نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
کھیلو انڈیا دس کا دم میں 1 لاکھ سے زیادہ خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی؛ مدھیہ پردیش نے سب سے زیادہ تعداد میں شرکت کی
Posted On:
13 APR 2023 3:32PM by PIB Delhi
کھیلو انڈیا دس کا دم ایونٹ، جو کہ 10 سے 31 مارچ تک پورے ہندوستان میں خواتین کے عالمی دن 2023 کی یاد میں منعقد ہوا، 1500+ کھیلوں کے مقابلوں میں پورے ملک سے لڑکیوں کی 1,00,000 سے زیادہ شرکت دیکھنے میں آئی۔ ریاست مدھیہ پردیش نے ایتھلیٹس کی سب سے زیادہ نمائندگی کی ہے جس میں 30975 ایتھلیٹس نے 580 مقابلوں میں حصہ لیا۔
کھیلو انڈیا دس کا دم کا افتتاح 10 مارچ کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں امور نوجواں اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کیا۔
مدھیہ پردیش کے بعد آندھرا پردیش کا نمبر آتا ہے، جس نے 150 مقابلوں میں کل 17011 خواتین ایتھلیٹس کی شرکت کی۔ ان تقریبات کا اہتمام ریاستی اور ضلعی انتظامیہ نے کیا تھا اور ریاستوں میں اس کے شہروں/اضلاع میں، اس کے کیمپس/کالجوں میں یونیورسٹیوں، ایس اے آئی کے علاقائی مراکز اس کے نیشنل سینٹرز آف ایکسی لینس، ایس اے آئی ٹریننگ سینٹرز، ایکسٹینشن سینٹرز، کھیلو انڈیا سینٹرز، کھیلو انڈیا اسٹیٹ سنٹرز آف ایکسی لینس کے ساتھ ساتھ کھیلو انڈیا ایکریڈیڈ اکیڈمیز میں منعقد کیے گئے تھے۔ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) اور دیگر متعلقین کی مشاورت اور حمایت میں قومی اسپورٹس فیڈریشنز نے بھی اپنی ریاستی یا اضلاع یونٹ کے ذریعے شمولیت اختیار کی۔
کھیلوں کے محکمہ، امور نوجواں اور کھیل کی وزارت نے، کھیلو انڈیا اسکیم کے خواتین کے لیے کھیل کے حصے کے تحت، خواتین کے عالمی دن کی تقریبات کو ملک بھر میں خواتین کے متعدد عمر کے گروپوں کے لیے کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے ساتھ مربوط کیا۔ دس کا دم تقریب جموں کے سری نگر سے کیرالہ کے تریشور اور آسام کے کوکڑاجھار سے مہاراشٹر کے امراوتی اور مدھیہ پردیش کے جبل پور تک منعقد ہوئی۔ کھیلوں کے مضامین جن میں کھو کھو، تیراکی، ایتھلیٹکس، ووشو، تیر اندازی، تلوار بازی، جوڈو، ویٹ لفٹنگ، ہاکی اور یوگاسن شامل تھے۔
سوشل میڈیا پر، کھیلو انڈیا دس کا دم نے بڑے تاثرات حاصل کیے۔ کل رسائی 140 ملین تھی اور ایونٹ کے دوران تعاملات کی کل تعداد 1.4 ملین سے زیادہ ہو گئی۔
دس کا دم ایونٹ گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والی متعدد کھیلو انڈیا ویمن لیگز کا تسلسل تھا۔ ویمن لیگز نے 240 سے زائد مقابلے دیکھے جن میں مختلف عمر کے گروپوں کی 23,000 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ کھیلو انڈیا ویمن لیگ کا انعقاد 27 مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 50 سے زیادہ شہروں میں کیا گیا ہے۔ لیگ کے مختلف مراحل کے دوران متعدد قومی ریکارڈز بھی بنائے گئے ہیں۔
ان لیگز کا بنیادی مقصد نہ صرف گھریلو مقابلے کے ڈھانچے اور ٹیلنٹ کی شناخت کو مضبوط بنانا تھا بلکہ خواتین ایتھلیٹ کو مقابلہ کرنے اور کیریئر کے طور پر کھیلوں میں اپنے قدم جمانے کے لیے بااختیار بنانا تھا۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 4072
(Release ID: 1916241)
Visitor Counter : 157