ٹیکس کا  مجموعہ مالی سال 14-2013 کے 638596 کروڑ روپے سے 1160.17 فیصد بڑھ کر مالی سال 23-2022 میں 1661428 کروڑ روپے (عارضی) ہو گیا ہے۔
  3. براہ راست ٹیکس کا مجموعہ مالی سال 22-2021 میں 126.73 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ کر 1636081 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ مالی سال 14-2013 میں براہ راست ٹیکس کا مجموعہ  721604 کروڑ روپے کا ہوا تھا۔
  4. براہ راست ٹیکس کا مجموعہ مالی سال 23-2022 میں 172.83 فیصد سے بھی زیادہ بڑھ کر 1968780 کروڑ روپے (عارضی) کی سطح پر پہنچ گیا ہے، جب کہ مالی سال 14-2013 میں براہ راست ٹیکس کا مجموعہ 721604 کروڑ روپے کا ہوا تھا۔
  5. مالی سال 22-2021 میں براہ راست ٹیکس اچھال 2.52 درج کی گئی، جو کہ پچھلے 15 برسوں میں درج کی گئی سب سے زیادہ براہ راست ٹیکس اچھال ہے۔
  6. براہ راست ٹیکس جی ڈی پی تناسب مالی سال 14-2013 کے 5.62 فیصد سے بڑھ کر مالی سال 22-2021 میں 5.97 فیصد ہو گیا ہے۔
  7. ٹیکس جمع کرنے کی لاگت  مالی سال 14-2013 میں  کل مجموعہ کے 0.57 فیصد سے گھٹ کر مالی سال 22-2021 میں کل مجموعہ کا 0.53 فیصد رہ گئی ہے۔

ہندوستان میں براہ راست ٹیکس کے انتظام  کی اثر انگیزی اور  مہارت کے مختلف اشاریوں کے طویل مدتی رجحانوں کا مطالعہ کرنے میں عوامی طور پر ٹائم سیریز ڈیٹا کی دستیابی ماہرین تعلیم، محققین، ماہرین اقتصادیات اور عام عوام کے لیے کافی مفید ثابت ہوگی۔ یہ ٹائم سیریز ڈیٹا www.incometaxindia.gov.in  پر دستیاب ہے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 4076



(Release ID: 1916400) Visitor Counter : 103


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil