نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے بیساکھی ، میشادی، ویشاکھڑی، پوتھنڈو، ویشو، نب برشا اور بوہاگ بیہو کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد

Posted On: 13 APR 2023 3:34PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھن کھڑ نے بیساکھی، میشادی، ویشاکھادی، پوتھانڈو، ویشو، نابابرشا اور بوہواگ بیہو کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی ہے۔ ان کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

’’میں بیساکھی، میشادی، ویشاکھڑی، پوتھنڈو، ویشو، نب برشا اور بوہاگ بیہو کے پرمسرت موقع پر اپنے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ملک کے مختلف علاقوں میں الگ الگ ناموں سے منائے جانے والے یہ تہوار ہماری متنوع ثقافت اور روایتوں کا ایک غیر منقسم حصہ ہے، جو اتحاد ، خیر سگالی اور بھائی چارے کے جذبے کی علامت ہے۔

جیسا کہ ہم فطرت کی کثرت اور ایک بھرپور فصل کے تحفے کا جشن مناتے ہیں، ہمیں فطرت کے ساتھ اپنے روابط اور ہمیں زند ہ رکھنے والے قدرتی وسائل کو محفوظ اور بچائے رکھنے کی ہماری ذمہ داری پر غور کرنے کے لئے کچھ وقت نکالنا چاہئے۔ ہمیں بے پناہ احترام اور ممنونیت کے ساتھ اپنے کسانوں کے وقف کا بھی اعتراف کرنا چاہئے، جو ہمیں غذا اور تغذیہ کی فراہمی کے لئے بے پناہ محنت کرتے ہیں۔

اس مبارک موقع پر آئیے ہم اتحاد،تکسیریت اور شمولیت کی قدروں کے تئیں اپنے عہد کو مضبوط کریں،جو ہمارے عظیم ملک کی تفسیر کرتا ہے۔آئیے ہم اپنے تنوع کا جشن  منائیں اور اپنی مشترکہ انسانیت کو گلے لگائیں۔

میں دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار سب کے لئے مسرت، شادمانی اور خوشحالی لے کر آئے۔‘‘

************

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 4071)


(Release ID: 1916253)