وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارامن آئی ایم ایف-ورلڈ بینک کی موسم  بہار کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے آج امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی


مرکزی وزیر خزانہ جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگوں کے علاوہ سرمایہ کاروں اور کئی ممالک کے ساتھ دو طرفہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے

Posted On: 08 APR 2023 7:06PM by PIB Delhi

خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن 10 اپریل 2023 سے شروع ہونے والے امریکہ کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گی۔ سیتا رمن ورلڈ بینک گروپ (ڈبلیو بی جی) اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی 2023 کے موسم بہار کے اجلاس میں شرکت کریں گی۔ جی 20 کے اجلاس ، سرمایہ کار/دو طرفہ میٹنگ اور دیگر متعلقہ  اجلاس 10 اپریل سے 16 اپریل 2023تک واشنگٹن ڈی سی میں واقع  ڈبلیو بی جی اور آئی ایم ایف ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ہیں۔ موسم بہار کے اجلاس میں دنیا بھر سے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکر شرکت کریں گے۔

ہندوستانی وزارت خزانہ کے وفد کی قیادت خزانہ اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر کریں گے اور اس میں وزارت خزانہ اور آر بی آئی کے حکام شامل ہوں گے۔

مرکزی وزیر خزانہ کی اہم مصروفیات میں درج ذیل شامل ہوں گے:

  1. آئی ایم ایف-عالمی بینک کے موسم  بہار کے اجلاس ؛
  2. ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 اور جی 20سے متعلق ضمنی تقریبات کے تحت جی 20 وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں  (ایف ایم سی بی جی) کی دوسری میٹنگ کی میزبانی؛
  3. عالمی بینک ترقیاتی کمیٹی اور آئی ایم ایف کمیٹی کے افتتاحی اجلاس
  4. عالمی ماہرین اقتصادیات اور تھنک ٹینک کے ساتھ باہمی بات چیت ،
  5. ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دو طرفہ مصروفیات؛
  6. گول میز  کانفرنس میں عالمی کاروباری رہنماؤں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ مذاکرات ؛ اور
  7. ہندوستانی  تارکین وطن کے ساتھ بات چیت ۔

وزیر خزانہ محترمہ سیتارامن اور ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے گورنر  جناب شکتی کانت داس مشترکہ طور پر 12-13 اپریل 2023 کو جی 20 ایف ایم سی بی جی کی دوسری میٹنگ کی صدارت کریں گی ، جس میں جی 20 رکن ممالک ، 13 مدعو ممالک، اور مختلف بین الاقوامی اور علاقائی تنظیموں کے تقریباً 350 مندوبین شرکت کریں گے اور علاقائی تنظیمیں عالمی مسائل  پر بحث کرنے کے لیے  ایک وسیع میدان عمل کے گرد مرکوز کثیرجہتی بات چیت میں حصہ لیں گی۔

 

  1. دوسرا جی 20 ایف ایم سی بی جی اجلاس تین نشستوں پر مشتمل ہوگا:-
  2. عالمی معیشت اور بین الاقوامی مالیاتی فن تعمیر؛
  3. پائیدار مالیات، مالیاتی شعبہ اور مالی شمولیت؛ اور
  4. بین الاقوامی ٹیکس کاری

ان اجلاس کی توجہ کا مرکز خوراک اور توانائی کے عدم تحفظ سے نمٹنے، عالمی قرضوں کے خطرات سے نبرد آزما ہونے ، کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں (ایم ڈی بی) کو مضبوط بنانے، موسمیاتی کارروائی کے لیے مالیات کو متحرک کرنے، مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے، اور بین الاقوامی ٹیکس کاری نیز مالیاتی شعبے امور پر پیشرفت کو تیز کرنے جیسے مسائل پر غور و فکر کرنا ہوگا۔ اجلاس میں ہندوستان کے G20 فائنانس ٹریک ایجنڈا کے تحت تصور کیے گئے نتائج پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسرا جی 20 ایف ایم سی بی جی اجلاس، جولائی 2023 میں ہندوستان کے گاندھی نگر میں منعقد ہونے والی تیسرے جی 20 ایف ایم سی بی جی اجلاس میٹنگ کے لیے جی 20 انڈیا فنانس ٹریک ڈیلیور ایبلز کی تیاری کی طرف کوششوں کو آگے بڑھائے گی۔ ان اجلاس سے توقع ہے کہ ستمبر 2023 میں نئی دہلی میں ہونے والی سربراہ کانفرنس میں سربراہوں کے مقرر کردہ اعلامیہ کے لیے تعاون فراہم کریں گے۔

