نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہنے کہا سوامی دیانند سرسوتی کے وژن کی گونج ' بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ' اور نئی تعلیمی پالیسی میں ملتی ہے


نائب صدر جمہوریہ نے سوامی دیانند سرسوتی کے 200ویںیوم پیدائش پر یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

Posted On: 07 APR 2023 3:26PM by PIB Delhi

سماجی برائیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سوامی دیانند سرسوتی کا وژن اور عمل آج بھیموزوں ہے، اور 'بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ ' اور نئی تعلیمی پالیسی جیسے حکومتی اقدامات میں ان  کی گونج ملتی ہے۔ نائب صدرجمہوریہ  جناب جگدیپ دھنکھر نے آج نئی دہلی میں سوامی دیانند سرسوتی کے 200ویںیوم پیدائش پر ایکیادگاری ڈاک ٹکٹ کے اجراء کے دوراناپنے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوامی دیانند جی کی سماجی برائیوں جیسےچھوا چھوتکے خاتمے اور تعلیم کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے وقف کوششوں کا ذکر کیا، جو آزاد ہندوستان میں سماجی بہبود کی بنیاد بنتی رہی ہیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے جدید ہندوستان کے مفکر ،فلسفی اور آریہ سماج کے بانی کی حیثیت سے سوامی دیانند کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوآبادیاتی حکمرانی کے دوران، جب ہندوستان اپنی روحانی اور ثقافتی روش کھو چکا تھا، سوامی دیانند سرسوتی نے ہندوستان کی تہذیبی اخلاقیات کو زندہ کرنے کے لیے ایک عقلی نقطہ نظر کے ساتھ ویدک حکمت کو بحال کیا۔

جناب  دھنکھر نے کہا کہ سوامی دیانند سرسوتی نے سب سے پہلے سوراج کے لیے واضح کال دی تھی، جسے لوک مانیہ تلک نے آگے بڑھایا اور آگے چل کر یہ عوامی تحریک بن گئی ۔ جناب دھنکھر نےکہا کہ  سوامی جی کے لیے آزادی،ذہن و دماغ اور روح کی حقیقی آزادی سے الگ نہیں تھی۔

نائب صدر جمہوریہاس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تکلیف دہ امر ہے   کچھ لوگ بیرون ملک جاتے ہیں  اور وہاں سے اپنے ہی ملک کو بدنام کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ہندوستانیت کو  سچ ماننے والا غیرملکی سرزمین سے ہم ملک کے اداروں پر بے بنیاد تبصرے کرنے کی بجائےہمیشہ اپنے ملک کے بارے میں سوچے گا اور ملک کی اصلاح کے عمل میں اپنا تعاون پیش کرے گا۔

جناب دھنکھر نے سوامی دیانند کی خدمات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سنسکرت اور ہندی جیسی زبانوں کو ان کی مستحق پہچان ملے۔ "دنیا میں کوئی زبان اور کوئیقاعدہ نہیں ہے جس کی گہرائی سنسکرت کے پاس نہ  ہو۔ یہ تمام زبانوں کی ماں کی طرح ہے،" انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی جڑوں کو کبھی نہ بھولیں۔

ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کا پروگرام ستیہ فاؤنڈیشن نے وزارت مواصلات  و اطلاعاتی ٹکنالوجی  اور وزارت ثقافت کے اشتراک سے منعقد کیاگیا ۔

وزیر مملکت برائے مواصلاتجناب دیوو سنگھ چوہان،  رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ، رکن پارلیمنٹ (لوک سبھا) سوامی سومیدھانند سرسوتی،پتنجلییوگ پیٹھ، ہریدوار کےسوامی رام دیو،پر پرمارتھ نکیتن، ہریشی کیش کے سوامی چدانند سرسوتی اور وزارت مواصلات کے دیگر سینئر افسران بھیاس موقع  پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

3853

 



(Release ID: 1914701) Visitor Counter : 99