جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیاکو ’منی رتن زمرہ-I‘کا درجہ حاصل ہوا


ایس ای سی آئی کو آئی سی آر اے کے ذریعے اے اے اے کی اعلیٰ ترین کریڈٹ ریٹنگ حاصل ہے

ایس ای سی آئی 2030 تک غیر –حیاتیاتی ایندھن پر مبنی صلاحیت کے 500 گیگا واٹ کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے عہد بند ہے:محترمہ سمن شرما، ایم ڈی، ایس ای سی آئی

Posted On: 12 APR 2023 4:10PM by PIB Delhi

سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمٹیڈ (سی ای سی آئی)کو بروز دو شنبہ 10 اپریل 2023 کو منی رتن   زمرہ -1ایک سینٹرل    پبل ک  سیکٹر انٹر پرائز (سی پی ایس ای)کا درجہ دیا گیا ہے۔اس کی باضابطہ اطلاع حکومت ہند کی جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ذریعے جاری کی گئی ہے۔

سال 2011 میں قائم ہوئی ایس ای سی آئی حکومت ہند کی جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کی بنیادی نفاذ ایجنسی ہے، جو حکومت ہند کی قابل تجدید توانائی اسکیموں ؍پروجیکٹوں کے لئے ہندوستان کے عالمی عہد کو پورا کرنے کی سمت میں کام کرتی ہے۔اب تک ایس ای سی آئی نے 56گیگا واٹ سے زیادہ کی قابل تجدید توانائی پروجیکٹ اہلیت فراہم کی ہے۔ایس ای سی آئی نے اپنے خود کے سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ دیگر پبلک سیکٹر کے اداروں کے لئے پروجیکٹ منتظم مشیر (پی ایم سی)کی شکل میں پروجیکٹوں کے قیام میں بھی سرگرم ہیں۔ایس ای سی آئی کو آئی سی آر اے کے ذریعے اے اے اے کی اعلیٰ ترین کریڈٹ ریٹنگ حاصل ہے۔

اس حصولیابی پر تقریر کرتے ہوئے ایس ای سی آئی کی مینجنگ ڈائریکٹر محترمہ سمن شرما نے کہا کہ کہ ایس ای سی آئی نے اپنی مسلسل کارکردگی، رفتار اور آپریشن میں لچک کے سبب کم وقت میں یہ حصولیابی حاصل کی ہے۔ایس ای سی آئی نے ملک میں قابل تجدید توانائی پیداواری صلاحیت میں تیزی سے اضافے میں مرکزی رول ادا کیا ہے اور ملک کے موسمیات سے متعلق عہد، کاربن اخراج میں کمی کی  حکمت عملیوں اور پائیدار توانائی  ترسیل میں تعاون دیا ہے۔ انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم کے ’پنچ امرت’اہداف کو حاصل کرنے اور 2030 تک غیر –حیاتیاتی ایندھن پر مبنی 500گیگا واٹ غیر –حیاتیاتی ایندھن پر مبنی صلاحیت کو حاصل کرنے میں ایک غیر منقسم حصہ بننے کی سمت میں ایس ای سی آئی کے عہد کی ایک بار پھر تصدیق کی۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(12.04.2023)

(U: 4032)

 


(Release ID: 1916030) Visitor Counter : 158