بجلی کی وزارت

توانائی تغیرات سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی) کی دوسری میٹنگ، گجرات میں گاندھی نگرکے مقام پر کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ۔ میٹنگ  میں صاف ستھری توانائی کے تغیر کے لئے اشتراک ، عالمی تعاون اورعہدبندگی پرتوجہ مرکوز کی گئی


رکن ممالک کی جانب سے مجوزہ طورپرعالمی حیاتیاتی ایندھنوں کے اتحاد کی تشکیل سے متعلق تجویز کو عام حمایت حاصل ہوئی

ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ میں جی -20رکن ملکوں کے 100سے زیادہ مندوبین ، دس خصوصی طورپرمدعو ملک اور 14بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی اوروفود نے گفٹ سٹی ، ڈانڈی کٹیراور مودھیراکادورہ کیا

Posted On: 03 APR 2023 5:13PM by PIB Delhi

بھارت کی جی -20کی صدارت کے تحت توانائی تغیرات سے متعلق ورکنگ گروپ (ای ٹی ڈبلیو جی آئی ) کی دوسری میٹنگ ، 3اپریل 2023کو گاندھی نگرمیں کامیابی سے اختتام پذیرہوئی ۔ اس دو روزہ میٹنگ  میں جی -20رکن ملکوں کے 100سے زیادہ مندوبین ، خصوصی طورپر مدعوکئے گئے  تھے۔دس ممالک اور14بین الاقوامی تنظیموں نے شرکت کی ۔

حکومت ہندکے بجلی کی وزارت کے سکریٹری اورای ٹی ڈبلیوجی کے صدرنشین جناب آلوگ کمار نے میٹنگ  کی صدارت کی ۔ ان کے علاوہ نئی اورقابل تجدید توانائی کی وزارت  کے سکریٹری جناب بھوپیندرسنگھ بھلہ ، کان کنی کی وزارت  کے سکریٹری جناب وویک بھاردواج اورکوئلہ کی وزارت کے سکریٹری جناب امرت لال مینانے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی اوربحث ومباحثہ میں حصہ لیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003Q153.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AXYH.jpg

ای ٹی ڈبلیو جی کی پہلی میٹنگ (بینگلورومیں 5تا7فروری 2023کو منعقد ہوئی ) میں کئے گئے تبادلہ خیال اور غوروخوض میں پیش رفت کرتے ہوئے ، رکن ملکوں نے تعمیری ، مثبت اور مفید تبادلہ خیال کیااور  بھارت کی صدارت کے تحت اجاگرکئے گئے کلیدی ترجیحی شعبوں پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A1W7.jpg

حیاتیاتی  ایندھنوں کے عالمی اتحاد کی مجوزہ تشکیل  کی رکن ملکوں  کی جانب سے عام حمایت حاصل ہوئی ۔ جن دیگرکلیدی نکات پر غوروخوض کیاگیا ان میں توانائی  کے تغیر کے لئے کم لاگت والے سرمایہ  کی فراہمی شامل تھی ۔

رکن ملکوں نے ٹیکنولوجی سے متعلق خامیوں کو دورکرکے، توانائی کے تغیر کے تئیں اپنی عہدبندگی کی بھی توثیق کی ۔ رکن ممالک کے مابین اس بارے میں عام اتفاق رائے پایاگیا کہ دیگرعالمی تنظیموں جیسے کلین اینرجی منسٹریئل (سی ای ایم ) ، مشن انوویشن (ایم آئی ) اورآرڈی-20جیسی تنظیموں کے ہم آہنگی پیداکی جائے تاکہ ٹھوس نتائج کے تحفظ پربھی زوردیاگیا۔

اس میٹنگ سے الگ ، تین الگ تقریبات کابھی انعقاد کیاگیا۔ جن کے دوران جی -20ملکوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے کی غرض سے پالیسی ، انضباطی اورمالیاتی فریم ورک پرتوجہ مرکوز کی گئی ۔

اس تقریب کے دوران ایک نمائش بھی منعقد کی گئی جس میں بھارت کے پہلے ایچ 2انٹرنل کمبسشن انجن (آئی سی ای) ٹرک کی نمائش کی گئی ۔

دوسری ای ٹی ڈبلیو جی میٹنگ کے حصے کے طورپر، مندوبین نے گفٹ سٹی ، ڈانڈی کٹیر، اورمودھیرا سورج مندرکادورہ کیا۔ جو بھارت کاشمس توانائی والا پہلا گاؤں ہے ۔ مندوبین نے گجرات کے مالامال ثقافتی وراثت  ، فنون ، فن تعمیرات ، ثقافت اور کھان پان کی بھی بذات خود مشاہدہ کیا۔

توانائی کے تغیرات سے متعلق ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ ، رکن ملکوں کی جانب سے  صاف ستھری توانائی کے تغیرمیں عالمی  تعاون کے کاز کو آگے بڑھانے سے  متعلق عہدبندگی اوراشتراک کرنے کے عزم کے ساتھ اختتام پذیرہوئی ۔

اس میٹنگ کے دوران کئے گئے غوروخوض کو توانائی کے تغیرات سے متعلق ورکنگ گروپ کی تیسری میٹنگ میں لے جایاجائے گا ۔ تیسری میٹنگ  ممبئی میں  15سے 17مئی ،2023کے درمیان منعقد ہوئی ۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -4019

 



(Release ID: 1915830) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Gujarati , Marathi , Hindi