وزارت آیوش
آیوش کی وزارت عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر سائنسی کنویشن کا انعقاد کرے گی
Posted On:
08 APR 2023 2:03PM by PIB Delhi
آیوش کی وزارت کے تحت ہومیوپیتھی کی تحقیق کی مرکزی کونسل، نئی دلّی میں 10 ا پریل 2023 کو عالمی یوم ہومیوپیتھی کے موقع پر ایک سا ئنس کنویشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ نائب صدر جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ اس سائنسی کنویشن کا افتتاح کریں گے اور آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی شاہراہوں کے وزیر جناب سربانند سونووال اس موقع پر شرکت کریں گے۔ آیوش اور ڈبلیو سی ڈی کے وزیر مملکت ڈاکٹر منج پاڑا مہندربھائی، رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر منوج راجوریا اور آیوش کے سکریٹری ویدیا راجیش کٹیچہ بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔
عالمی یوم ہومیوپیتھی، ہومیوپیتھی کے بانی ڈاکٹر کرشن فیڈرک سیمیول ہانیمین کی 268ویں یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ اس سائنسی کنویشن کا موضوع ہے ’ہومیوپریوار – سروجن سوستھیا، ایک صحت، ایک خاندان‘۔
کنوینشن کے مندوبین نے ہومیوپیتھی محققین بین ضابطی علوم کے سائنسداں، پریکٹشنرز، طلبا، صنعتکاروں کے ساتھ ساتھ مختلف ہومیوپیتھک ایسوسی ایشنوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ سی سی آر ایچ اور مختلف ہومیوپیتھی کالجوں کے درمیان نیز سی سی آر ایچ اور حکومت کیرالہ کی ہومیوپیتھی کے ڈائریکٹوریٹ کے درمیان مفاہمت ناموں کا تبادلہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سی سی آر ایچ کی ایک دستاویزی فلم ، ایک پورٹل اور آٹھ کتابیں بھی جاری کی جائیں گی۔
کنویشن کے دوران پالیسی کے پہلوؤں، ہومیوپیتھی میں ہونے والی پیشرفت، تحقیق سے متعلق شواہد اور ہومیوپیتھی میں طبی تجربات سے متعلق مختلف اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ممتاز مقررین اس تقریب کے دوران اپنے لیکچر ردیں گے جن میں آیوش کی وزارت کے سابق سکریٹری جناب اجیت ایم شرن آئی اے ایس، وزارت آیوش کے جوائنٹ سکریٹری جناب راہل شرما آئی اے ایس، آیوش کی وزارت میں (ہومیوپیتھی) کی مشیر ڈاکٹر سنگیتا اے دُگل، ڈائریکٹر (ا ٓیوش)دلّی، آیوش کی وزارت ، سابق ڈی جی سی سی آر ایچ ڈاکٹر راج کے منچندا، این سی ایچ کے چیئرمین اور سابق ڈی جی سی سی آر ایچ ڈاکٹر ا نل کھورانہ، سی سی آر ایچ کے ڈی جی ڈاکٹر سبھا کوشک، گنج جارج میڈیکل یونیورسٹی لکھنؤ کے سینٹر فار ایڈوانس ریسرچ کے پروفیسر اور سربراہ، وائس ڈین ڈاکٹر شیلندر سکسینہ، کولکتہ کے ہومیوپیتھی کے قومی ادارے کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سبھاش سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔
وگیان بھون میں اس فلیگ آف تقریب کے بعد ، ہندوستان میں پانچ مختلف مقامات پر علاقائی عالمی یوم ہومیوپیتھی کی تقریبات ہوں گی۔ یہ سائنسی کنوینشن مختلف اہم شراکت داروں کے ساتھ گفت وشنید کے ذریعے تعلیم، تحقیق اور جامع دیکھ بھال میں ہومیوپیتھک انضمام کے لیے مستقبل کےلائحہ عمل کے بارے میں بصیرت فراہم کرے گا۔
*****
U.No.3869
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1914871)
Visitor Counter : 131