وزارات ثقافت
ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) 13 اپریل کو ”ایک پائیدار مستقبل کے لیے زندہ ورثے کا استعمال“ کے موضوع پر دوسرا ویبینار منعقد کرے گا
Posted On:
12 APR 2023 3:07PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی20 صدارت کے تحت کلچر ورکنگ گروپ (سی ڈبلیو جی) کے زیر اہتمام اور علمی شراکت دار کے طور پر یونیسکو (پیرس) کے تعاون سے عالمی موضوعاتی ویبینار کی سیریز کے ایک حصے کے طور پر، ”ایک پائیدار مستقبل کے لیے زندہ ورثے کا استعمال“ کے موضوع پر دوسرا ویبینار 13 اپریل 2023 کو دوپہر 12.30 بجے سے رات 8.30 بجے (ہندوستانی وقت) کے لیے طے شدہ ہے۔
ویبینار زندہ ورثے کی اہمیت اور پائیداری کے حوالے سے اس کے کردار پر غور کرے گا، جس میں 29 ممالک کے ماہرین بشمول جی20 ممبران اور مہمان ممالک کے ساتھ ساتھ کئی بین الاقوامی تنظیمیں بھی شامل ہوں گی۔
ویبینار جی 20 کے رکن ممالک اور مہمان ممالک کے ساتھ ساتھ متعدد بین الاقوامی تنظیموں سمیت 29 ممالک کے ماہرین کو اکٹھا کرے گا تاکہ زندہ ورثے کی اہمیت اور پائیداری کے لیے اس کے کردار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اس ویبینار کا مقصد ایک جامع مکالمے کو فروغ دینا اور پائیدار مستقبل کے لیے زندہ ورثے کو بروئے کار لانے کے لیے ماہرین کے نقطہ نظر کے ذریعے گہرائی سے بات چیت کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس کا مقصد علم کے اشتراک کے عمل کو فروغ دینا؛ بہترین طریقوں اور تجربات سے فائدہ اٹھانا؛ زندہ ورثے سے وابستہ طریقوں کے استعمال میں پیدا ہونے والے خلا، ضروریات اور مواقع کی نشاندہی کرنا ہے۔ ویبینار جی 20 کے رکن ممالک کے ٹھوس اور عمل پر مبنی نتائج پیدا کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی بصیرت فراہم کرے گا۔
اس میں مقررین کے لیے تین حصے ہوں گے اور ماہرین کو ان کے متعلقہ ٹائم زون کی بنیاد پر ان حصوں میں درجہ بند کیا جائے گا۔ ویبینار کو ترتیب وار فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او)، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن (ڈبلیو آئی پی او) کے نمائندے اس موضوع پر مہارت کے ساتھ ترتیب دیں گے۔ اسے یونیسکو (پیرس) کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
زندہ ورثہ سماجی طریقوں، روایات اور علم کی ایک ٹھوس شکل ہے جو نسل در نسل منتقل ہوتی ہے جو کسی خاص کمیونٹی کی تاریخ، شناخت اور اقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ کمیونٹیز کے لیے سماجی سرمایہ کے طور پر کام کرتا ہے، مشترکہ شناخت کا احساس فراہم کرتا ہے، سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتا ہے، اور نسلوں تک ثقافتی تسلسل کو یقینی بناتا ہے۔ ان میں سے بہت سے طرز عمل قدرتی وسائل کے استعمال اور دوبارہ استعمال کو ترجیح دیتے ہیں، اور سماجی، اقتصادی اور ماحولیاتی عوامل کے درمیان توازن برقرار رکھتے ہیں اور اس طرح پائیداری کو یقینی بناتے ہیں۔ تاہم، ان روایتی طریقوں کو بین الاقوامی کمپنیوں کے ذریعے مقامی کمیونٹیز کے عناصر، نظریات یا علم کے غلط استعمال اور ثقافتی تخصیص کے خطرے کا سامنا ہے۔ مزید برآں، میدان میں محدود تحقیق کے ساتھ ساتھ کمیونٹی گروپس کی شمولیت کی کمی کی وجہ سے، ان طریقوں اور علمی نظام کی اہمیت کو پوری طرح سے تسلیم نہیں کیا جاتا ہے۔
ترجیحات تین اور چار سے متعلق عالمی موضوعاتی ویبینار بالترتیب 19 اور 20 اپریل کو طے شدہ ہیں۔
**************
ش ح۔ ف ش ع- ک ا
U: 4029
(Release ID: 1915974)
Visitor Counter : 187