خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کہاہےکہ  خلاء کے شعبے میں ، سیٹلائٹ –ایسٹیبلشمنٹ اورکام کاج کے میدان میں سرکاری روٹ کے ذریعہ سردست صدفیصد تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کی اجازت ہے

Posted On: 06 APR 2023 3:06PM by PIB Delhi

 سائنس اورٹکنالوجی کے (آزادانہ چارج ) کے مرکزی وزیرمملکت ، ارضیاتی سائنسز (آزادانہ چارج ) کے مرکزی وزیر مملکت ، وزیراعظم کے دفتر،پی ایم او ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے شعبوں کے وزیرمملکت ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاہے کہ   خلاء کے شعبے میں ، سیٹلائٹ –ایسٹیبلشمنٹ اورکام کاج کے میدان میں سرکاری روٹ کے ذریعہ سردست صدفیصد تک براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کی اجازت ہے۔

راجیہ سبھا میں پیش کئے گئے ایک بیان میں ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے کہاکہ خلاء کے شعبے کا فروغ اوراجازت سے متعلق بھارتی قومی مرکز (ا  ن –اسپیس) ، خلاء سے متعلق کارروائیوں اورسرگرمیوں کے لئے انضباطی اورفروغ کا ادارہ ہے اوراسے ایف ڈی آئی پالیسی کی نظرثانی کے لئے شامل کیاگیاتھا، جس پر فی الحال حکومت غورکررہی ہے ۔

براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ایف ڈی آئی کو رہبری فراہم کرنے کی غرض سے ان-اسپیس کا مخصوص کردار ، حکومت کی جانب سے نظرثانی شدہ ایف ڈی آئی پالیسی کی منظوری کے  بعدمرتب ہوگا۔

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -4009


(Release ID: 1915780) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Telugu