موسم بہار کی سالانہ میٹنگوں کے موقع پر، وزیر خزانہ جی 20 ممالک کے اپنے متعلقہ ہم منصبوں اور دیگر وفود کے سربراہان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گی ، جن میں بڑی بین الاقوامی تنظیمیں بھی شامل ہیں، ہندوستان کی زیر صدارت جی 20 کے تحت باہمی دلچسپی اور تعاون کے امورنیز دیگر شعبوں پر تبادلہ خیال کریں گی۔

اپنے دورے کے دوران، مرکزی وزیر خزانہ 10 اپریل 2023 کو پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اکنامکس (پی آئی آئی ای) میں فائر سائیڈ چیٹ میں بھی حصہ لیں گی۔

11 اپریل 2023 کو ہونے والی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر خزانہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے امریکی وزیر خزانہ محترمہ جینیٹ ییلن سے ملاقات کریں گی ۔

سرکاری دورے کے دوران، 12 اپریل 2023 کو ہندوستان، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، اور عالمی بینک کی مشترکہ صدارت میں عالمی خودمختار قرض کی گول میز کانفرنس ہوگی، جس میں موجودہ عالمی قرض کے منظر نامے اور قرض میں موجودہ چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ "کرپٹو اثاثوں کے میکرو مالیاتی اثرات" کے موضوع  پر 14 اپریل 2023 کو ایک اعلیٰ سطحی سیمینار منعقد کیا جائے گا ، جس میں کرپٹو اثاثوں کے میکرو فنانشل مضمرات کا جائزہ لیا جائے گا اور فوائد سے مستفید ہونے اور خطرات پر مشتمل پالیسیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ محترمہ سیتا رمن 15 اپریل 2023 کو ایم ڈی بی  کو مضبوط بنانے کے لیے جی 20 کے ماہر ین کے گروپ سے بھی ملاقات کریں گی، تاکہ 21 ویں صدی کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف اور عبوری چیلنجوں کی مالی اعانت کے لیے ایم ڈی بی  ایکو سسٹم کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ان کے علاوہ، وزیر خزانہ 14 اپریل 2023 کو آئی ایم ایف کے زیر اہتمام 'ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر(ڈی پی آئی) کے فوائد کو جمع کرنے' کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی سیمینار میں بھی شرکت کریں گے۔ سیمینار کا مقصد ڈی پی آئی کی تبدیلی کی طاقت اور اس کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے طریقوں پر ہندوستان اور دیگر ممالک کے اسباق پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

آئی ایم ایف –عالمی بینک کے زیر اہتمام موسم بہار کے اجلاس کے دیگر ضمنی پروگراموں میں 'انہانسنگ دی اکنامک ایمپاورمنٹ آف ویمنز اینڈ لیڈرز'  کے موضوع پر13 اپریل 2023 کو ،  موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے طرز عمل میں تبدیلی پر لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) ایونٹ کے موضوع پر 14 اپریل، 2023 کو  اور13 اپریل، 2023 کو 'سری لنکا پر قرض کی تنظیم نو کے مذاکراتی عمل کا آغاز'  کے علاوہ دیگر پروگرام شامل ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3881


(Release ID: 1914994) Visitor Counter : 224


Read this release in: English , Hindi , Marathi