مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ایس بی ایم- یو 2.0  کا دو ماہی  نیوز لیٹر ورچوئل طریقے سے  لانچ کیا گیا


خواتین کا خصوصی ایڈیشن امرتسر کی دیوی رانی کی کامیابی کی کہانی پر مرکوز ہے

Posted On: 11 APR 2023 11:20AM by PIB Delhi

خواتین کا خصوصی ایڈیشن ورچوئل طریقے سے   5 اپریل 2023 کو لانچ کیا گیا، جو سوچھ اتسو مہم کی جھلکیوں کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے معاملے میں خواتین کی کوششوں پر مرکوز ہے۔ سووچھ وارتا کا تازہ ترین ایڈیشن امرتسر کی دیوی رانی :عزم کی راہ پر گامزن  فلاح و بہبود کے معاملے میں پونے کی سنگھم: ہیلتھ انسپکٹر کویتا، جیابائی: سماجی انصاف کے معیارات طے کرنے والی ایک خاتون رہنما، خواتین کی قیادت شمولیت والی  صفائی ستھرائی  کی تشکیل میں خواتین کی قیادت کی شاندار کہانیوں پر روشنی ڈالتا ہے۔ اس شمارے میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ (ایس ٹی پی) کی تیز ترین تعمیر اور انہیں  شروع کرنے، ایک منفرد آمدنی پیدا کرنے والے ماڈل کے ساتھ ایس ٹی پی اور زیرو ڈسچارج کالونی کا  ایک معاملہ بھی شامل ہے۔ زمینی سرگرمیاں، بہترین طرز عمل، صلاحیت سازی کے اقدامات اور شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو بھی اس شمارے میں نمایاں کیا گیا ہے۔ چونکہ خواتین صفائی ستھرائی اور کچرے کے انتظام میں پیش پیش ہیں، ان کی متاثر کن کہانیاں نہ صرف دوسروں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیں بلکہ ایک بہتر کل کے لیے شہری منظر نامے کو تبدیل کر رہی ہیں۔

سوچھ بھارت مشن-اربن کی آٹھویں قومی مشاورتی اور جائزہ کمیٹی کا اجلاس 6 مارچ 2023 کو  مکانات اور شہری امور کی وزارت  کے سکریٹری جناب منوج جوشی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 17 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا۔ ایس بی ایم- یو 2.0 کے تحت  تین ہزار کروڑ  مالیت کے  پروجیکٹ  منظور کئے گئے۔

ایس بی ایم - یو کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، سوچھ وارتا کے دوسرے ایڈیشن  میں ملین پلس سٹی انیشیٹو کا احاطہ کیا گیا۔ سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 کے تحت، گوبر دھن  اور ایس اے ٹی اے ٹی اسکیموں سے منسلک بائیو میتھینیشن پلانٹس ایک قابل تجدید توانائی کے طور پر بائیو-سی این جی پیدا کریں گے۔ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے، مکانات اور  شہری امور کی وزارت نے  یکم فروری 2023 کو ایک ملین سے زیادہ آبادی والے شہروں میں’ویسٹ ٹو انرجی‘ اور بائیو میتھینیشن پروجیکٹوں کے فروغ کے لئے ای آئی ایل کے ساتھ ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے۔

سوچھ بھارت مشن کا آغاز 2014 میں وزیر اعظم  جناب نریندر مودی نے شروع  کیا تھا تاکہ شہریوں کی  صفائی ستھرائی اور فضلہ کے بندوبست کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی اور دستیابی کو بہتر بنایا جا سکے اور صفائی ستھرائی  کے عالمگیر کوریج کے حصول کو تیز کیا جا سکے۔ پچھلے آٹھ برسوں کے دوران، کروڑوں شہریوں نے وزیر اعظم کی ’سوچھ بھارت‘ کی اپیل  پر عمل کیا اور وہ  ملک کے شہری منظر نامے کو تبدیل کر رہے ہیں۔

مکانات اور شہری امور کی وزارت کے زیراہتمام، سوچھ بھارت مشن-اربن 2.0 نے کوڑا کرکٹ سے پاک شہروں کے لیے جن آندولن دیکھا ہے۔ ایک سووچھ  شہری منظر نامہ تیار کرنے  میں تمام زمینی کارروائیوں، بہترین طریقوں اور شہریوں کی توانائی اور جذبے کو سامنے لانے کے لیے، ایس بی ایم- یو 2.0 نے ایک اہم  نیوز لیٹر سوچھ وارتا شروع کیا۔ اس دو ماہی نیوز لیٹر میں تمام شہریوں کو مشن کی طرف سے کی جانے والی سرگرمیوں اور واقعات کے بارے میں اپ ڈیٹ رکھنے کا تصور کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد کچرے سے پاک شہروں کے سفر کو ظاہر کرنا ہے۔

امرت کال بجٹ میں شہری منصوبہ بندی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی تھی۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بجٹ کے بعد کے ویبینار میں اپنے  خیالات سے واقف کرایا۔ یہ ایڈیشن اپنے قارئین کے لیے شہری منصوبہ بندی، ترقی اور صفائی ستھرائی اور مرکزی بجٹ 2023 میں اہم اعلانات پر وزیر اعظم کے پوسٹ بجٹ ویبینار سے جھلکیاں  پیش کرتا ہے۔

اس ایڈیشن میں نیشنل یوتھ کنکلیو 2023 اور یو 20 انسیپشن میٹنگ پر فوکس کرتے ہوئے یو 20 ایونٹس کا بھی پتہ چلتا ہے۔

قارئین کو سوچھ ہولی کا تجربہ حاصل ہوتا ہے کیونکہ شہر ووکل فار لوکل کے لیے ایکشن میں شامل ہوتے ہیں۔ ایڈیشن رنگوں کے تہوار کے  جوش و خروش اور خوشی کا احاطہ کرتا ہے کیونکہ مختلف شہروں کے شہریوں نے  پھولوں اور سبزیوں سے ہولی کے رنگ اور بانس سے پچکاریاں تیار کیں۔

 

قارئین انگریزی اور ہندی سوچھ وارتا کا تازہ ترین ایڈیشن  درج ذیل لنک پر  دیکھ سکتے ہیں:

https://sbmurban.org/storage/app/media/newsletter/english/women-special-edition-english/index.html

  https://sbmurban.org/storage/app/media/newsletter/hindi/women-special-edition-hindi/index.html 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ ن ا۔

U- 3975



(Release ID: 1915528) Visitor Counter : 116