وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کرناٹک میں محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے تلاشی اور ضبطی کی کارروائی

Posted On: 11 APR 2023 5:44PM by PIB Delhi

محکمہ انکم ٹیکس نے 31.03.2023 کو ریاست کرناٹک میں کچھ کوآپریٹو بینکوں کے معاملے میں تلاشی اور ضبطی کی کارروائی شروع کی۔ یہ کوآپریٹو بینک اپنے صارفین کے مختلف کاروباری اداروں کے فنڈز کو اس طرح منتقل کرنے میں مصروف پائے گئے ہیں، تاکہ وہ اپنی ٹیکس واجبات سے بچ سکیں۔ تلاشی کی کارروائی کل 16 احاطوں میں انجام دی گئی۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران ہارڈ کاپی دستاویزات اور سافٹ کاپی ڈیٹا کی شکل میں بڑی تعداد میں مجرمانہ شواہد ملے، جنہیں ضبط کر لیا گیا۔ ضبط شدہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ کوآپریٹو بینک مختلف کاروباری اداروں کی طرف سے مختلف فرضی غیر موجود اداروں کے نام پر جاری کیے گئے بیئرر چیکس میں بڑے پیمانے پر رعایت کرنے میں ملوث تھے۔ ان کاروباری اداروں میں ٹھیکیدار، رئیل اسٹیٹ کمپنیاں وغیرہ شامل تھے۔ ایسے بیئرر چیک میں رعایت کرتے وقت کے وائی سی کے کسی اصول کی پیروی نہیں کی گئی۔ رعایت کے بعد کی رقم ان کوآپریٹو بینکوں کے پاس موجود کچھ کوآپریٹو سوسائٹیوں کے بینک کھاتوں میں جمع کر دی گئی تھی۔ یہ بھی پتہ چلا کہ کچھ کوآپریٹو سوسائٹیز نے بعد میں اپنے کھاتوں سے نقد رقم نکال لی اور نقد رقم کاروباری اداروں کو واپس کردی۔ بڑی تعداد میں چیکس پر اس طرح کی رعایت کا مقصد نقد رقم نکالنے کے اصل ذریعہ کو چھپانا اور کاروباری اداروں کو جعلی اخراجات بک کرنے کے قابل بنانا تھا۔ اس طریقہ کار میں، کوآپریٹو سوسائٹیز کو ایک پائپ کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ مزید برآں، اس طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے یہ کاروباری ادارے انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 کی دفعات کی خلاف ورزی بھی کر رہے تھے، جو اکاؤنٹ وصول کرنے والے چیک کے علاوہ دیگر قابل اجازت کاروباری اخراجات کو محدود کرتا ہے۔ اس طرح سے فائدہ اٹھانے والے کاروباری اداروں کے ذریعے بک کیے گئے جعلی اخراجات تقریباً 1000 کروڑ روپے کے ہو سکتے ہیں۔

تلاشی کے دوران، یہ بھی پتہ چلا کہ ان کوآپریٹو بینکوں نے بغیر مناسب مستعدی کے کیش ڈپازٹس کا استعمال کرتے ہوئے ایف ڈی آر کھولنے کی اجازت دی، اور بعد ازاں اسی کو ضمانت کے طور پر استعمال کرتے ہوئے قرض کی منظوری دی۔ تلاشی کے دوران پکڑے گئے شواہد سے یہ بات سامنے آئی کہ 15 کروڑ روپے سے زیادہ کے بے حساب نقد قرض بعض افراد/صارفین کو دیے گئے ہیں۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ان کوآپریٹو بینکوں کی انتظامیہ اپنے رئیل اسٹیٹ اور دیگر کاروباروں کے ذریعے بے حساب رقم کمانے میں ملوث ہے۔ یہ بے حساب رقم، ان بینکوں کے ذریعے، متعدد پرتوں کے ذریعے، حساب کی کتابوں میں واپس لائی گئی ہے۔ مزید برآں، بینک کے فنڈز، انتظامی افراد کی ملکیت والی مختلف فرموں اور اداروں کے ذریعے، ان کے ذاتی استعمال کے لیے، مناسب احتیاط کی پیروی کیے بغیر، منتقل کیے گئے۔

تلاشی کارروائی کے نتیجے میں 3.3 کروڑ روپے سے زیادہ کی بے حساب نقدی اور 2 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے طلائی زیورات ضبط کیے گئے ہیں۔

مزید تحقیقات جاری ہیں۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 3995


(Release ID: 1915691) Visitor Counter : 134