امور داخلہ کی وزارت
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے کوشامبی مہوتسو-2023 کا افتتاح کیا اور آج اتر پردیش کے کوشامبی میں 613 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’کھیلو انڈیا‘ کا بنیادی منتر ’طاقتور اور صحت مند جسم اور مضبوط دماغ‘ بنانا ہے
سنسد کھیل کود اسپردھا کے تحت کوشامبی مہوتسو میں تقریباً 16000 نوجوانوں نے آن لائن اپلائی کیا جس میں سے 3324 کھلاڑیوں کو انعام دیا گیا
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو محفوظ اور خوشحال بنا کر دنیا میں ہندوستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے، ساتھ ہی ملک کی جمہوریت کو ذات پات، خاندان پرستی اور خوشامد سے پاک کیا ہے
ملک میں ڈیموکریسی اور آئیڈیا آف انڈیا نہیں بلکہ آئیڈیا آف ڈائنسٹی خطرے میں ہے کیونکہ عوام نے خاندان پرستی اور خوشامد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے
اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا وقت ضائع کیا، اس کے لیے ملک کے عوام انہیں معاف نہیں کریں گے
وزیراعظم مودی نے ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا، اب بھگوان شری رام کچھ ہی دنوں میں اپنے مندر میں براجمان ہوں گے
وزیر اعظم نے اتر پردیش میں غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑی تعداد میں اسکیموں کا آغاز کیا، جس کی وجہ سے ریاست کے ہر گھر میں غریبی ختم ہو رہی ہے
Posted On:
07 APR 2023 7:02PM by PIB Delhi
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج کوشامبی مہوتسو-2023 کا افتتاح کیا اور اتر پردیش کے کوشامبی میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ ان میں محکمہ تعمیرات عامہ کی 405 کروڑ روپے کی لاگت سے 70 اسکیموں کا افتتاح اور یوتھ ویلفیئر، اسپورٹس، اربن ڈیولپمنٹ اور ووکیشنل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سمیت 12 محکموں کے 51 کروڑ روپے کی لاگت کے 24 منصوبوں کا افتتاح، 151 کروڑ روپے کی 19ا سکیموں کا سنگ بنیاد اور 4ا سکیموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ محکمہ صحت اور شہری ترقیات کے 6 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ۔ اس موقع پر اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ جناب کیشو پرساد موریہ کے ساتھ کئی معززین موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب امت شاہ نے کہا کہ آج یہاں کے ایک ضلع میں 613 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ہر رکن پارلیمنٹ کو کھیلوں کا میلہ لگانے کی ترغیب دی جس کی وجہ سے یہاں کے ممبران پارلیمنٹ نے کوشامبی فیسٹیول میں نوجوانوں کو بڑی لگن اور محنت کے ساتھ کھیلنے کا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے شروع کیے گئے 'سنسد کھیل کود اسپردھا ' میں تقریباً 16000 نوجوانوں نے آن لائن درخواست دے کر کھیلنے کو ترجیح دی، جن میں سے 3324 کھلاڑیوں کو انعام دیا گیا ہے۔ کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کے ’کھیلو انڈیا‘ کا بنیادی منتر ایک فعال اور صحت مند جسم اور ایک مضبوط دماغ بنانا ہے اور ہم سب کو اسے آگے لے جانا چاہیے۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ بھگوان بدھ اور مہاویر کے دور میں کوشامبی وتس جن پد کی راجدھانی ہوا کرتا تھا جو سولہ جن پدوں میں سے ایک تھا۔ اس وقت مگدھ جیسے بہت بڑے جن پد کی ترقی کے باوجود کوشامبی کو سب سے زیادہ خوشحال سمجھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان شری رام اور کلنگا کی فتح کے بعد چکرورتی شہنشاہ اشوک بھی اس خوشحال زمین پر ٹھہرے تھے۔ جناب شاہ نے بھگت سنگھ کے ساتھ کوشامبی کی عظیم مجاہد آزادی درگا بھابھی کو بھی خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے انگریزوں کے دانت کھٹے کر دیئے تھے۔ انہوں نے کوشامبی کے کرینتی پل کا نام بدل کر درگا بھابھی پل رکھنے پر اتر پردیش حکومت کی تعریف بھی کی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کو محفوظ اور خوشحال بنا کر دنیا میں ہندوستان کی عزت میں اضافہ کیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے 5 اگست 2019 کو کشمیر سے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا۔ ایودھیا میں ان کی جائے پیدائش پر رام للا کے مندر کی تعمیر کا کام برسوں سے زیر التوا تھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھا اور اب بھگوان شری رام کچھ ہی دنوں میں اپنے ہی مندر میں براجمان ہوں گے۔ جناب شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کا وقت ضائع کرنے پر ملک کے عوام اپوزیشن کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اور آئیڈیا آف انڈیا نہیں بلکہ آئیڈیا آف ڈائنسٹی خطرے میں ہے کیونکہ لوگوں نے خاندان پرستی اور خوشامد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کی جمہوریت کو ذات پرستی، خاندان پرستی اور خوشامد کے چنگل سے آزاد کرایا اور غریبوں کی فلاح و بہبود کے لیے کئی اسکیمیں بنائیں۔
امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر نے کہا کہ اتر پردیش ،وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ریاست میں ایکسپریس وے کا ایک بڑا جال بچھانے کا کام کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بھی اتر پردیش میں بڑی تعداد میں غریبوں کی فلاح و بہبود کی اسکیموں کو نافذ کیا، جس کی وجہ سے آج ریاست کے ہر گھر میں غریبی ختم ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں اتر پردیش میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 46 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو گھر فراہم کرنے کا کام کیا گیا ہے، 2 کروڑ 61 لاکھ گھروں میں بیت الخلا بنائے گئے ہیں، ایک کروڑ کو گیس سلنڈر دیے گئے ہیں۔ 75 لاکھ خواتین، 10 لاکھ سے زیادہ اسٹریٹ وینڈروں کو ’پی ایم سواندھی یوجنا‘ کا فائدہ دیا گیا، 35 لاکھ خاندانوں کو ’سوامیتو یوجنا‘ کے تحت فائدہ ملا، 2.5 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو 52 ہزار کروڑ روپے اور ہر غریب کے گھر میں مفت راشن دینے کا کام ہو ا ہے۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.3856
07.04.2023
(Release ID: 1914718)
Visitor Counter : 171