سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کے ساتھ زیڈ موڑٹنل کا معائنہ کیا

Posted On: 10 APR 2023 2:36PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں سے متعلق پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اراکین کی موجودگی میں  آج سری نگر-لیہہ ہائی وے (این ایچ- 1)  پر جیو اسٹریٹجک لحاظ سے اہم زیڈ موڑ ٹنل کا معائنہ کیا۔

جموں و کشمیر میں 25 ہزار کروڑ روپے کی لاگت سے 19 سرنگیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اس کے تحت 2680 کروڑ روپے کی لاگت سے 6.5 کلومیٹر لمبی زیڈ موڑ ٹنل اور اپروچ روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ یہ 2 لین والی روڈ ٹنل  کشمیر کے گاندربل ضلع میں گگن گیر اور سون مرگ کے درمیان پہاڑی گلیشیر تھاجیواس گلیشیر کے نیچے تیار کی جا رہی ہے۔

زیڈ موڑ ٹنل پروجیکٹ کے تحت، 10.8 میٹر کی  مجموعی  لمبائی کی ایک مین ٹنل 7.5 میٹر کی مجموعی لمبائی کی  ایک ترمیم شدہ ہارس شو شکل کی اسکیپ ٹنل ، 8.3 میٹر کی مجموعی لمبائی کی  ڈی شکل والی وینٹیلیشن ٹنل، 110 میٹر اور 270 میٹر کی مجموعی لمبائی کی 2 بڑی کلورٹ، 30 میٹر کی مجموعی لمبائی کی ایک چھوٹی کلورٹ  کی  تجویز ہے۔ اب تک زیڈ موڑ ٹنل کا 75 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ دسمبر 2023 تک اس سرنگ کو وقف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 

زیڈ موڑ ٹنل میں انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے جس سے ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں آسانی ہوگی۔ اس کے ساتھ وقف شدہ اسکیپ  ٹنل کے ذریعے ٹریفک کو سہولت فراہم کی جائے گی۔ زیڈ موڑ ٹنل سون مرگ کے سیاحتی شہر کو ہر موسم میں کنکٹی وٹی  فراہم کرے گی۔ اس پروجیکٹ کے تعمیراتی کام کے دوران پیدا ہونے والے ملبے کو راستے کی سہولیات اور علاقے کی ترقی کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

زیڈ موڑ ٹنل کا علاقہ اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ہے کیونکہ اس کی تعمیر سری نگر اور کارگل کے درمیان ہموار کنکٹی وٹی  کو یقینی بنائے گی اور اس سے سری نگر اور لیہہ کے درمیان سفر کے وقت میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔ یہ ٹنل پورے خطے میں سماجی اور اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔ سون مرگ میں سیاحت کو فروغ دیا جائے گا جس میں تھاجیواس گلیشیر اور دریائے سندھ پر وائٹ واٹر رافٹنگ جیسی سرگرمیاں شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3945



(Release ID: 1915318) Visitor Counter : 113