اسٹیل کی وزارت
این ایم ڈی سی نے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر اور عالمی چیمپئن نکہت زرین کو اعزاز سے نوازا
Posted On:
06 APR 2023 5:19PM by PIB Delhi
این ایم ڈی سی نے بدھ کو حیدرآباد میں این ایم ڈی سی کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب میں 2023 آئی بی اے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنے برانڈ ایمبیسیڈر نکہت زرین کی حالیہ فتح کا جشن منایا۔ تقریب کی صدارت جناب امیتوا مکھرجی، سی ایم ڈی (اضافی چارج)، این ایم ڈی سی نے کی اور جناب دلیپ کمار موہنتی، ڈائریکٹر (پروڈکشن)، این ایم ڈی سی اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
26 سال کی عمر میں، نکہت دوسری ہندوستانی باکسر ہیں جنہوں نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں بیک ٹو بیک گولڈز جیتا ہے۔ اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کی تعریف کرتے ہوئے، این ایم ڈی سی نے کہا، کمپنی کو اس بات پر فخر ہے کہ اس کی نمائندگی ایسی شخصیت کر رہی ہے جو طاقت کا مظہر ہے اور ملک کو عزت دلانے کے لیے اپنے عزم کا اشتراک کرتی ہے۔ نکہت زرین نئے ہندوستان کی امیدوں اور امنگوں کی نمائندگی کرتی ہیں اور این ایم ڈی سی ہانگژو میں ہونے والے ایشین گیمز اور پیرس میں 2024 کے اولمپکس میں ان کے سفر کی حمایت کر رہی ہے۔
اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے، جناب امیتوا مکھرجی، سی ایم ڈی (اضافی چارج) نے کہا کہ یہ این ایم ڈی سی کے لیے فخر کی بات ہے جب اس کی برانڈ ایمبیسیڈر نکہت زرین نے ورلڈ باکسنگ چیمپین شپ میں اپنی بالادستی کو یقینی بنایا اور ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا۔ جناب مکھرجی نے مزید کہا کہ "این ایم ڈی سی کی جانب سے، میں ان کے آنے والے میچوں اور اولمپکس کے لیے تربیت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں"
این ایم ڈی سی کا اظہار تشکر کرتے ہوئے، محترمہ نکہت زرین نے کہا کہ این ایم ڈی سی کی غیر متزلزل حمایت قابل تعریف ہے، جس نے نہ صرف ان کی صلاحیتوں پر یقین کیا بلکہ ان کے خوابوں میں بھی سرمایہ کاری کی۔ نکہت نے مزید کہا کہ ان کی حوصلہ افزائی میری کامیابی کے پیچھے محرک رہی ہے اور میں اپنے سفر میں ان کے تعاون کو ہمیشہ یاد رکھوں گی۔
کھیلو انڈیا اور فٹ انڈیا موومنٹ کے وژن کے مطابق، این ایم ڈی سی میراتھن، گیمفائیڈ واکتھون، کھیلوں کے ٹورنامنٹ، اور یوگا کی میزبانی کرتا ہے۔ نکھت زرین این ایم ڈی سی حیدرآباد میراتھن 2022 کی برانڈ ایمبیسیڈر بھی تھیں۔ پچھلے سال این ایم ڈی سی نے ہندوستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے 6 کروڑ روپے کا تعاون پیش کیا اور ملک کےآنے والے کھیلوں کی صلاحیت میں سرمایہ کاری کی۔
*************
( ش ح ۔ ا ک۔ ر ب(
U. No. 3924
(Release ID: 1915278)
Visitor Counter : 111