امور داخلہ کی وزارت
نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ/این کے، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ/ریفارمیشن اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ /کے-خانگو کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدوں میں توسیع کی گئی
Posted On:
06 APR 2023 7:05PM by PIB Delhi
جنگ بندی کے معاہدے حکومت ہند اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ/ این کے (این ایس سی این/این کے )، نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ/ریفارمیشن (این ایس سی این/آر) اور نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ/کے -کھانگو (این ایس سی این/کے-کھانگو) کے درمیان چل رہے ہیں۔
این ایس سی این/ این کے اور این ایس سی این/ آر کے ساتھ 28 اپریل 2023 سے 27 اپریل 2024 تک اور این ایس سی این/ کے کھانگوکے ساتھ 18 اپریل 2023 سے 17 اپریل 2024 تک جنگ بندی کے معاہدوں میں مزید ایک سال کی توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان معاہدوں پر 6 اپریل 2023 کو دستخط کئے گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-3827
(Release ID: 1914499)
Visitor Counter : 158