کوئلے کی وزارت
کوئلے کی وزارت کیپٹیو اورکمرشیل کوئلہ کانوں کے الاٹیز کے ساتھ تعاملی اجلاس منعقد کرے گی
प्रविष्टि तिथि:
10 APR 2023 1:08PM by PIB Delhi
توانائی کے مطالبے کو پورا کرنے میں ہندوستان کی مدد کرنے کے اپنے عہد کے ایک حصے کے طور پر، کوئلے کی وزارت، فعال طور پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کی پیروی کر رہی ہے۔ کوئلے کی وزارت نے 18 جون 2020 کو سی ایم (ایس پی) قانون 2015 اور ایم ایم ڈی آر قانون 1957 کے تحت ، 38 کوئلے کی کانوں کی تجارتی نیلامی کی پہلی قسط کا آغاز کیا تھا۔ ابھی تک، کوئلے کی کانوں کی تجارتی نیلامی کی چھ قسطیں مکمل ہوچکی ہیں اور کل 87 کوئلے کی کانوں کو کامیابی کے ساتھ نیلام کیا گیا ہے جن کی مجموعی پی آر سی 220.52 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) ہے، جس کی سالانہ آمدنی کا تخمینہ اعلیٰ شرح کی صلاحیت پر پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے 33231 کروڑ روپئے ہے۔ کوئلے کی وزارت نے سال 23-2022 کے لیے کیپٹیو اور تجارتی کوئلے کی کانوں سے 115.77 ایم ٹی کوئلی کی پیداوار حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستان کی توانائی کی ضروریات کو یقینی بنانے کے لیے ، کوئلے کی وزارت 12 اپریل 2023 کو نئی دلّی میں کیپٹیو اور کمرشیل کوئلہ بلاک کے ، کوئلے کے بلاک الاٹیز کے ساتھ ایک تعاملی اجلاس منعقد کرے گی۔
اس اجلاس میں کوئلے کے شعبے کو مزید پرکشش بنانے کے لیے، کوئلے کی وزارت کی جانب سے نافذ کی گئی اہم اصلاحات کی نمائش کی جائے گی تاکہ کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے درآمدی کوئلے کی ضرورت کو کم کرنے اور آسانی پیدا کرنے کے لیے، تمام شراکت داروں سے ملک کاروباری کرنے سے متعلق آراء اور تجاویز طلب کی جائیں گی۔
کوئلے کی وزارت، مالی سال 23-2022 کے لیے، کوئلے کی اصل پیداوار کے ساتھ ساتھ، سال 24-2023 کے لیے پیداواری اہداف کا بھی جائزہ لے گی ۔
کوئلے کی وزارت میں سکریٹری جناب امرت لال مینا، اس تقریب کی صدارت کریں گے اور ایڈیشن سکریٹری اور نامزد اتھارٹی جناب ایم ناگاراجو بھی موجود ہوں گے۔
*****
U.No.3941
(ش ح - اع - ر ا)
(रिलीज़ आईडी: 1915331)
आगंतुक पटल : 120