صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ ہند نے سخوئی 30 ایم کے آئی  لڑاکا طیارے میں تاریخی چکر لگایا


یہ فخر کی بات ہے کہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتوں نے زمینی، فضائی اور سمندری تمام سرحدوں کا احاطہ کرنے کے لیے بے پناہ توسیع کی ہے: صدر جمہوریہ  مرمو

Posted On: 08 APR 2023 1:04PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (8 اپریل، 2023) آسام کے تیز پور ایئر فورس اسٹیشن پر سخوئی 30  ایم کے آئی  لڑاکا طیارے میں تاریخی چکر لگایا۔ صدرجمہوریہ ہند  جو ہندوستانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر ہیں،  نے ایئر فورس اسٹیشن پر  لوٹنے سے پہلے ہمالیہ کا نظارہ کرتے ہوئے برہم پترا اور تیز پور وادی پر تقریباً 30 منٹ تک پرواز کی۔

طیارے کو 106 اسکواڈرن کے کمانڈنگ آفیسر گروپ کیپٹن نوین کمار نے اڑایا۔ طیارے نے سطح سمندر سے تقریباً دو کلومیٹر کی بلندی پر اور تقریباً 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کی۔ صدر  جمہوریہ مرمو اس طرح کی پرواز کرنے والی تیسری صدر اور دوسری خاتون صدر ہیں۔

بعد میں  وزیٹرز بک میں صدر جمہوریہ نے ایک مختصر نوٹ لکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے طاقتور سخوئی-30 ایم کے آئی  لڑاکا طیارے میں  پرواز کرنا  میرے لیے ایک حوصلہ افزا تجربہ تھا۔ یہ فخر کی بات ہے کہ ہندوستان کی دفاعی صلاحیتیں زمینی، فضائی اور سمندری تمام سرحدوں کا احاطہ کرنے کے لیے بے حد وسعت اختیار کر چکی ہیں۔ میں ہندوستانی فضائیہ اور ایئر فورس اسٹیشن تیز پور کی پوری ٹیم کو اس  مختصر پرواز کے انعقاد کے لیے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔‘‘

صدر جمہوریہ کو طیارے اور ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کی آپریشنل صلاحیتوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے آئی اے ایف کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

سخوئی 30 ایم کے آٗئی لڑاکا طیارے میں صدر  کی مختصر پرواز  ہندوستانی مسلح افواج کے سپریم کمانڈر کی حیثیت سے مسلح افواج کے ساتھ مشغول ہونے کی ان کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ مارچ 2023 میں، صدر  مرمو نے آئی این ایس وکرانت کا دورہ کیا اور ملک میں تیار کئے گئے طیارے میں سوار افسران اور سیلر زکے ساتھ بات چیت کی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 3867                       



(Release ID: 1914848) Visitor Counter : 117