الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
یو آئی ڈی اے آئی - آئی آئی ٹی بامبے نے ٹچ لیس بائیو میٹرک کیپچر سسٹم تیار کرنے کے لیے ہاتھ ملایا
Posted On:
10 APR 2023 4:17PM by PIB Delhi
ہندوستان کی منفرد شناختی اتھارٹی (یو آئی ڈی اے آئی) نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بامبے (آئی آئی ٹی بامبے) کے ساتھ لوگوں کے ذریعہ کسی بھی وقت، کہیں بھی آسانی سے استعمال کے لیے ایک مضبوط ٹچ لیس بائیو میٹرک کیپچر سسٹم تیار کرنے کے لئے ہاتھ ملایا ہے ۔
مفاہمت نامے کے ایک حصے کے طور پر، یو آئی ڈی اے آئی اور آئی آئی ٹی بامبے کیپچر سسٹم کے ساتھ مربوط لائیونس ماڈل کے ساتھ فنگر پرنٹس کے لیے موبائل کیپچر سسٹم بنانے کے واسطے مشترکہ طور پر تحقیق کریں گے۔
ٹچ لیس بائیو میٹرک کیپچر سسٹم سے ، ایک بار تیار اور آپریشنل ہوجانے کے بعد، گھر سے فنگر پرنٹ کی توثیق اور ایک جیسے چہرے کی تصدیق کی جاسکے گی۔ نئے نظام سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایک ہی وقت میں متعدد فنگر پرنٹس حاصل کرے گا اور تصدیق کی کامیابی کی شرح میں مزید مدد کرے گا۔ نافذ ہوجانے کے بعد نیا نظام آدھار ایکو سسٹم میں موجودہ سہولیات کی دستیابی میں ایک اضافہ ہوگا۔
اس طرح کا نظام سگنل/امیج پروسیسنگ اور مشین لرننگ/ڈیپ لرننگ کے ایک انٹیلیجنٹ امتزاج کو زیادہ تر شہریوں کے پاس دستیاب عام موبائل فون کے ساتھ استعمال کرے گا جس کا استعمال کرنے والے کو اچھا تجربہ ہوگا۔ یہ یونیورسل تصدیق کار کو حقیقت بنانے کی جانب آگے بڑھتا ہوا ایک قدم ہو گا۔
یو آئی ڈی اے آئی اور آئی آئی ٹی بامبے کے درمیان اس کے نیشنل سینٹر آف ایکسیلنس ان ٹیکنالوجی فار انٹرنل سیکیورٹی (این سی ای ٹی آئی ایس) کے ذریعے تعاون یو آئی ڈی اے آئی کے نظام کی ترقی کے لیے تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) میں مشترکہ طور پر کام کرنے کا باعث بنے گا۔ این سی ای ٹی آئی ایس، آئی آئی ٹی بامبے اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت کی طرف سے اپنے اہم ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کے تحت ایک مشترکہ پہل ہے۔ این سی ای ٹی آئی ایس کا مقصد الیکٹرانک سسٹم ڈیزائن اور مینوفیکچرنگ کے وسیع شعبوں میں اندرونی سیکورٹی فورسز کے لیے مقامی ٹیکنالوجی کے حل تیار کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-3949
(Release ID: 1915379)
Visitor Counter : 179