عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ 9 سالوں میں 2000 سے زیادہ فرسودہ قوانین وضوابط ختم کر دیے گئے ہیں : مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ


مرکزی وزیر نے ممبئی میںیشراج ریسرچ فاؤنڈیشن (وائی آر ایف)کے زیر اہتمام یشراج بھارتی سمان  (وائی بی ایس)  کی’’شکریہ تقریب‘‘ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کیا

Posted On: 09 APR 2023 12:46PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛  ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ وزیر اعظم کے دفتر میںمرکزی وزیرمملکت ، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے مرکزی  وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ گزشتہ 9 سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نےحکمرانی اور کاروبار کرنے میں آسانی کے لیے 2000 سے زیادہ فرسودہ قوانین و ضوابط کو ختم کر دیا ہے۔

آج یشراج ریسرچ فاؤنڈیشن (وائی آر ایف)کی جانب سے منعقدہ ایک 'شکریہ تقریب' میںیشراج بھارتی سمان (وائی بی ایس)ایوارڈز پیش کرنے کے بعد مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے برعکس ، جو جمود پسند نقطہ نظر میں یقین رکھتی  تھی ،  وزیر اعظم مودی نے  ایسے قوانین کو ختم کرنے کی ہمت اورعزم مصمم کا مظاہرہ کیا ہے جو شہریوں کے لیے تکلیف کا باعث بن رہے تھے اور جن میں سے کئی برطانوی راج کے وقت سے جاری تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر حکمرانی کا حتمی مقصد شہریوں کی زندگی میں آسانی لانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013WCI.jpg

مرکزی وزیر نے یشراج بھارتی سمان (وائی بی ایس)قائم کرنے اور مختلف شعبوں میں مختلف افراد اور تنظیموں کے ذریعہ کئے گئے مثالی کام کو تسلیم کرنے کے لئے یشراج ریسرچ فاؤنڈیشن (وائی آر ایف)کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن تین زمروں یعنیحفظان صحت میں جدت، لوگوں کی زندگیوں میں تبدیلی اور اخلاقی طرز حکمرانیمیں ایوارڈ پیش کیے گئے ہیں، وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کی ہمیشہ ترجیح رہی ہے۔

وزیرموصوف  نے یاد دلایا کہ مئی 2014 میں حکومت کے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد، دو سے تین ماہ کے اندر، گزیٹیڈ افسران سے تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا رواج ختم  کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک سال کے اندر وزیر اعظم نے لال قلعہ کی فصیل سے ملازمت کی بھرتیوں میں انٹرویو کے خاتمے کے بارے میں بات کی تاکہ سب کو یکساں مواقع فراہم کیاجا سکے۔ پنشن میں چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی جس سے بزرگ شہریوں کو لائف سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے تکلیف دہ عمل سے نہ گزرنا پڑے۔ زیادہ تر کام کاج کو آن لائن  کر دیا گیا اور شفافیت، جوابدہی اور شہریوں کی شرکت کو لانے کے لیے انسانی انٹرفیس کو کم سے کم کر دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00267JP.jpg

شکایات کے ازالے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شکایات کے ازالے کے طریقہ کار کو سی پی جی آر اے ایم ایس میں منتقل کیا گیا ہے جس کے نتیجے میںاس حکومت کے آنے سے پہلے ہر سال صرف 2 لاکھ  کے مقابلے  سالانہ تقریباً 20 لاکھ شکایات موصول ہوتی ہیں کیونکہ موجودہ حکومت نے بروقت ازالہ کی پالیسی اور عوام کا اعتماد حاصل کیا۔

صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں، مرکزی وزیر نے کہا کہ کووڈ وبائی امراض کے دوران ٹیکنالوجی اور ٹیلی میڈیسن کے استعمال نے دکھایا ہے کہ کس طرح جدت طرازی دور دراز اور دیہی علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال فراہم کر سکتی ہے۔

موجودہ حکومت نے نہ صرف ٹیکنالوجی اور اختراع کو فروغ دیا ہے بلکہ صحت کے شعبے میں بھی نئی اختراعات کرنے کے لیے اسٹارٹ اپس کو فروغ دیا ہے جس سے شہریوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EEQB.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ کہتے ہوئے  اپنے خطاب کا اختتام کیا  کہ پہلے ہماری ترجیحات غلط جگہ پر تھیں اور ستر سال تک یہ غلط جگہ پر رہی کیونکہ ہم جمود پسند  والی حکومتوں کی زیر حکمرانی تھے۔ لیکن 9 سالوں میں پہلی بار انہیں  درست کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ، جنہیں  پہلے کے برسوں میں ہی درست کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے پیغام کو ملک کے ہر گھر تک پہنچانے کییشراج ریسرچ فاؤنڈیشن(وائی آر ایف)کی کوششوں پر خوشی کا اظہار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3887

 


(Release ID: 1915147) Visitor Counter : 131