وزارت خزانہ
سنٹرل بیورو آف نارکوٹکس کا یونیفائیڈ پورٹل لانچ کیا گیا
یہ پورٹل بیورو کے تمام طرح کے لائسنس کےلئے عمل کا حل فراہم کرے گا
Posted On:
11 APR 2023 2:26PM by PIB Delhi
سینٹرل نارکوٹکس بیورو کےیونیفائیڈ پورٹل کا آج مالیاتی سیکریٹری جناب سنجے ملہوترا نے ایڈیشنل سیکریٹری (مالیات)جناب وویک اگروال ، نارکوٹکس کمشنر جناب دنیش کمار بودھ اور دوسرے افسران ، چیف کنٹرولر آف فیکٹریز جناب انیل رام ٹیکے،ڈائریکٹر(این سی)جناب ونود کمار اور فارما انڈسٹری کے اسٹیک ہولڈرز نمائندوں کی موجودگی میں افتتاح کیا۔
سینٹرل نارکوٹکس بیورو نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘کی مدت میں ڈیجیٹل انڈیا کے وژن کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات کئے ہیں اور یونیفائیڈ پورٹل کو تیار کرکے استعمال کنندہ صنعتوں کے لئے ایک قدم پر حل کی شکل میں جاری کیا ہے ، تاکہ بیورو کی طرف سے جاری کردہ لائسنسنگ اور ایکس آئی ایم تصدیق نامے کے اجراء میں آسانی فراہم کی جاسکے۔
سینٹرل نارکوٹکس بیورو کا یونیفائیڈ پورٹل محکمے کے استعمال کنندگا ن میں اہلیت ، شفافیت اور جواب دہی پیدا کرے گا،جس کا دوہرا مقصد دواؤں اور فارما سیکٹر کی مجموعی ترقی کے لئے فارما اور کیمیکل صنعتوں کی ضرورت کو پورا کرنا اور ’’آتم نر بھر بھارت‘‘کے لئے معیشت کو بڑھاوا دینا ہے۔ مریضوں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والے خاندانوں کو ’’ضروری نارکوٹک ادویہ‘‘اور دواؤں کی دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔
سینٹرل نارکوٹکس بیورو کے یونیفائیڈ پورٹل کا آغاز شفاف اور بہتر عمل آوری کے ساتھ ملک میں این ڈی پی ایس اور کنٹرولڈ اشیاء کے کاروبار کو آسان بنانے میں ایک میل کا پتھر ثابت ہوگا۔ اس پورٹل کو سی بی این سے لائسنس حاصل کرنے کے لئے بھارت کوش، جی ایس ٹی، پی اے این، این ایس ڈی ایل تصدیق ، ای-سنچتِ اور یو آئی ڈی اے آئی سمیت دیگر سرکاری خدمات کے ساتھ ڈاٹا بیس انضمام اور حصول کی سہولت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ نارکوٹک ڈرگس ، سائیکو ٹروپک اشیاء اور کنٹرولڈ اشیاء کے برآمد کار ، درآمدکار اور مینوفیکچرر کو ایک طرح سے مزید ایکو سسٹم سے مستفد ہونے کی امید ہے، جو درخواست کنندگان کے لئے استعمال کے موافق ، محفوظ لین دین، کلاؤڈ پرمبنی ذخیرہ کاری ، آسان عمل کی حمایت کرتا ہے۔اس کے ساتھ ہی ساتھ لائسنس جیسے درآمداتی سرٹیفکیٹ ،برآمداتی اجازت نامے ، مختلف این ڈی پی ایس اور کنٹرولڈ شدہ اشیا ء کے لئے نوآبجکشن سرٹیفکیٹ ، مینوفیکچرنگ لائسنس ، پریشانی سے آزاد اور شفاف آپریشن میں نارکوٹک ڈرگس کے کوٹے کا اختصاص وغیرہ بھی اس میں شامل ہیں۔یہ ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ تمام آپریشن فیس لیس اور کانٹیک لیس ہونے کا تصور کیا گیا ہے۔درخواست کنندہ کے ذریعے جسمانی طور پر رابطے کی ضرورت کو ختم کرتے ہوئے کہیں سے بھی اور کبھی بھی 7*24کی بنیاد پر درخواست داخل کی جاسکتی ہے اور محکمے سے سوال بھی کئے جاسکتے ہیں، جن کا پورٹل کے توسط سے جواب دیا جائے گا۔اس سے ’پروسیسنگ –وقت‘ میں زبردست کمی کا فائدہ اٹھایا جاسکے گا اور دیگر سودمند کاروباری سرگرمیوں کے لئے کاروبار کے وسائل کا تحفظ بھی کیا جاسکے گا۔
سینٹرل بیورو آف نارکوٹکس ایک مرکزی سرکار کا ادارہ ہے، جواقوام متحدہ کے مختلف اجلاسوں اور این ڈی پی ایس ایکٹ 1985کے التزامات کے تحت نارکوٹک ڈرگس، سائیکوٹروپک اشیاء اور پری کرسر کیمیکل کے بین الاقوامی کاروبار سے نمٹتا ہے۔یہ ا شیاءطبی سائنسی اور صنعتی استعمال کے لئے دوہری صلاحیت رکھتی ہے، اس لئے بعض اوقات اِن کا ناجائز استعمال بھی ہوتا ہے۔چنانچہ لوگوں کو اِن اشیاء کی دستیابی اور اس سلسلے میں قانون پر عمل آوری کو قائم رکھنے کے درمیان ایک بہتر توازن قائم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اِن چیلنجوں نے سہولت اور عمل آوری نظم کے مابین تال میل اور توازن قائم رکھنے کے لئے ایک مؤثر آلے کی شکل میں ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے استعمال کا تصور بیورو کے سامنے پیش کیا۔
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 3988)
(Release ID: 1915702)
Visitor Counter : 151